دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

حیثیت کے مطابق خرچ کرے اورخرچ مقرر کرنے میں خرچ دینے والے کی حیثیت کو مدنظر رکھا جائے۔ ‘‘([1])

بہارِشریعت میں ہے : ’’اگرمَرد  وعورت دونوں مالدار ہوں تو نفقہ مالداروں  کاسا ہوگا اور دونوں محتاج ہوں تو محتاجوں  کا سا اور ایک مالدارہے دوسرامحتاج تو متوسط درجہ کایعنی محتاج جیساکھاتے ہوں اُس سے عمدہ اوراَغنیا ءجیسا کھاتے ہوں اُس سے کم اور شوہر مالدار ہو اور عورت محتاج تو بہتر  یہ ہے کہ جیسا آپ کھاتا ہو عورت کو بھی کھلائےمگر یہ واجب نہیں ، واجب متوسط ہے۔‘‘([2])

(3)راہِ خدا میں خرچ کرنا

وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗۚ- (پ۲۲ ، سبا : ۳۹)

ترجمۂ کنزالایمان : اورجو چیز تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے اور دے گا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےاِس فرمانِ عالیشان میں مسلمانوں کے لئے وعدۂ الٰہیّہ ہے کہ  تم  میرے حکم کے مطابق  اپنا مال  غریبوں یتیموں ، مسکینوں ، اہل خانہ ، ماں باپ  اور دیگرمسلمانوں  پرخرچ کرو!دنیا  وآ خرت میں تمہیں اِس کا  بدلہ دیا جائے گا  ۔  تفسیر ِکبیرمیں ہے : “ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہم سب کا مالک ، والی اورغنی ہے ۔ جب اُس نے فرمادیا کہ تم خرچ کرو ، میں اُس  کا بدلہ دوں گا  توبندے پر لازم  ہو گیا کہ وہ اِطاعتِ اِلٰہی میں اپنا مال خرچ کریں۔ بے شک ہمارا  سب مال  فانی ہےاوراَہل وعیال پر خرچ کرناایساقرض ہےجس کی ضمانت اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے دی اور فرمایا :

وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ شَیْءٍ فَهُوَ یُخْلِفُهٗۚ- (پ۲۲ ،  سبا :  ۳۹)

ترجمۂ کنزالایمان : اور جو چیز تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو وہ اس کے بدلے اور دے گا۔

کرمِ الٰہی دیکھیں کہ  اِس  وعدے کے بعد مزید یقین دہانی کے لئے بہت ساری اشیاء  بندوں  کے  پاس  رہن رکھوا دیں۔ جی ہاں ! ہر  ایک   کے پا س کسی نہ کسی صورت میں  کوئی نہ کوئی شے رہن ہے   جیسے  زمین ،  باغ ،  چکی ،  حمام  اور دیگر نفع  بخش اشیاء  ۔ یہ سب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی مِلکیّت ہیں ، انسان کےپاس  بطورِ امانت  وعاریت اوروعدہ الہیّہ  پر رہن ہیں تا کہ اِنسان کو  یقین کامل حاصل ہولیکن اِس کے باوجوداگر انسان اپنامال اطاعتِ اِلٰہی میں خرچ نہ کرے تو  ایسا  مال بے کاروناقابل تعریف ہے۔ ‘‘([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 289                                                                                                اَہل و عیال پر خرچ کرنے کا اجر

عَنْ اَبِي هُرَ يْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ  قَالَ رَسُولُ اللهِ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دِيْنَارٌ اَنْفَقْتَهُ فِيْ سَبِيْلِ اللهِ وَدِيْنَارٌاَنْفَقْتَهُ فِيْ رَقَبَةٍ وَدِيْنَارٌتَصَدَّقْتَ بِهِ عَلَى مِسْكِينٍ وَدِيْنَارٌاَنْفَقْتَهُ عَلَى اَهْلِكَ اَعْظَمُهَا اَجْرًاالَّذِي اَنْفَقْتَهُ عَلٰی اَهْلِكَ.([4])

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ دو عالَم کے مالک ومختار ، مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ایک دیناروہ ہےجوتوراہِ خدامیں خرچ کرےاور ایک وہ ہے جس کے ذریعے  غلام  آزادکرائے ، ایک وہ جسے تو  مسکین پر صدقہ  کرے اورایک وہ ہےجسے تو  اپنے  اہل وعیال   پر خرچ کرے تو  اِن میں سب  سے زیادہ   فضیلت والا وہ ہے جسے تو   اپنے اہل وعیال پر  خرچ  کرے۔ ‘‘

چار جگہ مال خرچ کرنے کی فضیلت:

حدیث مذکور میں چار جگہ پر مال خرچ کرنے کی فضیلت بیان کی گئی : (1)راہِ خدامیں خرچ کرنا (2) غلام آزاد کرانے  کے لئے  خرچ کرنا (3)مسکین پر خرچ کرنا اور(4)  اہل وعیال پر خرچ کرنا۔ یقیناً یہ سب اُمور  باعثِ فضیلت  ہیں۔  سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن ، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاہل خانہ پر خرچ کرنے کی افضلیت بطورِخبر   بیان کرکے  بہت ہی دلنشین  اَنداز میں  اِس کی ترغیب دلائی کیونکہ کسی نیک کام کی فضیلت بیان کرنا سامعین  کے لئے باعثِ حرص وترغیب ہوتا ہےجیسا کہ  خطرناک چیزوں کی معرفت   اُن سے  بچنے کاباعث  بنتی  ہے۔

اہل وعیال پر خرچ کے افضل ہونے کی وجہ:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ راہِ خدا میں مال خرچ کرنا۔ یہاں ﷲتعالیٰ کی راہ سے مراد حج و جہاد وغیرہ و ہ مقامات ہیں



[1]   تفسیر قرطبی ،  پ۲۸ ،  الطلاق  ،  تحت الایۃ : ۷ ،  ۹ / ۱۲۹۔

[2]   بہار شریعت ، حصہ ہشتم ، ۲ / ۲۶۵۔

[3]   تفسیر کبیر ،  پ۲۲ ،  سبا  ،  تحت الایۃ : ۳۹ ، ۹ / ۲۱۰ ، ۲۱۱ملخصاً۔

[4]    مسلم  ، کتاب الزکوۃ ،  باب فضل النفقۃ  علی العیال وعلی المملوک ، ص۴۹۹ ،  حدیث : ۹۹۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن