دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

جھگڑے کی بنیادیں تین

زَن ہے زَر ہے اور زمین

عورتوں کے فتنے سے  بچنے کا واحد ذریعہ  شریعت اسلامیہ کی مضبوطی سے پیروی ہے۔ ‘‘([1])

مدنی گلدستہ

’’دِین‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور

اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)دنیا میں اور بھی بہت سے فتنے ہیں ، مگر عورت کو سب سے بڑا اورنقصان دِہ فتنہ فرمایا گیاہے۔

   (2)عورت ناقص العقل اور ناقص الدِین ہے ، بسا اَوقات عورت شوہر کو طلب دِین سے غافِل کردیتی ہے ، اِسی وجہ سے اُسے سب سے بڑا نقصان دہ فتنہ قرار دیا گیا ہے۔

   (3)شریعت اسلامیہ کی پابندی کر کے عورت کے فتنہ سے بچا جاسکتا ہے۔

   اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شریعت کی پابندی کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، میاں  بیوی کو آپس میں محبت اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور اِن حقوق کو اَدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔   آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر : 36                                                                  اَہل  وعِیال پر خرچ کرنے کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِسلام ایک  مکمل ضابطۂ حیات ہے ، یہ  زندگی کے ہر شعبے میں مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے ۔  ہر مسلمان پر حسب حال  اپنے متعلقین کے حقوق لازم ہیں ، جو شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اِن حقوق کی ادائیگی کرتا ہے وہ دنیاو  آخرت میں  کامیابی سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔ انہی حقوق  میں سے ایک حق اہل و عیال  کا بھی ہے کہ اِن کی دیکھ بھال ، کھانا پینا ، لباس ، رہائش اور دیگر حقوق اُس بندے پر لازم ہیں جو اُن کا کفیل ہےنیز اُن پر خرچ کرنا  دوسروں پر خرچ کرنے سے زیادہ بہتر ہے ۔ ریاض الصالحین کا یہ باب  بھی ا َہل   وعیال پر خرچ کرنے کے بارے میں ہے۔ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب  میں 3آیات اور8  اَحادیثِ مبارکہ  بیان فرمائی ہیں۔ پہلے آیات  اور اُن کی تفسیر ملاحظہ  کیجئے۔

(1)اَولاد کی کفالت باپ کے ذمہ ہے

 فرمانِ باری تعالیٰ ہے :

وَ عَلَى الْمَوْلُوْدِ لَهٗ رِزْقُهُنَّ وَ كِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِؕ-                      (پ۲ ، البقرۃ ، ۲۳۳)

ترجمۂ کنزالایمان : اورجس کا بچہ ہے  اس پر عورتوں کا کھانا پہننا ہے حسبِ دستور۔

تفسیرِطبری میں ہے : ’’یعنی بچے کے باپ پر لازم ہے کہ وہ بچے کو دودھ پلانے والیوں کے لئے  حسب ِوُسعت بمطابق عُرف لباس وطعام کا انتظام کرے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے دنیا میں مختلف طبقے کے اَفراد پیدا فرمائے ، کوئی  غریب  وتنگدست تو کوئی امیر وخوشحال ، لہٰذا  ہر ایک پر اُس کی وُسعت کے مطابق  بچے اور زوجہ کا خرچ  لازم ہے۔ ‘‘([2])

 تفسیرِ رُوح البیان میں ہے : ’’یعنی بچوں کی مائیں جب انہیں دودھ پلائیں تو اُن  کے کھانے ، پہننے کا  انتظام بچے کے باپ پر لازم ہےاور دودھ پلانے والی دوسری  عورتوں  کےلئے بھی یہی حکم ہے  کیونکہ بچے کودودھ اُسی صورت میں  پورا ملے گاجب عورت کاجسم صحت مند ہوگااورصحت مندرہنے کےلئے غذا ضروری ہے ، اِسی طرح لباس بھی عورت کی ضروریات میں سے ہے۔ ‘‘ ([3])

(2)ربّ تعالیٰ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا

لِیُنْفِقْ ذُوْ سَعَةٍ مِّنْ سَعَتِهٖؕ-وَ مَنْ قُدِرَ عَلَیْهِ رِزْقُهٗ فَلْیُنْفِقْ مِمَّاۤ اٰتٰىهُ اللّٰهُؕ-لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا مَاۤ اٰتٰىهَاؕ-  (پ۲۸ ، الطلاق : ۷)

ترجمۂ کنزالایمان : مقدوروالااپنے مقدورکے قابل نفقہ دے اور جس  پر اُس کا رزق تنگ کیا گیا وہ اُس میں سے  نفقہ دے جو اُسے اللہ  نے دیا اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں رکھتا مگر اُسی قابل جتنا اُسے دیا ہے۔

تفسیر ِقرطبی میں ہے : ’’شوہرکو چاہیے کہ اپنی زوجہ اورچھوٹے بچوں پر بقدرِ وُسعت خرچ  کرےحتّٰی کہ اگر وہ خوشحال ہوتو اُن پر مزید وُسعت کرے۔ اِسی طرح غریب اپنی 



[1]   مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۵۔

[2]   تفسیر طبری ،  پ۲ ،  البقرۃ  ،  تحت الایۃ : ۲۳۲ ،  ۲ / ۵۰۸۔

[3]   روح البیان ،  پ۲ ،  البقرۃ  ،    تحت الایۃ : ۲۳۲ ،  ۱ / ۳۶۴ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن