دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

   (1)برائی کو ہاتھ سے روکنا ایمان کے قوی ہونے کی دلیل ہے اور  برائی دیکھ کر خاموشی اختیار کرنا اور فقط دل میں برا جاننا ایمان کے کمزور ہو نے کی علامت ہے۔

   (2)ہر انسان کے لیے اس کی طاقت کے مطابق بُرائی کو دور کرنا ضروری ہے اور ہر شخص سے اس کے بارے  میں سوال ہوگا۔

   (3)حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان بدعقیدگی اور بدعملی سے پاک وصاف ہیں۔

   (4)نیک لوگوں کی پہچان یہ ہے کہ وہ  اپنے نبی عَلَیْہِ السَّلَام کی سنت پر عمل کرتے ہیں اور وہی  کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیاگیا ہے۔

   (5)جیسے جیسے زمانہ گزرتا ہے نئے آنے والے لوگ گزشتہ لوگوں سے نیک اعمال میں پیچھے اور برائیوں میں آگے ہوتے جاتے ہیں ، لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچائیں اور زیادہ سے زیادہ نیکیاں کریں۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعا ہے کہ وہ ہمیں ہر طرح سے برائیوں کےخلاف جہاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور  نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتوں کی اتباع کرتے ہوئے گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔                                                                               آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 186                                                                 نیکی کی دعوت پر مُشْتَمِل اُمور پر  بیعت

عَنْ اَبِیْ الْوَلِیْدِ عُبَادَۃَ  بْنِ الصَّامِتِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَال : بَایَعْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلیَ السَّمْعِ وَالطَّاعَۃِ  فِی الْعُسْرِ وَالْیُسْرِ وَالْمَنْشَطِ وَالْمَکْرَہِ وَعَلَی اَثَرَ ۃٍ عَلَیْنَا وَعَلَی اَنْ لَا نُنَازِعَ الْاَمْرَ اَہْلَہُ اِلَّا اَنْ تَرَوْا كُفْرًا بَـوَاحًا عِنْدَكُمْ مِنَ اللهِ تَعَالٰی فِيْهِ بُرْهَانٌ وَعَلَی اَنْ نَقُوْلَ بِالْحَقِّ اَیْنَمَا کُنَّا لَا نَخَافُ فِی اللّٰہِ لَوْمَۃَ لَائِـمٍ. ([1])

ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُناابو ولید عُبادہ بن صامت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے مَروی ہے کہ ہم نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسےخوشی ، ناخوشی ، تنگی ، خوشحالی اور ہم پر (دوسروں کو) ترجیح دئیے جانے  کی حالت میں(سلطان کی)بات سننے اور اس کی اطاعت کرنے پر بیعت کی اور اس بات پر بیعت کی کہ ہم اقتدار کے معاملے میں اقتدار کے اہل لوگوں سے جھگڑا نہیں کریں گے۔ ‘‘ اور سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ہاں مگر اس صورت میں کہ تم ان میں ایسا واضح کفر دیکھو جس پر تمہارے پاس اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی طرف سے واضح دلیل ہو۔ ‘‘(تو انکی مخالفت کرو) ’’اور ہم نے اس بات پر بیعت کی کہ ہم جہاں کہیں بھی ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے راستے میں  کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔ ‘‘

بیعت کے پانچ نکات:

صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دست مبارک پر پانچ اُمور پر بیعت کی : (1)وہ تنگی و فراخی کی حالت میں حاکم کی اطاعت کریں گے۔ (2)خوشی نا خوشی میں حاکم کی اطاعت کریں گے۔ (3)دوسروں کو ترجیح دئیے جانے کی صورت میں حاکم کی اطاعت کریں گے۔ (4)اہل اقتدار کے معاملات میں اُن سے جھگڑا نہیں کریں گے جب تک کہ اُن سے واضح کفر نہ دیکھ لیں۔ (5)ہم ہر حال میں کلمۂ حق بلند کریں گے اور دِین کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں کریں گے۔

حاکم کی اطاعت کرنے کا سبب اور حکمت:

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیحضرتِ سَیِّدُنا عبادہ بن صامِت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں کہ ہم نے تنگی و فراخی کی حالت میں حاکم کی بات سننے اور اُس کی اطاعت کرنے پر بیعت کی اور اُن معاملات میں اِطاعت کرنے پر بیعت کی جو ہمارے نفس پر شاق ہوں اور ہمارانفس اُسے ناپسند کرے تو جب تک وہ گناہ کی حد تک نہ پہنچ جائیں اس وقت تک ہم ان کی اطاعت کریں گے۔ پس اگر اُمراء کےحکم معصیت یعنی گناہ پر مبنی ہوں تو ہم اس میں نہ ان کی بات سنیں گے اور نہ ہی ان کی اطاعت کریں گےکہ حدیث پاک میں ہے : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت جائز نہیں۔ ‘‘اور ان تمام امور میں حاکم کی اطاعت کرنے کی وجہ مسلمانوں کے کلمہ کا ایک ہوناہے اور اس معاملے میں اختلاف کرنا دِین میں فساد پیداہونے کا سبب ہے۔‘‘([2])

دوسروں پر ترجیح کی صورت میں بھی اطاعت:

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اگر حکام دنیاوی اُمور میں دوسروں کو تم پر ترجیح دیں اور اُن کو اُمورِ دنیا کے ساتھ مختص کریں اور تمہارے حقوق تمہیں نہ دیں تو تم ان کی نافرمانی نہ کرو ، ان کی بات سنو اور جمیع اَحوال میں اُن کی اطاعت کرو کیونکہ حکام کے حکم کی خلاف ورزی مسلمانوں کے دینی اور دنیاوی احوال میں فساد



[1]   مسلم ،  کتاب الامارۃ  ،  باب وجوب طاعۃ الامراء۔ ۔ ۔ الخ  ،  ص۱۰۲۵ ، ۱۰۲۴ ،  حدیث : ۱۷۰۹۔

[2]   دلیل الفالحین ،  باب فی الامربالمعروف ، ۱ / ۴۷۱  ،  تحت الحدیث : ۱۸۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن