دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

مثلاً اس نے تندور میں روٹیاں لگائیں ہوئی ہوں اور شوہر اسے آواز دے۔ ‘‘([1]) “ مرآۃ المناجیح “ اور “ مرقاۃ المفاتیح “ میں ہے : “ حاجت سے مراد صحبت ہے۔ “ ([2])

ایک مسئلے کی وضاحت:

یہاں عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی نے ایک مسئلہ بیان فرمایا ہے کہ ’’شوہر کے بلانے پر جانے کا یہ حکم اُسی صورت میں ہے جب کہ روٹیاں شوہر کی ہوں کیونکہ جب وہ اُسے ا ِس حالت میں بلائے گا تو وہ اپنے مال کے ضائع ہونے پر راضی ہوگا۔ ‘‘([3])    اور مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان نے فرمایا : ’’اگر روٹیاں کسی دوسرے کی ہوں تو نہ جائے ، اگر گئی اور روٹیاں ضائع ہو گئیں تواس کا تاوان دینا ہوگا۔ ‘‘([4])

مدنی گلدستہ

’’مکہ‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)شوہر کے بلانے کی صورت میں اُس کی اطاعت کرنا بہت ضروری ہے۔

   (2)شوہر بلائے اور بیوی کسی ضروری کام میں مشغول ہو تب بھی اُس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔

   (3)جب بیوی شوہر ہی کے کسی کام میں مصروف ہو اور شوہر بلائے تو اُس کی اطاعت کرنا ضروری ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہماری خواتین کو اپنے شوہروں کی اطاعت وفرمانبرداری کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں اَحکامِ شرعیہ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

                                                          آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 285                                                                                             شوہر کی انتہائی تعظیم کا حکم

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:  لَوْ كُنْتُ اٰمِرًا اَحَدًا اَنْ يَسْجُدَ لِاَحَدٍ لَاَمَرْتُ الْمَرْاَةَ اَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِهَا. ([5])

          ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’اگر میں کسی شخص کو کسی کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔ ‘‘

شوہر کی حددرجہ تعظیم کا حکم:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِِس حدیث پاک سے شوہر کے مقام و مرتبہ کا پتہ چلتا ہے کہ شوہر کا مقام اتنا  بلند ہے کہ اگر کسی کو سجدہ کرنے کی اجازت ہوتی تو عورت کو اجازت ہوتی کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے لیکن ہماری شریعت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنا جائز نہیں ، اس لیے شوہر کو سجدہ کرنے کا حکم ارشاد نہ فرمایا۔ عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیفرماتے ہیں : ’’حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا کہ میں عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے کیونکہ عورت پر شوہر کے حقوق بہت زیادہ ہیں اور عورت اُس کےاِحسانات کا شکریہ ادا کرنے سے عاجز ہے اور یہ حد درجہ کا مبالغہ ہے تاکہ پتہ چلے کہ عورت پر اپنے شوہر کی اِطاعت کس قدر واجب و لازم ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کسی اور کو سجدہ کرنا جائز نہیں لیکن اگر جائز ہوتا تو صِرف اور صِرف شوہر کو سجدہ جائز ہوتا۔ ‘‘([6])

سجدے کی دو اَقسام اور اُن کا حکم:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : “ ہماری شریعت میں غیر خدا کو سجدہ حرام ہے ، سجدۂ عبادت کفر ہے ، سجدہ تعظیم حرام۔ دوسری شریعتوں میں بندوں کو سجدۂ تعظیم جائز تھا۔ اِس عبارت سے معلوم ہوا کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مالکِ اَحکام ہیں کہ فرماتے ہیں : اگر میں کسی کو سجدے کا حکم دیتا۔ یہاں حکم سے مُراد وُجُوبی حکم ہے یا اِستحبابی یا اِباحت کا۔ اِس سے معلوم ہوا کہ خاوند کی اِطاعت و تعظیم اَشد ضروری ہے اِس کی ہر جائز تعظیم کی جائے۔ ‘‘([7])

 



[1]   اشعۃ اللمعات ، کتاب النکاح ، باب عشرۃ النساء ، ۳ /  ۱۵۴۔

[2]    مرقاۃ المفاتیح ،  کتاب النکاح ،  باب عشرۃ النساء ومالکل واحدۃ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۶ / ۴۰۲ ،  تحت الحدیث :  ۳۲۵۷۔ مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۸۔

[3]    مرقاۃ المفاتیح ،  کتاب النکاح ،  باب عشرۃ النساء ومالکل واحدۃ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۶ / ۴۰۲ ،  تحت الحدیث :  ۳۲۵۷۔

[4]    مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۸۔

[5]   ترمذی ،  کتاب الرضاع  ،  باب ماجاء فی حق الزوج علی المراۃ ،  ۲ / ۳۸۶ ،  حدیث : ۱۱۶۲۔

[6]    مرقاۃ المفاتیح ،  کتاب النکاح ،  باب عشرۃ النساء ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۶ / ۴۰۱ ،  تحت الحدیث :  ۳۲۵۵۔

[7]   مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۷ملتقطاً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن