30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں جِماع جائز جاننا کفر ہے اور حرام سمجھ کر کر لیا تو سَخْت گنہگار ہوا ، اِس پر توبہ فرض ہے اور آمد کے زمانہ میں کیا تو ایک دیناراور قریب ختم کے کیا تو نصف دینار خیرات کرنا مُسْتَحَب۔ اِس حالت میں ناف سے گھٹنے تک عورت کے بدن سے مرد کا اپنے کسی عُضْوْ سے چھونا جائز نہیں جبکہ کپڑا وغیرہ حائل نہ ہو شَہوت سے ہویا بے شَہوت اور اگر ایسا حائل ہو کہ بدن کی گرمی محسوس نہ ہوگی تو حَرَج نہیں۔ ناف سے اوپر اور گھٹنے سے نیچے چھونے یا کسی طرح کا نفع لینے میں کوئی حَرَج نہیں ، یوہیں بوس وکنار بھی جائز ہے۔ ‘‘([1])
بیوی کو شوہر کا ساتھ دینا چاہیے:
علامہ عینی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں : ’’اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ بیوی کو شوہر کا ساتھ دینا چاہیے اور اُس کو راضی رکھنا چاہیے ، نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ عورت کا ترکِ جماع پر صبر کرنا یعنی جماع سے رُکے رہنا مَرد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے جبکہ مَرد زیادہ عرصے نہیں رُک سکتا ، اِسی لیےحضور نبی کریم عَلَیْہِ السَّلَام نے عورت کو مَرد کا ساتھ دینےکی ترغیب دی۔ ‘‘([2])
اِمَام شَرَفُ الدِّیْن حُسَیْن بِنْ مُحَمَّدطِیْبِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’اِس سے معلوم ہوا کہ شوہر کی رضا میں رب کی رضا ہے اور شوہر کی ناراضی میں ربّ کی ناراضی ہے اورسوچو کہ قضائے شہوت میں شوہر کی رضامندی اتنی اہم ہے تو پھر دِین کے معاملے میں اُس کی رضا و ناراضی کی کس قدر اہمیت ہوگی۔ ([3])
’’آسمان والوں کا مالک‘‘کے معنٰی:
حدیث پاک میں فرمایا گیا کہ جس عورت سے اس کا شوہر ناراض ہو اس سے آسمان والوں کا مالک عَزَّوَجَلَّ ناراض ہوجاتا ہے۔ حالانکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تو آسمان اور زمین والوں سب کا مالک ہے تو پھر صرف آسمان والوں کا ذکر کیوں کیا؟اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے مُفَسِّر شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّجس کی حکومت ، ملکیت ، آسمان میں بھی ہے ، خود ارشاد فرماتا ہے : )فِی السَّمَآءِ اِلٰهٌ وَّ فِی الْاَرْضِ اِلٰهٌؕ- ((پ۲۵ ، الزخرف : ۸۴) (ترجمۂ کنزالایمان : ’’آسمان والوں کا خدا اور زمین والوں کا خدا۔ ‘‘)اگرچہ زمین و آسمان والا مکان سب ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ملکیت ہیں ، مگر چونکہ آسمان فیض دینے والا ہے ، زمین فیض لینے والی ، اِس حیثیت سے آسمان زمین سے اَشرف ہے۔ اِسی لیے صِرف آسمان کا ذکر ہوا یا یہ مراد ہے کہ آسمان میں رہنے والے فرشتوں کا خدا ، تب یہ حدیث پچھلے مضمون کے موافق ہے۔ اِس سے معلوم ہوا کہ آسمان میں رہنے والے فرشتے زمین والوں کے ہر کھلے چھپے حالات سے خبردار ہیں تو حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا علم اُن فرشتوں سے کہیں زیادہ ہے ، آپ بھی ہمارے ظاہر و پوشیدہ حالات سے باخبر ہیں۔ ‘‘([4])
’’حق زوج‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)ہر جائز اور نیک کاموں میں عورت پر اپنے شوہر کی اطاعت کرنا لازم ہے۔
(2)جس عورت سے اس کا شوہر ناراض ہو اس کی نماز قبول ہوتی ہے نہ کوئی نیکی۔
(3)جس عورت سے اس کا شوہر ناراض ہو اس سے اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی ناراض ہوجاتا ہے بشرطیکہ جائز کام پر ناراض ہوا ہو ، اِس لیے عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہروں کو راضی رکھیں۔
(4)عورت کواپنے شوہر کی موافقت کرنی چاہیے اور تمام جائز اُمور میں اُس کا ساتھ دینا چاہیے۔
(5)فرشتوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّکی عطا سے زمین والوں کے اَعمال کی خبر ہوتی ہےتو فرشتے جن کے در کے خادم ہیں یعنی ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُنہیں کیسے ہمارے اَعمال کی خبر نہ ہوگی ، یقیناً آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بھی ہمارے اَعمال سے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عطا سے باخبر ہیں۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہماری خواتین کو اپنے شوہروں کی ہر جائز امر میں اطاعت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، انہیں ناراض کرنے کے بجائے خوش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع