دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

لڑکے کی دیت سے نصف ہوتی ہے ، بلکہ لڑکی ہر معاملے میں لڑکے سے نصف ہوتی ہے۔ ‘‘([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 281                                                صبح تک نافرمان بیوی پر فرشتوں کی لعنت

عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ  قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا دَعَا الرَّجُلُ اِمْرَاَتَہُ اِلَی فِرَاشِہِ فَلَمْ تَاْتِہِ فَبَاتَ غَضْبَانَ عَلَیْھَا لَعَنَتْھَا الْمَلَائِکَۃُ حَتَّی تُصْبِحَ.([2])وَفِی رِوَایَۃٍ لَھُمَا اِذَا بَاتَتِ الْمَرْاَۃُ ھَاجِرَۃً فِرَاشَ زَوْجِھَا لَعَنَتْھَا الْمَلَائِکَۃُ حَتَّی تُصْبِحَ.([3])وَفِیْ رِوَایَۃٍ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ مَا مِنْ رَجُلٍ یَدْعُو امْرَاَتَہُ اِلَی فِرَاشِہِ فَتَاْبَی عَلَیْہِ اِلَّا کَانَ الَّذِی فِی السَّمَاءِ سَاخِطاً عَلَیْھَا حَتَّی یَرْضَی عَنْھَا.([4])

                             ترجمہ : حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ عورت نہ آئے ، پھر اُس کا شوہر ناراضی کی حالت میں رات گزارے تو فرشتے صبح ہونے تک اُس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ ‘‘ صحیحین کی روایت میں ہے : ’’جب کوئی عورت اپنے شوہر کے بستر سے علیحدہ رات گزارے تو صبح تک فرشتے اُس عورت پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ ‘‘ ایک روایت میں ہے : رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کردے تو آسمان والوں کا مالک یعنی اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس عورت سے اُس وقت تک ناراض رہتا ہے جب تک کہ اُس کا شوہر اُس سے راضی نہ ہوجائے۔ ‘‘

شوہر کی اِتباع کرنا لازم ہے:

مذکورہ حدیث سے پتہ چلا کہ عورت پر اپنے شوہر کی اِتباع کرنا لازم ہے وہ اسے کسی وقت بھی بلائے ، دن میں یا رات میں جماع کے لیے یا خدمت کے لیے ، عورت اُس سے انکار نہیں کرسکتی یہاں تک کہ روایت میں آتا ہے کہ جس عورت سے اُس کا شوہر ناراض ہو اُس کی نہ نماز قبول ہوتی ہے اور نہ کوئی اور نیکی۔ چنانچہ عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّین عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’آدمی اپنی بیوی کو بستر پر یعنی  جماع کے لیے بلائے اور وہ آنے سے انکار کرے تو صبح تک فرشتے اُس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔ “ صبح تک “ سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ رات میں جب یہ واقعہ ہو تو فرشتے صبح تک لعنت کرتے ہیں لیکن رات کی کوئی قید نہیں۔ اِس کا ذکر اِس لیے کیا کہ جماع غالباً رات کے وقت ہوتا ہے ، ورنہ یہ رات دن دونوں کو شامل ہے (یعنی چاہے مرد رات میں بیوی کو جماع کے لیے بلائے یا دن میں)۔ ابنِ خزیمہ اور ابنِ حبان میں حضرت جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ تین اَفراد ایسے ہیں کہ جن کی نماز قبول نہیں اور نہ اُن کی کوئی نیکی آسمان کی طرف بلند ہوتی ہے : (1)بھاگا ہوا غلام جب تک کہ مالک کے پاس واپس نہ لوٹے۔ (2)نشہ کرنے والا حتی کہ اُس کا نشہ زائل ہوجائے۔ (3) وہ عورت جس سے اُس کا شوہر ناراض ہو حتّٰی کہ وہ اُس سے راضی ہوجائے۔ یہ روایت مطلق ہے جس سے معلوم ہوا کہ رات اور دن دونوں کو شامل ہے۔ ‘‘([5])

لعنت بھیجنے کی وجہ:

مذکورہ حدیث پاک میں فرمایا گیا کہ ’’فرشتے اُس عورت پر لعنت کرتے ہیں۔ ‘‘ لعنت کرنے کی وجہ عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی کچھ یوں بیان فرماتے ہیں : ’’ عورت ہر نیک و جائز کام میں اپنے شوہر کی اطاعت و فرمانبراری پر مامور ہے اِس لیے اگر وہ مامور بہ کاموں سے منع کرے تو فرشتے اُس پر لعنت کرتے ہیں ، نیز حالتِ حیض میں بھی وہ انکار نہ کرے کیونکہ جمہور علماء کے نزدیک حالت حیض میں بھی شوہر ناف سے لیکر گھٹنوں تک کے حصے کے علاوہ سے نفع اٹھا سکتا ہے ۔ ([6])

حالت حیض میں جماع کرنا حرام ہے:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! واضح رہے کہ حیض ونفاس کی حالت میں شوہر اپنی زوجہ کے گھٹنوں سے لے کر ناف تک کے علاوہ دیگر حصے سے نفع اٹھا سکتا ہے ، اِس مخصوص حصے سے نفع اٹھانا یا جماع کرنا ناجائز وحرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

فَاعْتَزِلُوا النِّسَآءَ فِی الْمَحِیْضِۙ-وَ لَا تَقْرَبُوْهُنَّ حَتّٰى یَطْهُرْنَۚ-فَاِذَا تَطَهَّرْنَ فَاْتُوْهُنَّ مِنْ حَیْثُ اَمَرَكُمُ اللّٰهُؕ-         (پ۲ ،  البقرۃ :  ۲۲۲)

ترجمۂ کنزالایمان : تو عورتوں سے الگ رہو حیض کے دنوں اور ان سے نزدیکی نہ کرو جب تک پاک نہ ہولیں پھر جب پاک ہوجائیں تو ان کے پاس جاؤ جہاں سے تمہیں اللہ نے حکم دیا۔

صدرُالشریعہ ، بدرُالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ہم بستری یعنی جماع اِس حالت (حیض ونفاس)میں حرام ہے۔ ایسی حالت



[1]   کنزالعمال ،  کتاب الخلافۃ مع الامارۃ ،  الاقضیۃ ،  جزء :  ۵ ،  ۳ / ۳۳۰ ،  حدیث :  ۱۴۵۰۴۔

[2]   مسلم ،  کتاب النکاح ،  باب  تحریم امتناعھا من فراش زوجھا ،  ص۷۵۳ ،  حدیث : ۱۴۳۶۔

[3]   بخاری ،  کتاب بدء الخلق ،  باب اذا قال احدکم آمین والملئکۃفی السماء۔ ۔ ۔ الخ  ، ۲ / ۳۸۸ ،  حدیث : ۳۲۳۷۔

[4]   مسلم ،  کتاب النکاح ،  باب  تحریم امتناعھا من فراش زوجھا ،  ص۷۵۳ ،  حدیث : ۱۴۳۶۔

[5]    عمدۃ القاری ،  کتاب النکاح ،  باب اذا باتت المراۃ مھاجرۃ فراش زوجھا ،  ۱۴ / ۱۶۷ ، ۱۶۶ ،  تحت الحدیث : ۵۱۹۳۔

[6]    مرقاۃ المفاتیح  ،  کتاب النکاح ،  باب عشرۃ النساء ومالکل واحدۃ۔ ۔ ۔  الخ ،  ۶ / ۳۹۳ ،  تحت الحدیث :  ۳۲۴۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن