دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)نافرمان بیوی کو اِصلاح کے لیے  مارنا جائز ہے مگر نہ مارنا اور وعظ و نصیحت سے اِصلاح کرنا بہتر ہے جبکہ بلا وجہ شرعی اور  بلا قصور مارنا ناجائز وحرام ہے اور کل بروزِ قیامت اِس پر پکڑ ہوگی ۔

   (2)جو لوگ اپنی بیویوں کو مارتے ہیں،حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُن سے ناپسندیدگی کا  اظہار فرمایا۔

   (3)شوہر کو چاہیے کہ بیوی کے معاملے میں اِعتدال سے کام لے نہ تو اتنا مارے کہ وہ شکایت لے کر دوسروں کے پاس جائے اور نہ ہی اتنی ڈھیل  دے کہ وہ غیر شرعی اُمُور پر دلیر ہو جائے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اَحسن طریقے سے اِصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، بلا وجہ شرعی کسی کو بھی تکلیف دینے سے بچائے ، خصوصاً اپنی اَزواج کو ناجائز تکلیف دینے سے محفوظ فرمائے۔    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                           صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 280                                                                                                       دنیا کا بہترین سامان

وَعَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِِ عَمْرِو بْنِِ الْعَاصِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُولَ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم قَالَ : الدُّنْيَا مَتَاعٌ وَخَيرُ مَتَاعِھَا الْمَرْاَةُ الصَّالِحَةُ. ([1])

ترجمہ : حضرت سیدنا عبداللہ بن عَمرو بن عاصرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہےکہ دو جہاں کے تاجور ، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا : ’’دنیا سامان ہے اور اُس کا بہترین سامان نیک  عورت ہے۔ ‘‘

عورت بہترین سامان کیسے  ہے؟

عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مذکورہ حدیث کےتحت فرماتے ہیں : ’’حدیث پاک  میں ہے عورت شوہر کے لیے بہترین سامان اُس وقت ہے  جب شوہر بیوی کو دیکھے تو وہ اُسے خوش  کردے ، جب حکم دےتو اِطاعت کرےاورشوہر گھر میں نہ ہو تو بیوی اس کے مال اور اپنے نفس کی حفاظت کرے۔ ‘‘ ([2])

عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی مذکورہ حدیث پاک کے تحت فرماتے  ہیں : ’’یعنی دنیا تھوڑا سامان ہے جس کا نفع عنقریب ختم ہونے والا ہے۔ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’اگر دنیا کی قدر و قیمت اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی ہوتی توکافر کو اُس کا ایک گھونٹ بھی نہ پلاتا۔ ‘‘دنیا کا بہترین سامان نیک عورت ہے۔ یعنی دنیا کا وہ تمام سامان کہ جس سے نفع اٹھایا جائے ، اُن میں سب سے بہتر نیک عورت ہے کیونکہ نیک عورت اُمور ِآخرت پر مددگارہوتی ہے ۔ ‘‘([3])

نیک بیوی مَرد کو نیک بنا دیتی ہے :

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانمذکورہ حدیث پا ک کے تحت فرماتے ہیں : ’’دنیا سامان ہے۔ ‘‘ کہ اِنسان اُسے بَرت کر چھوڑ جاتا ہے۔ صوفیا ئے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں کہ ’’اگر دُنیا دِین سے مل جائے تو لازوال(ختم نہ ہونے والی ) دولت ہے ، قطرے کو ہزار خطرے ہیں ، دریا سے مل جائے تو رَوانی طغیانی سب کچھ اُس میں آجاتی ہے اور خطرات سے باہر ہوجاتا ہے۔ ‘‘ دنیا کا بہترین سامان نیک عورت ہےکیونکہ نیک بیوی مَرد کو نیک بنادیتی ہے وہ اُخروی نعمتوں سے ہے۔ امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی شیر خدا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے ’’رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃ‘‘کی تفسیر میں فرمایا کہ ’’خدایا! ہم کو دنیا میں نیک بیوی دے ، آخرت میں اعلیٰ حور عطا فرما اور آگ یعنی خراب بیوی کے عذاب سے بچا۔ ‘‘جیسے اچھی بیوی خدا کی رحمت ہے ایسی ہی بری بیوی خدا کا عذاب۔ ‘‘([4])

مدنی گلدستہ

’’غوث‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)حدیث پاک میں نیک بیوی اِختیار کرنے کی ترغیب دی گئی ہے کیونکہ نیک بیوی دنیا میں مَرد کے لئے سعادت  کا باعث اور اِطاعتِ خداوندی میں معاون ہوتی ہے ۔

   (2)نیک بیوی کی خصلت یہ ہے کہ جب شوہر اسے دیکھے تو وہ اسے خوش  کردے،جب حکم دےتو اطاعت کرے اور شوہر کی غیر موجودگی میں اس کے مال اور اپنے نفس کی حفاظت کرے ۔

 



[1]   مسلم ،  کتاب الرضاع ،  باب خیر متاع الدنیا المراۃ الصالحۃ ، ص۷۷۴  ،  حدیث : ۱۴۶۷۔

[2]   دلیل الفالحین ،  باب فی الوصیۃ با النساء ، ۲ /  ۱۰۷ ،  تحت الحدیث : ۲۸۱۔

[3]   مرقاۃ المفاتیح  ،  کتاب النکاح   ،   ۶ / ۲۶۵ ،  تحت الحدیث : ۳۰۸۳۔

[4]   مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن