30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی زَوجہ مطہرہ عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکو ہار عطا فرمایا تھا اور اپنی لختِ جگر فاطمہ زہرا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو کنگن نقرئی اور ہاتھی دانت کا ہار عطا فرمایا۔‘‘([1])
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِی چہرے پر مارنے کی ممانعت کے بارے میں فرماتے ہیں : “ چہرہ تمام اَعضاء میں سے عظمت والا ہے اور یہ تمام اَعضاء کا مَظہر اور یہ نازُک اَعضاء پر مشتمل ہے ، چہرے کے علاوہ باقی اَعضاء پر اُس صورت میں مارنے کی اجازت ہےجبکہ بیوی کوئی بے حیائی کا کام کرےیا کوئی فریضہ چھوڑے۔ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے چہرے پر مارنے سے مطلقاً منع فرمایا ہے ۔ ‘‘([2])
عَلَّامَہ مُحَمَّد بِنْ عَلَّان شَافِعِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مذکورہ حدیث پا ک کے تحت فرماتے ہیں : ’’چہرے پر مارنے کی ممانعت اس وجہ سے ہے کیونکہ چہرہ نازک عضو ہے اور اس میں نشان کا ہونا بُرا ہے۔ ‘‘([3])
مُفَسِّر شہِیر ، مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ یعنی قُصُور کرنے پر اُسے مارسکتے ہو مگر چہرے پر نہ مارو کیونکہ چہرہ میں نازُک اَعضاء ہیں اور اِنسان کا چہرہ رب کو بڑا ہی محبوب ہے خَلَقَ ﷲُ آدَمَ عَلٰی صُوْرَتِہٖ۔ ([4]) (یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت سیدنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو اپنی پسندیدہ صورت پر پیدا فرمایا)۔
اِس کے دو معنی ہوسکتے ہیں : ایک یہ کہ اُسے گالیاں نہ دو کہ اِس سے تمہاری زبان گندی ہوگی ، عورت کی عادت بگڑے گی کیونکہ گالیاں سننے والا گالیاں بکنے بھی لگتا ہے دوسرے یہ کہ اُسے بُرے کاموں کا عیب نہ لگاؤ ، بے عیب کو عیب لگانے سے وہ عیب دار ہو جاتا ہےبلکہ بُرائی دیکھ کر اکثر چشم پوشی کرلیا کرو۔ ([5])
یعنی تم اُس کی اِصلاح کے لیے اُس سے کلام و سلام بند کرو تو گھر سے باہر نہ نکال دو کہ اِس سے وہ اور بھی آزاد ہوجائے گی ، بلکہ گھر ہی میں رکھو ، کھانا پینا جاری رکھو ، صرف بول چال چھوڑ دو ، یہ بائیکاٹ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ اُس کے لیے پوری اِصلاح کا ذریعہ ہوگا۔ رب تعالیٰ فرماتا ہے : )وَ اهْجُرُوْهُنَّ فِی الْمَضَاجِع( (پ۵ ، النساء : ۳۴)ترجمۂ کنزالایمان : ’’اور اُن سے الگ سوؤ۔ ([6])
امام ’’حسن‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1)اگر زوجہ نافرمانی کرے یا فرائض کو ترک کرے یا اُسے ادب سکھانا مقصود ہو تو چہرے کے علاوہ جسم کے دوسرے حصوں پر مارنے کی ضرورتاً اجازت ہے۔
(2)عورت کی بدمزاجی و بد سلوکی پر نہ تو اسے گالی دی جائے اور نہ ہی اسے جلے کٹے الفاظ سے مخاطَب کیا جائے کہ اس طرح اس کی مزید عادت بگڑنے کا اندیشہ ہے کہ بے عیب کو عیب لگانے سے وہ عیب دار ہو جاتا ہے ، لہذا اَحسن طریقے سے اُس کی اِصلاح کی کوشش کی جائے۔
(3)عورت کی اِصلاح کے لئے اُس سے کلام کرنا بند کردیا جائےلیکن اسے گھر سے باہر ہرگز نہ نکالا جائے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں شریعت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، ہمیں غلطیوں کی اَحسن انداز میں اِصلاح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 278 اچھے اَخلاق والا کامِل مُؤمِن
عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَرَضِیَ اللہُ عَنْہُ ، قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم : اَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ اِيمَاناً اَحْسَنُهُمْ خُلُقاًوخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ. ([7])
ترجمہ : حضرت سیدنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ، فرماتے ہیں : ’’ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ کامل مؤمن وہ ہے
[1] مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۹بتغیرقلیل۔
[2] مرقاۃ المفاتیح ، کتاب النکاح ، باب عشرۃ النساء ۔ ۔ ۔ الخ ، ۶ / ۴۰۳ ، تحت الحدیث : ۳۲۵۹۔
[3] دلیل الفالحین ، باب فی الوصیۃ بالنساء ، ۲ / ۱۰۵ ، تحت الحدیث : ۲۷۸۔
[4] مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۹۔
[5] مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۹۔
[6] مرآۃ المناجیح ، ۵ / ۹۹۔
[7] ترمذی ، کتاب الرضاع ، باب ما جاء فی حق المرءۃ علی زوجھا ، ۲ / ۳۸۷ ، حدیث : ۱۱۶۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع