دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اُس کی اِن خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُس کی کوتاہیوں سے کبھی درگزر نہیں کیا ، لیکن آج  کے بعد میں بھی اُس کے اِن حقوق کی وجہ سے درگزر سے کام لوں گا۔ ‘‘([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے نسلِ انسانی کی بقا اور بڑھوتری کے لئے مَرد وعورت کو جس خوبصورت رشتے کی لڑی میں پرویا ہے وہ رشتہ جس قدر اَہم ہے اُسی قدر نازُک بھی ہے۔ باہمی تعاوُن ، خُلُوص ، چاہت اور درگزر  اِزدواجی  زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھیر دیتے  ہیں لیکن اِس کے برعکس عدمِ برداشت اور درگزر نہ کرنے اور ہمیشہ ایک دوسرے کی بُرائیوں پر نظر رکھنے کی عادت زندگی میں زہر گھول دیتی ہے ۔ مذکورہ بالا روایت میں امیرالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمرفاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے گھر کو اَمْن کا گہوارہ بنانے کابہت ہی پیارا نسخہ عطافرمایاہے۔ واقعی اگرشوہر بیوی  کی اچھائیوں پر نظر رکھے اور معمولی غلطیوں پر اُس سے درگزر کرے تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ اُن کا گھرخوشیوں کا گہوراہ نہ بنے۔ مگر افسوس !آج کل میاں بیوی کے درمیان ناچاقیوں اور لڑائی جھگڑوں کا مَرض تقریباً ہر گھر میں سَرایت کرچکا ہےجس کے سبب گھرگھر میدانِ جنگ بن چکاہے۔ دراصل ہم میں سے ہرایک یہ چاہتا ہےکہ  میرے حُقُوق پورے کئے جائیں  اور وہ یہ بھول جاتا ہے  کہ دوسروں کے بھی کچھ حُقُوق ہیں جنہیں ادا کرنا مجھ پر لازم ہے۔ بس یہاں سے نااتِّفاقی  کی آگ شُعلَہ زَن ہوتی ہے جو بڑھتے بڑھتے لڑائی جھگڑے کا رُوپ دھار کرقلبی چین وسکون کو جَلا کر راکھ کر دیتی ہے۔ اگر ہم میں سے ہر ایک اپنے حصے کے حُقُوق ادا کرے اوردوسروں سے ہونے والی کوتاہیوں سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی رضا کے لیے درگزر کرے تو گھر امن و سکون اور خوشیوں کا گہوارہ بن جائے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

مدنی گلدستہ

’’نیکی‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

   (1)اسلام ایسا پیارا دِین ہے جس نے زمانہ جاہلیت میں ذلت ورسوائی کی چکی میں پِسِی ہوئی عورت کو عزت وحیا کی چادر عطا فرمائی اور اُس کے حقوق کو تفصیلی طور پر بیان فرمایا۔

   (2)عورت کی فطرت میں ٹیڑھا پَن ہے، لہذا اُس کے ٹیڑھے پَن سے در گزر کرتے ہوئے نرمی و خوش اَخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔

   (3)شوہر کو چاہیے کہ اپنی زوجہ کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے درگزر کرے، اس کی بُرائی کو دیکھ کر اُس کی اچھائیوں پر نظر کرے، اُس کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرے۔

   (4)بیوی کی طرف سے جب کوئی توہین آمیز سلوک پیش آئے تو یہ مدنی ذہن بنائے کہ یہ میری عزت کی محافظ ہے، میرے گھر کو سنبھالتی ہے، اِس کے سبب میں حرام اور غیر عورتوں سے بچتا ہوں، یہ میرے بچوں کو پالتی ہے، میرے مال ودولت کو حفاظت سے رکھتی ہے۔وغیرہ وغیرہ

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی ازواج کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے ، اُن کی طرف سے پہنچنے والی تمام تکالیف پر صبر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 274                                                                                                عورتوں کوغلام کی طرح نہ مارو

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَمْعَةَ رَضِيَ الله عَنْهُ اَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم يَخْطُبُ وَذَكَرَ النَّاقَةَ وَالَّذِي عَقَرَهَا فَقَالَ رَسُولُ الله صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم:)  اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَاﭪ(انْبَعَثَ لَهَا رَجُلٌ عَزِيْزٌ عَارِمٌ مَنِيْعٌ فِيْ رَهْطِهِ ثُمَّ ذَكَرَ النِّسَاءَ فَوَعَظَ فِيْهِنَّ فَقَالَ:يَعْمِدُ اَحَدُكُمْ فَيَجْلِدُامْرَاَتَهُ جَلْدَ الْعَبْدِ فَلَعَلَّهُ يُضَاجِعُهَا مِنْ آخِرِ يَوْمِهِ ثُمَّ وَعَظَهُمْ في ضَحِكِهِمْ مِنَ الضَّرْطَةِوَقالَ: لِمَ يَضْحَكُ اَحَدُكُمْ مِمَّا يَفْعَلُ؟([2])

ترجمہ : حضرت سیدنا عبداللہ بن زَمْعَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے انہوں نے نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہو ئے سناکہ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے (حضرت سیدنا صالح عَلَیْہِ السَّلَامکی) اونٹنی اور اس کو زخمی کرنے والے کا ذکرفرمایا پھر آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’)  اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَاﭪ(۱۲) ((پ۳۰ ،  الشمس :  ۱۲)ترجمۂ کنزالایمان : جب کہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا۔ ‘‘ قوم(ثمود) کا ایک شرارتی وفسادی ، طاقتور وظالِم وجابِر سردار کھڑا ہوا۔ ‘‘اِس کے بعد آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عورتوں کا ذکر فرمایا اور اُن کے بارے میں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا : ’’تم میں سے کوئی اپنی زوجہ کو اِس طرح مارتا ہے جس طرح غلام کو مارا جاتا ہے ، شاید پھر اُس دن اُس سے جماع بھی کرتا ہے۔ ‘‘پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں ریح خارج ہونے پر ہنسنے کے بارے میں نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ’’تم ایسے کام پر کیوں ہنستے ہو جو خود  بھی کرتے ہو ؟‘‘

سیدنا صالح عَلَیْہِ السَّلَام کی اونٹنی کا مختصر واقعہ:

سیدنا صالح عَلَیْہِ السَّلَامکی ناقہ یعنی اونٹنی کا تفصیلی واقعہ قرآنِ پاک کی سورۂ اَعراف میں  ذِکر فرمایا گیا ہے۔ اِس کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ حضرت سیدنا صالح عَلَیْہِ السَّلَام کی قوم نے



[1]   تنبیه الغافلین ، باب حق المراٰة علی الزوج ، ص۲۸۰ ۔

[2]   بخاری ،  کتاب التفسیر ،  باب  سورۃ الشمس وضحاھا ،  ۳ /  ۳۷۸ ،  حدیث۴۹۴۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن