دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اسلام سے پہلے بیوی کی عزت وناموس کی ایسی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں گویا اسے پاؤں کی جوتی سمجھا جاتا تھالیکن اِسلام نے بیوی کے حقوق کو تفصیلاً بیان فرمایا ، اُس کی ناموس کی حفاظت فرمائی ، اسلام نے بیویوں کے ایسے اَحکام بیان فرما ئے ہیں کہ  جس سے ایک بیوی بھی معاشرے میں باوقار و باعزت زندگی گزار سکتی ہے۔ نیز قرآن و حدیث میں شوہروں کو سختی کے ساتھ اِس بات کی تاکید فرمائی گئی ہے کہ بیوی کے ساتھ اچھا سلوک کرو ، اُس کے ساتھ نرمی و خوش اَخلاقی سے پیش آؤ۔ ریاض الصالحین کا یہ  باب بھی  بیویوں کے ساتھ بھلائی کرنے کے بارے میں ہے۔ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب میں2آیات اور8اَحادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ پہلے آیات اور ان  کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

(1)عورتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے پاک کلام قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ  عَاشِرُوْهُنَّ  بِالْمَعْرُوْفِۚ- (پ۴ ، النساء : ۱۹ )

ترجمۂ کنزالایمان : اور ان سے اچھا برتاؤ کرو۔

عَلَّامَہ عَلَاءُ الدِّیْن عَلِی بِنْ مُحَمَّد خَازِن عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَاطِنْمذکورہ آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : “ اچھا بر تاؤ یہ ہےکہ کھلانے پہنانے ، حق زوجیت ادا کرنےاور بات چیت کرنے میں اُن سے خوش اَخلاقی سے پیش آئے۔ اچھا برتاؤ کی ایک وضاحت یہ بھی کی گئی ہے جو اپنے لئے پسند کرو ، اُن کے لئے بھی وہ ہی پسند کرو۔ ‘‘([1])

علامہ بیضاوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاِس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’ بیویوں کےساتھ خوش اَخلاقی سےبات کرنا اورتمام اُمور میں اُن کے ساتھ اِنصاف کرنا اُن کے ساتھ اچھا برتاؤ ہے۔ ‘‘([2])

(2)اَزواج میں عدل و انصاف

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ پاک میں ارشاد فرماتا ہے :

وَ لَنْ تَسْتَطِیْعُوْۤا اَنْ تَعْدِلُوْا بَیْنَ النِّسَآءِ وَ لَوْ حَرَصْتُمْ فَلَا تَمِیْلُوْا كُلَّ الْمَیْلِ فَتَذَرُوْهَا كَالْمُعَلَّقَةِؕ-وَ اِنْ تُصْلِحُوْا وَ تَتَّقُوْا فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۱۲۹)

(پ۵ ،  النساء :  ۱۲۹ )

ترجمۂ کنزالایمان : اور تم سے ہر گز نہ ہوسکے گا کہ عورتوں کو برابر رکھو چاہے کتنی ہی حرص کروتو یہ تو نہ ہو کہ ایک طرف پورا جھک جاؤ کہ دوسری کو اَدَھر (درمیان) میں لٹکتی چھوڑ دو اور اگر تم نیکی اور پرہیز گاری کرو تو بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔

تفسیر قرطبی میں ہے : ’’یعنی تم برائی نہ کرو بلکہ نان نفقہ اور باری مقرر کرنے میں برابری کو لازم پکڑوکیونکہ اس کی تم استطاعت رکھتے ہو ۔ ‘‘([3])

علامہ جلال الدین سیوطی شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’یہ آیت اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے بارے میں نازل ہوئی کیونکہ حضور نبی  کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دوسری اَزواج کی بنسبت آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے زیادہ محبت  فرماتے تھے۔ حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہےکہ حضور نبی کریم رؤف رحیمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی اَزواج میں باری معین فرماتے اور اُن میں عدل کرتے ، پھر یوں دعا فرماتے : ’’اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! یہ میری تقسیم ہے ، جس کا میں مالک ہوں ، مجھے اُس چیز میں ملامت نہ کرنا جس  کا مالک تو ہے میں نہیں ۔ ‘‘حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورنبی رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشادفرمایا : ’’جس کی دو بیویاں ہوں ، اُن میں سے ایک کی طرف مائل ہو جائے تو وہ قیامت کے دن اِس حال میں آئے گا کہ اُس کی ایک  جانب گری ہو گی۔ ‘‘ ([4])

صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِی خزائن العرفان میں مذکورہ آیت کے تحت فرماتے ہیں : ’’یعنی اگر کئی بیبیاں ہوں تویہ تمہاری مقدرت میں نہیں کہ ہر امر میں تم انہیں برابر رکھو اور کسی امر میں کسی کو کسی پر ترجیح نہ ہونے دو ، نہ میل و محبت میں ، نہ خواہش ور غبت میں ، نہ عشرت واِختلاط میں ، نہ نظر وتوجہ میں۔ تم کوشش کرکے یہ تو کر نہیں سکتے لیکن اگر اتنا تمہارے مقدور میں نہیں ہے اور اِس وجہ سے اُن تمام پابندیوں کا بار تم پر نہیں رکھا گیا اور محبت قلبی اور میل طبعی جو تمہارا اختیاری نہیں ہے ، اِس میں برابری کرنے کا تمہیں حکم نہیں دیا گیا بلکہ یہ ضرور ہے کہ جہاں تک تمہیں قدرت و اختیار ہے وہاں تک یکساں برتاؤ کرو ، محبت اختیار ی شے نہیں تو بات چیت حسن و



[1]   تفسیر خازن ،  پ۴ ،  النساء  ،  تحت الایۃ : ۱۹ ،  ۱ /  ۳۶۰۔

[2]   تفسیر بیضاوی ،  پ۴ ، النساء ، تحت الایۃ : ۱۹ ،  ۲ /  ۱۶۳۔

[3]   تفسیر قرطبی ،  پ۵ ،  النساء  ،  تحت الایۃ : ۱۲۹ ، جزء : ۵ ،  ۳ /  ۲۸۹۔

[4]   در منثور ،  پ۴ ،  النساء ، تحت الایۃ : ۱۲۹ ،  ۲ /  ۷۱۲  ، ۷۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن