دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا مساکین کا بہت خیال رکھا کرتی تھیں اور اُن پر صدقہ وخیرات بھی کیا کرتی تھیں۔

   (2)اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ماں کے دل میں اپنی اولاد کے لئے بہت شفقت و محبت رکھی ہے ۔

   (3)ماں خود تکلیف اور پریشانی  برداشت کر کے اولاد کو راحت و سکون پہنچاتی ہے ۔

   (4)ماں کو ستانا اور اسے تکلیف دینا نزع کے وقت کلمہ پڑھنے میں رُکاوٹ بن سکتا ہے ۔

   (5)اولاد کی تکلیف دیکھ کر ماں  اُن کی طرف سے پہنچنے والی اذیتیں فراموش کر دیتی اور اُن کے سکھ چین  کی کوشش کرتی ہے ، لہذا ہمیں بھی چاہیے کہ ماں کی عزت وعظمت کو سمجھیں اور اُن کے حقوق کو اچھی طرح ادا کریں ، انہیں تکلیف دینے کے بجائے راحت کا سامان مہیاکریں۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ماں کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہمیں ان کی نافرمانی سےمحفوظ رکھے، ان کے تمام حقوق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

          آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

                             صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 270                                                     یتیم اور عورت کا حق ضائع نہ کیا جائے

وَعَنْ اَبِيْ شُرَيحٍ خُوَيْلِدِ بْنِ عَمْرو الْخَزَاعِيِّ  رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ :  قَالَ النَّبِيُّ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ  :  اَللّٰهُمَّ اِنِّي اُحَرِّجُ حَقَّ الضَّعِيْفَيْنِ  الْيَتِيمِ وَالْمَرْاَةِ.([1])

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ، رسولِ اَکرم ، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے (بارگاہِ الہی)میں عرض کی : ’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں دو کمزور انسانوں یتیم اور عورت   کا حق (ضائع کرنا خاص طور پر) حرام قرار دیتاہوں۔ ‘‘

مشکل لفظ کا معنیٰ : اُحَرِّجُ:اس کا معنی یہ ہے کہ میں اس شخص کے ساتھ حرج و گناہ لاحق کرتا (یعنی اسے  گناہگار قرار دیتا) ہوں جو یتیم اور عورت کا حق ضائع کرے اور اس چیز سے واضح طور پر ڈراتا ہوں اور بڑی شدت سے اس کے بارےمیں  زجر و توبیخ  کرتا ہوں۔

دو اہم مسائل  کی وضاحت:

مذکورہ بالا حدیث سے اِجمالی طور پر دو اہم مسئلے معلوم ہوئے : (1) اِسلام وہ پیارا دِین ہے جس میں کمزور انسانوں کے حقوق کو ضائع کرنے کی نہیں بلکہ اُن کے حقوق کے تحفظ  کی ترغیب دلائی جاتی ہے ، اِسلام میں کسی بھی کمزور شخص خصوصاً یتیم اور عورت پر بلا وجہ شرعی سختی کرنے یا اُس کی حق تلفی کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ (2) حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے کسی بھی چیز کے حلال یا حرام فرمانے کا اختیار عطا فرمایا ہے ، آپ اپنی اُمَّت میں سے جس کے لیے جو چاہیں حلال فرمادیں اور جو چاہیں حرام فرمادیں ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کسی چیز کو حرام یا حلال فرمانا دراصل رب تعالیٰ کا ہی حلال وحرام فرمانا ہے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں حلال پر عمل کرنے اور حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

بچوں اور عورتوں کےحقوق کا محافظ دِین:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دِین اسلام کا سورج طلوع ہونے سے پہلے دنیا کی مختلف تہذیبوں اور خاص طور پر عرب کے معاشرے میں یتیم بچوں اور عورتوں کے ساتھ جووحشیانہ سلوک کیا جاتا تھا ، وہ  کسی  سے ڈھکا چھپا نہیں  اور مختلف کتب میں  زمانہ جاہلیت کے ظلم وستم کے ایسے ایسے واقعات بھی مذکور ہیں جنہیں پڑھ کرپتھر  دل انسان  کی آنکھوں سے بھی اَشک رَواں ہو جائیں ، ہر طرف وَحشت وبربریت کا دور دورہ تھا ، انصاف نام کی چیز سے لوگ قطعاً واقف نہ تھے ، گھر کی خواتین کوظلم وستم کے لیے تختہ مشق بنانا ان کی عادات میں شامل تھا ، بیٹیوں پر تو ظلم کی انتہاء کردی گئی کہ انہیں زندہ درگور کردیا جاتاتھا ، اپنوں اور بیگانوں کی بد ترین ستم ظریفی کا شکار یہ طبقہ بڑی شدت سے کسی مسیحا  کا انتظار کرنے والوں کی اَوّلین صف میں شامل تھا اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے  دیگر افراد کی طرح یہ طبقہ بھی کسی جانفزا صبح کا سورج طلوع ہونے کی راہ دیکھ رہا تھا ، پھر خالق کائنات ، ربّ العالمین ، اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنجَلَّ جَلَالُہُ نے اس سسکتی ہوئی انسانیت پر اپنا فضل وکرم فرمایا اور آسمان ہدایت کا وہ سورج اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ طلوع ہو گیا جس کی راہیں تکتے تکتے مظلوموں کی  آنکھیں تھک چکی تھیں۔ چنانچہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن ،  اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تشریف آوری ہوگئی ، آپ کا لایا ہوا مقدس دین اسلام تھا ، اس کی تعلیمات اور اَحکامات نے  مظلوموں کی ایسی داد رسی  فرمائی کہ  ہرطرف عدل وانصاف کا دَور دَورہ ہوگیا ، دین اسلام نے معاشرے کے کمزور ترین افراد خصوصاً یتیم ومساکین اور عورتوں کے جو حقوق بیان فرمائے دنیا کے تمام مذاہب میں اس کی مثال نہیں ملتی ،  اسلام سے پہلے جس عورت کو معاشرے کے لیے باعث عار اور ذلت ورسوائی سمجھا جاتا ہے



[1]   سنن کبری للنسائی ، کتاب عشرۃ النساء ، ابواب حقوق الزوج  ، باب حق المرأۃ علی زوجھا ، ۵  / ۳۶۳ ،  حدیث : ۹۱۴۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن