دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

یتیم کی کفالت کرنے والے سے مراد وہ شخص ہے جو اس کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی ذمہ داری  اپنے اوپر لیتا ہےجیساکہ علامہ بد ر الدین عینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’یتیم کی کفالت کرنے والے سے مراد وہ شخص ہے جو اس کے معاملات اور ضروریات کا انتظام کرتاہے۔ ‘‘([1])

انگلیوں کے درمیان کشادگی فرمانے کی حکمت:

علامہ بدرالدین عینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا اپنی مبارک انگلیوں میں کشادگی کرنے سے مقصود اس بات کی طرف اشارہ کرنا تھاکہ انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراُمتیوں کے درجے میں فرق ہے۔ ‘‘([2])

آخرت کا افضل ترین مرتبہ:

حضرت سَیِّدُنا علی بن خلف قرطبی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں : ’’جو مسلمان اس حدیث پاک کو سنے اس پر لازم ہے کہ وہ یتیم کی کفالت کرنے پر راغب ہو ، تاکہ اسے جنت میں  تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور انبیاء و مرسلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رفاقت نصیب ہو اور رب تعالیٰ کے نزدیک آخرت میں انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رفاقت سے افضل کوئی مرتبہ نہیں ۔ ‘‘([3])

مدنی گلدستہ

’’جنت‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول

   (1)یتیم کی کفالت کرنا ایک عظیم کام ہے اور اِس کی فضیلت اَحادیث مبارکہ میں بیان فرمائی گئی ہے، یتیم کی کفالت کرنے والے کو قیامت کے دن حضورسَیِدُ الانبیاء، احمد مجتبیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک رَفاقت نصیب ہو گی۔

   (2)قیامت کے دِن انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی رَفاقت نصیب ہونا بہت بڑی سعادت اور افضل ترین  مرتبہ ہے جو یقیناً خوش نصیب لوگوں کو ہی ملے گا۔

   (3)انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اُمتیوں کے مَراتب و دَرَجات میں بہت فرق ہے لہذا رَفاقت کی سعادت پانے والا اُن کا مرتبہ ہر گز نہ پائے گا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں یتیموں کی کفالت کرنے کی سعادت عطا فرمائے ، ہمیں بھی کل بروز ِ قیامت حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک رَفاقت نصیب فرمائے۔    آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 

                             صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 263     رشتہ دار اوراَجنبی یتیم کی کَفالت کا ثواب

وَعَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ  رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ :  قَالَ رَسُولُ اللهِ  صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَافِلُ الْيَتيِمِ لَهُ اَوْ لِغَيْرِهٖ اَنَا وَهُوَ كَهَاتَيْنِ فِی الْجَنَّةِ وَاَشَارَ الرَّ اوِي وَهُوَ مَالِكُ بْنُ اَنَسٍ بِالسَّبَّابَةِ وَالوُسْطٰى.([4])

ترجمہ : حضرت سَیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سےروایت ہے ، دو جہاں کے تاجور ، سلطانِ بحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشاد فرمایا : ’’اپنے خاندان یا غیر کے یتیم بچے  کو پالنے والا اور میں  جنت میں اس طرح ہوں گے۔ ‘‘یہ کہہ کر راوی حدیث حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی سے اشارہ فرمایا۔

مشكل لفظ كا معنی : ’’اَلْيَتِيمُ لَهُ اَوْ لِغَيرِهِمعنیٰ یہ ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا اُس کا قریبی رشتہ دار ہو یا اجنبی ہو۔ قریبی یہ ہے کہ جیسے یتیم کی والدہ یا دادایا بھائی یا چچا وغیرہ۔

ہر یتیم کی کفالت باعث اجر ہے:

حضرت سَیِدُنا عبد المؤمن بن شرف دمیاطی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی نےحدیث پاک کے اس حصے’’ اپنے گھر یا غیر کے یتیم بچے  ‘‘کی وضاحت میں جو کلام لکھا ہےاس کا خلاصہ یہ ہے کہ یتیم خواہ کفالت کرنے والے کا رشتہ دار ہو  جیسے ماں اپنے یتیم بچوں کی کفالت کرے  یا دادا ، دادی اپنے یتیم پوتوں کی کفالت کریں  یابھائی اپنے یتیم  بھتیجوں  کی کفالت کرے ، یا وہ یتیم اجنبی ہو کہ کفالت کرنے والے اور ا س کے درمیان کوئی رشتہ داری نہ ہو تو بے شک ان  دونوں میں سے کسی کی بھی  کفالت کرنے والے کو تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قُرب کا یہ  اجر عظیم حاصل ہو گا اور وہ آخرت میں اُس بڑے ثواب کو پائے گا اور رب تعالیٰ بے انتہا فضل والا ہے۔ ‘‘([5])

یتیموں کی کفالت کا اجر و ثواب:

 



[1]   عمدۃ القاری  ، کتاب الطلاق ، باب اللعان ، ۱۴ / ۳۱۹ ،  تحت الحدیث : ۵۳۰۴۔

[2]   عمدۃ القاری  ، کتاب الطلاق ، باب اللعان ،  ۹ / ۳۱۹ ،  تحت الحدیث : ۵۳۰۴۔

[3]   شرح ابن بطال ، کتاب الادب ، باب فضل من یعول یتیما ، ۹ / ۲۱۷۔

[4]   مسلم ، کتاب الزھد والرقائق ، باب الاحسان الی الارملۃ ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۵۹۲ ،  حدیث : ۲۹۸۳۔

[5]   المتجر الرابح  ، ابواب البر والصلۃ ، ثواب کفالۃ الیتیم  والنفقۃ علیہ ، ص۷۲۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن