دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

   (2)اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے خاص الخاص بندے دنیا داروں کے دروازوں پر جانے کی ذلت سے محفوظ ہیں۔

   (3)اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنی بارگاہ کے بعض مقبول بندوں کا حال لوگوں سے چھپادیتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی حقیقت کو پہچان نہیں سکتے ۔

   (4)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے اطاعت گزار بندوں کی دعائیں خاص طور پر قبول فرماتا اور بسا اوقات ان کی قبولیت کو فوراً ظاہر بھی فرما دیتا ہے۔

   (5)اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے اپنے ولیوں اور برگزیدہ بندوں کو بہت عظمتیں اور شانیں عطا فرمائی ہیں ، لہذا ان مقدس ہستیوں کی گستاخی سے بچنا چاہیے اور ان کی صحبت سے فیض حاصل کرنا چاہیے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ولیوں کی معرفت عطا فرمائے ، ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کو حقیر جاننے سے محفوظ فرمائے ، ہمیں بھی اپنے مقرب بندوں کے صدقے نیک پرہیزگار بنائے۔                                       آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 258                                                                                                    اکثر جنتی مسکین لوگ ہوں گے

وَعَنْ اُسَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ :  قُمْتُ عَلَى بَابِ الجَنَّةِ فَاِذًا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا المَسَاكِينُ وَاَصْحَابُ الجَدِّ مَحْبُوْسُونَ غَيْرَ اَنَّ اَصْحَابَ النَّارِ قَدْ اُمِرَ بِهِمْ اِلَى النَّارِ وَقُمْتُ عَلَى بَابِ النَّارِ فَاِذًا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا النِّسَاءُ. ([1])

          ترجمہ : حضرت سَیِّدُنا اسامہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے ، حضورنبی رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تو  دیکھا کہ اس میں داخل ہونے والے زیادہ تر لوگ مسکین ہیں اور  مال داروں کو ابھی جنت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن جو جہنم کےحق دار ہیں انہیں آگ کی طرف جانے کا حکم دے دیا گیا  ہےاور میں  جہنم  کے دروازے پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس کے اندر  داخل ہونے والے افراد میں زیادہ تر عورتیں ہیں۔ ‘‘

مشکل الفاظ کے معانی : اَلْجَدُّ : حصہ اور مالداری۔ مَحْبُوْسُوْنَ : یعنی انہیں مسکینوں کے بعد جنت میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی گئی ۔

جنت و جہنم کے دروازے پر قیام:

شارِحِ حدیث علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا جنت و جہنم کے دروازے پر  قیام فرمانا یا تو جسمانی معراج کی رات تھایا خواب میں یا بطور کشف تھا۔ ‘‘([2])

مال داروں سے قبل مساکین کا جنت میں داخلہ:

اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ مسکین مسلمان مال داروں سے پہلے جنت میں جائیں گے  اور جنت میں ان کی تعداد زیادہ ہو گی۔  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بھی مسکینی بہت محبوب تھی اسی لئے آپ اکثر مسکینی کی دعا مانگا کرتے اور مساکین کی قدر کرنے کی ترغیب دلایا کرتےتھے ، چنانچہ حضرت سَیّدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےیہ دعا مانگی : ’’اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ اور مسکینی کی حالت میں ہی وفات دےاور قیامت کے دن مسکینوں کے زمرہ میں میرا حشر فرما۔ ‘‘ تو اُمّ المومنین حضرت سَیِّدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَانے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!آپ یہ دعا کیوں فرما رہے ہیں؟‘‘ ارشاد فرمایا : ’’مسکین لوگ مال داروں سے چالیس سال پہلے جنت  میں داخل ہوں گے ، اے عائشہ! مسکین (کے سوال)کو کبھی رد نہ کرنا اگرچہ کھجور کا ایک ٹکرا ہی ہواور انہیں قریب کرو (ایسا کرنے سے ) قیامت کے دن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں اپنا قرب نصیب فرمائے گا۔‘‘([3])

اورحضرت سَیّدنا ابو سعید خدریرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : ’’(اے لوگو!)مسکینوں سے محبت کرو کیونکہ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو(اکثر)یہ دعا مانگتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! مجھے مسکینی کی حالت میں زندہ رکھ ، مسکینی کی حالت میں(دنیا سے) میری رحلت فرمااور قیامت کے دن میں مسکینوں کی جماعت میں اٹھا۔ ‘‘([4]) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی مسکینوں سے محبت اور اُن کی قدر کرنے  کی توفیق عطا فرمائے اور قیامت کے دن ہمارا حشر بھی مغفرت یافتہ مسکینوں میں فرمائے۔ آمین

مالداروں کوحساب کے لئے روکا جائے گا:

مذکورہ حدیث پاک میں مال داروں کے جنت میں داخلے کی اجازت نہ ہونے کا ذکر ہے۔ شارح حدیث علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی اس کے بارے میں فرماتے ہیں : ’’مال



[1]   بخاری ، کتاب الرقاق ، باب : صفۃ الجنۃ والنار ، ۴ / ۲۵۹ ،  حدیث : ۶۵۴۷۔

[2]   مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الرقاق ، باب فضل الفقراء۔ ۔ ۔ الخ۹ / ۸۴ ، تحت الحدیث : ۵۲۳۳۔

[3]   ترمذی ، کتاب الزھد ، باب ما جاء ان فقراء المھاجرین۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۱۵۷ ،  حدیث : ۲۳۵۹۔

[4]   ابن ماجہ ، کتاب الزھد ، باب مجالسۃ الفقراء ، ۴ / ۴۳۳ ،  حدیث : ۴۱۲۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن