30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تم انکار کر دو حالانکہ ان کی شان یہ ہے کہ اگر وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے جنت مانگ لیں تو وہ ضرور انہیں عطا کر دے ، بہت سے پھٹے پرانے کپڑوں والے ایسے ہیں کہ ان کی پرواہ نہیں کی جاتی لیکن اگر وہ کسی بات پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم کھا لیں تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسےضرور پورا فرما دے۔ ‘‘([1])
مذکورہ فرامین مبارکہ سے معلوم ہو اکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اپنے مقبول بندوں کی قسم کو پورافرما دیتا ہے ، اسی مناسبت سے قسم پوری ہونے کے تین واقعات پیش خدمت ہیں :
(1)حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : حضرت سیدنا رُبَیع بنتِ نضر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک لڑکی کے سامنے والے دانت توڑ دیئے تو اس کے رشتہ داروں نے قصاص کا مطالبہ کیا ، اِن کے رشتہ داروں نے (دیت لے کرقصاص) معاف کر دینے کی درخواست کی تو انہوں نے انکار کر دیا۔ پھر یہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوئے تو آپ نے قصاص کا حکم فرما دیا۔ حضرت سیدنا اَنس بن نضررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عرض کی : ’’کیا رُبَیع کے اگلے دانت توڑے جائیں گے ؟ایسا نہیں ہو سکتا ، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا!اس کے دانت نہیں توڑے جائیں گے۔ ‘‘ارشاد فرمایا’’اے انس!کتاب اللہ میں قصاص کا حکم ہے ۔ ‘‘اتنی دیر میں وہ لوگ راضی ہو گئے اور (دیت قبول کر کے قصاص)معاف کر دیا ، اس پر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّکے بندوں میں کوئی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اگر وہ اس کے بھروسے پر قسم کھا لےتووہ رب تعالیٰ اسے سچا کر دیتا ہے۔ ‘‘([2])
(2)حضر ت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا رُبَیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی بہن ام حارثہ نے کسی کو زخمی کر دیا تو اس کے رشتہ داروں نےسرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں اس کا مقدمہ پیش کیا ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’اس کاقصاص لیا جائے گا ، اس کاقصاص لیا جائے گا ۔ ‘‘حضرت سیدنا رُبَیع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی والدہ نے عرض کی : ’’ یَارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیافلاں عورت سے قصاص لیا جائے گا ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! اس سے قصاص نہیں لیا جائے گا۔ ‘‘حضور نبی کریم ، رَ ؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’ سُبْحَانَ اللہ ، اے رُبَیع کی ماں!کتاب اللہ میں قصاص کا حکم ہے۔ ‘‘ انہوں نے عرض کی : ’’نہیں ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!اس سےکبھی قصاص نہیں لیا جائے گا۔ ‘‘حضرت سیدنا انسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ’’وہ مسلسل یہی کہتی رہیں یہاں تک کہ ان لوگوں نے دیت قبول کر لی تب رحمتِ عالم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا : ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّکے بعض بندے ایسے بھی ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ (کے بھروسے)پر قسم کھالے تو وہ اس کی قسم کو پورا کر دیتا ہے۔ ‘‘([3])
(3)حضرت سَیّدنا محمد بن سوید رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں قحط پڑگیااوروہاں ایک ایسا شخص بھی تھاجو ہر وقت مسجد نبوی میں رہتا اور کسی کو اس کی کوئی پرواہ نہ تھی۔ اہل مدینہ دعا میں مشغول تھے کہ ایک شخص آیا جس پر دو پرانی چادریں تھیں ، اس نے دو مختصر رکعت نماز ادا کرنے کے بعداپنے ہاتھ پھیلا دئیے اور عرض کرنے لگا : ’’اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ!میں تجھے قسم دیتا ہو ں ، ہم پر ابھی بارش نازل فرما دے۔ ‘‘ابھی اس کے ہاتھ بلند اور دعا جاری تھی کہ آسمان بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیااور اتنی زور داربارش ہونے لگی کہ اہل مدینہ ڈوبنے کے خوف سے چیخنے لگ گئے ۔ اس شخص نے عرض کی : ’’اے اللہ عَزَّوَجَلَّ!اگر تیرے علم میں یہ ان کے لئے کافی ہے تو بارش روک دے۔ ‘‘پس اسی وقت بارش رک گئی۔ دعا مانگ کریہ شخص وہاں سے روانہ ہواتو مسجد میں رہنے والا وہ نیک شخص ا س کے پیچھے ہو لیا ، یہاں تک کہ اس کا گھر دیکھ کر واپس آ گیا۔ اگلی صبح یہ نیک آدمی ا س کے گھر گیااور کہا : ’’میں ایک کام سے آپ کے پاس حاضر ہوا ہوں۔ ‘‘ اس شخص نے کہا : ’’فرمائیے کیاکام ہے؟‘‘اس نیک آدمی نے کہا : ’’میرے حق میں دعا فرما دیں۔ ‘‘اس نے جواب دیا : ’’سُبْحَانَ اللہ!آپ کی شان تو بہت بڑی ہے اور آپ مجھ سے دعا کا سوال کر رہے ہیں۔ ‘‘پھر ا س نیک آدمی نے پوچھا : ’’جو کچھ میں نے دیکھااس مقام تک آپ کی رسائی کیسے ہوئی؟‘‘اس نے جواب دیا : ’’میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّکے احکام میں اس کی اطاعت کی ، اب میں نے ا س سے مانگا تو اس نے مجھے عطا کر دیا۔ ‘‘([4])
’’ولایت‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)کچھ لوگ بندوں کی نظر میں حقیر ہوتے ہیں لیکن اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں ان کا مقام ومرتبہ بہت بلند ہوتا ہے لہذا کسی کو بھی ظاہری حلیہ دیکھتے ہوئے حقیر نہیں سمجھنا چاہیے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع