30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بات کا مشاہدہ بھی ہے کہ علمائے کرام کے شاگرد ، اولیائے عظام کے مرید اور ابتدا میں انبیاء کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی پیروی کرنے والے فقیر اور مسکین لوگ ہوتے ہیں بلکہ عبادات جیسے نماز وغیرہ کی طرف سبقت کرنے والے حتی کہ حج جیسی عبادت جو صرف مالداروں پر فرض ہے ، اس کی ادائیگی میں کوشش کرنے والے بھی اکثر غریب فقیر ہوتے ہیں ، نیز اِن میں اِخلاص ہوتا ہے اور اِن کے کام فاسد اَغراض سے پاک ہوتے ہیں ، اِسی لئے وہ کامیاب ہیں ۔ ‘‘([1])
مذکورہ بالا کلام سے واضح ہواکہ فقیر وہ افضل ہے جو دنیوی مال و دولت وغیرہ کے اعتبار سے غریب ہے لیکن شریعت کے احکام پر مضبوطی سے عمل پیرا ہو ، فرائض و واجبات کی اچھے طریقے سے ادائیگی کرتا ہو ، نیک اعمال میں مشغول رہتا ہو لہٰذا وہ لوگ جو عوام الناس کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے ظاہری فقر کا لبادہ اوڑھتے لیتے ہیں ، وضع قطع شریعت کے مخالف بنا کر لوگوں کو اپنے زہد اور ولایت کا جھانسا دیتے ہیں ، عمل نام کی چیز پلے نہ ہونے کے باوجود جھوٹی عزت اور شہرت حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ مراتب پر فائز ہونے کے بلند وبانگ جھوٹے دعوے کرتے ہیں ، خلافِ شرع امور کا ارتکاب کر کے خلق خدا کی سادگی سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں ، اپنے بناوٹی تصوف کو اعلیٰ جانتے اور علماء وفقہاء ، مفسرین ومحدثین اور اکابر اہل علم کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے اور لوگوں کو ان سے بد ظن کرتے ہیں ، یونہی وہ لوگ جو فقیر بن کر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں یہ ہر گز افضل نہیں کیونکہ افضلیت کی بنیادی وجہ صورت و سیرت اور عمل و کردار کا شریعت کے مطابق ہونا ہے اورجو خلاف شرع اُمور کا مرتکب ہو وہ کس طرح افضل ہو سکتا ہے؟
نکاح کے لئے دِین داری دیکھی جائے:
مذکورہ حدیث پاک سے اشارۃً یہ بھی معلوم ہواکہ عورت کے نکاح کے لئے ایسے مرد کا انتخاب کیا جائے جو دیندار اور احکام شرع کا پابند ہو اگرچہ وہ غریب ہی کیوں نہ ہو اور ایسے شخص کے انتخاب سے اجتناب کیا جائے جو دولت مند اور رئیس تو ہو مگر دین دار نہ ہو۔ اس میں ایسے لوگوں کے لیے عبرت کے بے شمار مدنی پھول ہیں جو اپنے بیٹوں ، بیٹیوں کے لیے دین داری کے بجائے مال ودولت اور بینک بیلنس ، بنگلہ گاڑی والے رشتوں کی تلاش میں رہتے ہیں ، بلکہ جب تک مطلوبہ رشتہ نہ مل جائے اس وقت تک کہیں اور نکاح کےلیے تیار ہی نہیں ہوتےنیز انہیں اس بات کی بھی پرواہ نہیں ہوتی کہ ان کی جوان اولادجوانی کی دہلیز سےنکل کر بڑھاپے کی طرف بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 158صفحات پر مشتمل کتاب ’’اسلامی زندگی‘‘ کے صفحہ 38 پر لکھا ہے : “ سخت غلطی یہ ہے کہ لڑکی اور لڑکے مالدار تلاش کئے جائیں کیوں کہ مالدار کی تلاش میں لڑکے اور لڑکیاں جوان ، جوان بیٹھے رہتے ہیں نہ کوئی خاطر خواہ مالدار ملتا ہے نہ شادیاں ہوتی ہیں۔ اور جوان لڑکی ماں باپ کے لیے پہاڑ ہے اس کو گھر میں بغیر نکاح رکھنا سخت خرابیوں کی جڑ ہے۔ دوسری یہ کہ جو محبت و اخلا ق غریبوں میں ہے وہ مالداروں میں نہیں ، تیسرے یہ کہ اگر مالدار کو تم اپنی کھال بھی اتار کر دے دو ، ان کی آنکھ میں نہیں آتا ، یہ طعنے ہوتے ہیں کہ ہمیں کچھ نہیں ملا اور اگر دلہن والے مال دارہیں تو داماد مثل نوکر کے سُسرال میں رہتے ہیں۔ بیوی پر شوہر کا کوئی رُعب نہیں ہوتا۔ اگر دولہاوالے مال دار ہیں تو لڑکی اس گھر میں لونڈی یا نوکرانی کی طرح ہوتی ہے۔ ‘‘([2])
اللہ عَزَّ وَجَلَّ والدین کو عقل سلیم عطا فرمائے ، اورانہیں اپنے بیٹوں خصوصاً بیٹیوں کے لئے نیک اور پرہیزگار رشتے تلاش کرنے اورنکاح میں دِین داری کو ترجیح دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
’’اِخلاص‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)دنیا کی مال و دولت اور منصب و وجاہت کو عزت و ذلت اور عظمت وفضیلت کا معیار سمجھنا درست نہیں بلکہ اس کا حقیقی معیار تقویٰ و پرہیز گاری اور نیک عمل و کردار ہے۔
(2)امیروں کے مقابلے میں عموماًغریب لوگ دِین اور اُس کے اَحکام پر عمل کرنے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں ، اِن میں اِخلاص بھی ہوتا ہے اور اِن کے کاموں میں کوئی فاسد غرض شامل نہیں ہوتی۔
(3)بعض مال دار بھی باعمل فقیروں سے افضل ہوتے ہیں۔
(4)با عمل فقیر بے عمل امیر سے افضل ہے جبکہ بے عمل فقیرکسی سے افضل نہیں۔
(5)اپنے یا اپنے بچوں کے نکاح میں دین داری کو ترجیح دینی چاہیے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بقدر ضرورت ظاہری مال ودولت کے ساتھ ساتھ اخلاص ، تقویٰ و پرہیزگاری کی باطنی دولت بھی عطا فرمائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع