دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

                                      آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر : 32                                کمزور مسلمانوں کی فضیلت کا بیان

کمزور مسلمانوں اور گمنام  فقیروں کی فضیلت کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں  جن کا ظاہر غربت اور فقیری کی وجہ سے  اچھا نہیں ہوتا ، اِسی وجہ سے انہیں معاشرے میں  نہ کوئی امتیازی مقام  حاصل  ہوتا ہے ، نہ ہی وہ  لوگوں میں مشہور ومعروف ہوتے ہیں ، نہ ہی انہیں عزت و تکریم سے دیکھا اور نوازا جاتا ہے ، لیکن اِس کے برعکس اُن کا باطن انتہائی عمدہ  ہوتا ہے کیونکہ وہ ایمان ، تقویٰ اور پرہیزگاری کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں ، وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی اِطاعت و فرمانبرداری اور نیک اَعمال کے حریص ہوتے ہیں ، گناہوں اور نافرمانیوں سے اپنے آپ کو بچاتےہیں ، اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پکڑ اور اُس کے عذاب سے ڈرتے ہیں ، اُس کی خفیہ تدبیر سے ہر دم خائف رہتے ہیں۔ یہ نیک لوگ اپنے اِن ہی مبارک اَوصاف کی بنا پر ربّ تعالیٰ اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پسندیدہ بندے ہیں۔ علامہ  نَوَوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی نے یہ باب ایسے ہی مسلمانوں کے فضائل اور اُن کے مقام و مرتبے کو بیان  کرنے کے لئے قائم فرمایا ہے تاکہ  دیگر مسلمانوں پر اُن کی عظمت وفضیلت اور اہمیت ظاہر ہو ، وہ انہیں حقیر سمجھنے سے بچیں۔ اِس باب میں 1 آیت اور 8اَحادیث مبارکہ بیان کی گئی ہیں۔ پہلے آیت اور اُس کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

فقیر مسلمانوں کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کا حکم

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمیدمیں اِرشاد فرماتا ہے :

وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْۚ-                  (پ۱۵ ، الکھف : ۲۸)

ترجمۂ کنزالایمان : اور اپنی جان ان سے مانوس رکھو جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اس کی رضا چاہتے  اور تمہاری آنکھیں انہیں چھوڑ کر اور پر نہ پڑیں۔

اِس آیت کا شانِ نزول یہ ہے کہ  کفار کے سرداروں  کی ایک جماعت نے   سرکارِ دو عالَم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے  عرض کی : ’’ہمیں غریب اور شکستہ حالوں کے ساتھ بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے ، اگر آپ ہمارے اور اُن کے درمیان بیٹھنے کی جگہ جدا کر دیں تو ہم اسلام لے آئیں گے اور ہمارے اسلام لانے سے لوگوں کی کثیر تعداد اسلام لے آئے گی۔ اس پر یہ آیتِ کریمہ  نازل ہوئی۔ ([1])

مفسر قرآن علامہ محمد بن جریر طبری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی  اِس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے پیارے نبی حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ارشاد فرمایا : ’’اے حبیب! (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!) اپنی جان اُن اصحاب(رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم)کے ساتھ مانوس رکھیں جو صبح وشام رب تعالیٰ کی پاکی  اور حمدبیان کرکے ، اس کے معبود ہونے کا اِقرار اور اُس کی بارگاہ میں دعاکر کے ، فرض نمازیں  ادا کر کے اور دیگر نیک اَعمال بَجا لا کراسے پکارتے ہیں اور اپنے اُن اَفعال سے دنیا کا مال نہیں بلکہ اُس کی رضاچاہتے ہیں  اور اے حبیب!(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)جن لوگوں سے مانوس ہونے کا آپ کو حکم دیا گیا  انہیں چھوڑ کرآپ کافروں پر  (کبھی)نگاہ نہ ڈالیں ۔ ‘‘([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 252                                                          جنتی اور جہنمی افراد

عَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ،  قَالَ :  سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ علَيْهِ وَسَلَّم  يقولُ  :  اَلَااُخْبِرُكُمْ بِاَهْلِ الجَنَّةِ  كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعَّفٍ  لَوْ اَقْسَمَ عَلَى اللهِ لَاَبَرَّهُ  اَلَا اُخْبِرُكُمْ بِاَهْلِ النَّارِ  كُلُّ عُتُلٍّ جَوّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ  .([3])

ترجمہ : حضرت سَیِّدُنا حارثہ بن وہب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سنا : ’’ کیا میں تمہیں جنتی لوگوں کی خبر نہ دوں؟ہرکمزورجسے کمزورسمجھا جائے اگر وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ (کے کرم)پر (اعتماد کرتے ہوئے) قسم کھا لے تواللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی قسم کو ضرور پورا کر دے گا۔ کیا میں تمہیں جہنمی لوگوں کی خبر نہ دوں؟ہر وہ شخص جوسخت مزاج ، بخیل اورخود کو بڑا سمجھنے  والا ہو۔ ‘‘

مشکل الفاظ کے معانی : اَلْعُتُلُّیعنی سخت مزاج۔ اَلْجَوَّاظُیعنی مال جمع کرنے اور اس میں بخل  کرنے والا۔ بعض شارِحِین کے نزدیک اِس سے مراد وہ شخص ہے جو اکڑ کر چلتا ہو اور بعض کے نزدیک اِس سے مراد وہ شخص ہے جو چھوٹے قد والا اور بڑے پیٹ والا ہو۔

 



[1]   خزائن العرفان ، پ۱۵ ، الکہف ، تحت الآیۃ : ۲۸ ملخصاً۔

[2]    تفسیر طبری ، پ۲۳ ، الکھف : تحت الایۃ : ۲۸  ، ۸  / ۲۱۳ملخصاً۔

[3]   بخاری ، کتاب الادب ،  باب الکبر ، ۴ / ۱۱۸ ،  حدیث : ۶۰۷۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن