دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

کی طرف متوجہ ہوئے۔ ‘‘([1])

(5) بحالتِ نماز گردن پھیرے بغیر ضرورتاً اِدھر اُدھر نظر کرنا جائز ہےاور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے ایسا کرنا ثابت ہے لیکن بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا مکروہ ہے ، حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : “ نماز میں اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس وقت تک اپنے بندے کی طرف متوجہ رہتا ہے جب تک وہ کسی دوسری طرف التفات نہ کرے۔ “ ([2])

(6) دلیل الفالحین میں ہے : ’’حضرتِ سَیِّدُنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ منہ پھیرے بغیر اُلٹے قدم پیچھے اِس لیے چلے تاکہ قبلے سے منہ نہ پِھر جائے ، ورنہ نماز فاسد ہوجائے گی۔ ‘‘([3])

(7) جب حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قبیلہ بنی عَمرو بن عَوف میں صلح کروانے کے بعد واپس تشریف لائے اور نماز میں شریک ہوئے تو تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نہ صرف آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ مبارکہ کی طرف متوجہ ہوگئے ، بلکہ انہوں نے تصفیق کے ذریعے اپنے امام یعنی امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو بھی متوجہ کیا۔ بعداَزاں سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ مبارکہ کی طرف متوجہ ہوئے اور نماز میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ادب واحترام اور تعظیم بجالاتے ہوئے اپنی جگہ سے پیچھے ہٹنا شروع ہوئے ، لیکن آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے منع فرمادیا۔

(8) جب حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نماز میں شریک ہوئے تو تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ادب واحترام اور تعظیم کرتے ہوئے جگہ کشادہ کی اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پہلی صف میں تشریف لے گئے ، نیز بعد ازاں امیر المؤمنین حضرت سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بھی آپ کی تعظیم کی خاطر پیچھے تشریف لے آئے۔

(9) نماز میں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات مبارکہ کی طرف متوجہ ہونا یا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خیال اپنے دل میں لانا اور نماز میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم کرنا  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سنت سے ثابت ہے ، اِس سے نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا ، اگر کوئی خلل واقع ہوتاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو نماز لوٹانے کا حکم ارشاد فرماتے۔

مدنی گلدستہ

سیدنا ’’ صدیق اکبر‘‘کے8حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے8مدنی پھول

   (1)لوگوں کے درمیان صلح کروانا ، اُن کے درمیان فتنے کو ختم کرنا اور انہیں ایک بات پر متفق کرنا بڑی    فضیلت کا كام  ہے۔

   (2)حاکم کو چاہیے کہ اپنی رعایا کی اِصلاح کے لیے بذاتِ خود کوشش کرے۔ لوگوں کے درمیان صلح کرنا حاکم کی اپنی  مصلحت پر مقدم ہےکیونکہ لڑائی جھگڑے میں جو فساد ہے وہ بہت بڑا ہے اُس کو دُور کرنا اِمام کی مصلحت سے زیادہ ضروری ہے۔

   (3)امیر المؤمنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ بہت ہی مقام ومرتبہ رکھنے والے صحابی ہیں کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی غیر موجودگی وموجودگی دونوں میں مسلمانوں کی اِمامت کروانے کا شرف حاصل ہوا۔

   (4)رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا آپ کو نماز جاری رکھنے کا حکم دینا اِس بات کی دلیل ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد سب سے افضل ہیں۔

   (5)اگر مقرر کردہ امام موجود نہ ہو تو کسی اور اہل شخص کو امام بنانا جائز ہے بشرطیکہ کسی فتنے یا مقررہ امام کی طرف سے اِنکار کا خوف نہ ہو۔

   (6)نمازی کو نماز میں کوئی مسئلہ پیش آئے یا امام کو متوجہ کرنا ہو تو تسبیح یعنی سُبْحَانَ اللہ کہناچاہیے۔

   (7)صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان چاہے مقتدی ہوتے یا امام ہوتے دونوں صورتوں میں نماز میں بھی حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذاتِ مبارکہ کی طرف متوجہ ہوتے تھے ، نہ صرف متوجہ ہوتے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم بھی کیا کرتے تھے۔

   (8)نماز میں حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خیال دِل میں لانا ، آپ کی ذاتِ مبارکہ کی طرف متوجہ ہونا ، بلکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم کرنا  مُفْسِدِ نماز نہیں۔

                                                اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مسلمانوں کے مابین صلح کروانے کی توفیق عطا فرمائے ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔                     



[1]   عمدۃ القاری ،  کتاب الاذان ،  باب من دخل لیؤم الناس ،  ۴ / ۲۹۲ ،  تحت الحدیث : ۶۸۴۔

[2]   فیوض الباری ، ۳ / ۳۳۷ماخوذاً۔

[3]   دلیل الفالحین ،  باب فی اصلاح بین الناس ،  ۲ / ۵۳ ،  تحت الحدیث : ۲۵۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن