30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صدقہ کرنے کا ثوا ب ملے گا۔ “ میں نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!پہلے تو میں نے آپ کویہ فرماتے ہوئے سناتھا کہ جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی اُس کے لئے ہر روز اس قر ض کی مثل صدقہ کرنے کاثواب ہے پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ فرمایاکہ جس نے کسی تنگد ست کو مہلت دی اُس کے لئے ہر روز اس قر ض سے دوگنا صدقہ کرنے کا ثواب ہے۔ ‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : “ اُسے روزانہ قر ض کی مقدار کے برابر مال صدقہ کرنے کا ثو اب تو قر ض کی ادا ئیگی کا وقت آنے سے پہلے ملے گااور جب ادائیگی کا وقت ہوگیا پھر اُس نے قرض د ار کو مہلت دی تو اُسے روزانہ اتنا مال دو مرتبہ صدقہ کرنے کاثوا ب ملے گا۔ “ ([1])
اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت ، مجدِّدِدِین وملت ، پروانہ شمع رِسالت ، مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن مذکورہ حدیثِ مبارکہ کے عامل تھے ، چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۵۴۰صفحات پرمشتمل کتاب ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ صفحہ۹۱ سے ایک سوال اور اُس کے جواب کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے پوچھا گیا کہ کسی پر قرض ہے اور وہ اب ادائیگی نہیں کرتا تو فرمایا کہ اِس زمانے میں قرض دینا اور یہ خیال کرنا کہ وُصُول ہوجائے گا ، ایک مشکل خیال ہے۔ میرے پندرہ سوروپے لوگو ں پر قرض ہیں ۔ جب قرض دیا تویہ خیال کرلیا کہ دے دے تو خیر و رنہ طلب نہ کرو ں گا ۔ لیکن جن لوگوں نے قرض لیا ، واپس کرنے کا نام ہی نہ لیا۔ اور ہاں! جب قرض دیتا ہوں تو ہبہ کیوں نہیں کر دیتا یعنی تحفہ کیوں نہیں دے دیتا؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ حدیث شریف میں ارشاد فرمایا : ’’جب کسی کا دوسرے پر دَین یعنی قرض ہو اور اُس کی مدت گزر جائے تو ہر روز اتنے قرض کے برابر روپیہ خیرات کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ لہٰذا اِس ثوابِ عظیم کو پانے کے لئے میں نے پیسے قرض دیئے ، ہبہ نہ کئے کیونکہ پندرہ سوروپے روز انہ میں کہا ں سے خیرات کروں گا؟
’’صالحین‘‘کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1)حتی المقدور تنگدست اور مجبور قرض دار کے ساتھ نرمی کرنی چاہیے۔
(2)قرض خواہ اگر بہت ضرورت مند نہیں تو اُسے قرض دار کے قرض میں کمی بھی کرنی چاہیے۔
(3)قرض خواہ اگر مال دار ہے اور قرض دار بہت نادار ہےتو اُس مال دار کو چاہیے کہ قرض معاف کر دے کہ یہ نہایت ہی اجر وثواب کا باعث ہے۔
(4)نیک کام کو ترک کرنے کی قسم کھانے والے کو تنبیہ کرنا سنت سے ثابت ہے۔
(5)صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانحضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مراد کو بہت جلد سمجھ جایا کرتے تھے اور اشارہ ملتے ہی اُس پر عمل پیرا ہوجاتے ، نیز نیکیوں پر بہت حریص ہوا کرتے تھے۔
(6)یہ بھی معلوم ہوا کہ قرض خواہ سے مقروض کے لیے سفارش کرنی چاہیے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں بھی دو مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کی توفیق عطا فرمائے ، تنگدست قرض دار کو مہلت دینے ، یا قرض میں کمی کرنے یا معاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 251 رسول اللہ کا صلح کے لیے تشریف لے جانا
عَنْ اَبِي الْعَبَّاسِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ اَلسَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلَغَهُ اَنَّ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ كَانَ بَيْنَهُمْ شَرٌّ فَخَرَجَ رَسُوْلُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْلِحُ بَيْنَهُمْ فِي اُنَاسٍ مَعَهُ فَحُبِسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَانَتِ الصَّلَاةُ فَجَاءَ بِلَالٌ اِلَى اَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقَالَ: يَا اَبَا بَكْرٍ! اِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حُبِسَ وَ حَانَتِ الصَّلَاةُ فَهَلْ لَكَ اَنْ تَؤُمَّ النَّاسَ؟ قَالَ: نَعَمْ اِنْ شِئْتَ فَاَقَامَ بِلَالٌ الصَّلَاةَ وَتَقَدَّمَ اَبُو بَكْرٍ فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ النَّاسُ وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي فِي الصُّفُوفِ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ فَاَخَذَ النَّاسُ فِي التَّصْفِيْقِ وَكَانَ اَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ لَا يَلْتَفِتُ فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا اَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيقَ الْتَفَتَ فَاِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاَشَارَ اِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَفَعَ اَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَدَهُ فَحَمِدَ اللَّهَ وَرَجَعَ الْقَهْقَرَى وَرَاءَهُ حَتَّى قَامَ فِي الصَّفِّ وَتَقَدَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصَلَّى لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَرَغَ اَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ: اَيُّهَا النَّاسُ مَا لَكُمْ حِينَ نَابَكُمْ شَيْءٌ فِي الصَّلَاةِ اَخَذْتُمْ فِي التَّصْفِيْقِ؟ اِنَّمَا التَّصْفِيْقُ لِلنِّسَاءِ مَنْ نَابَهُ شَيْءٌ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَقُلْ:سُبْحَانَ اللَّهِ فَاِنَّهُ لَا يَسْمَعُهُ اَحَدٌ حِيْنَ يَقُوْلُ:سُبْحَانَ اللَّهِ اِلَّا الْتَفَتَ. يَا اَبَا بَكْرٍ! مَا مَنَعَكَ اَنْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع