دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

(4) مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’یعنی مسلمان مسلمان کا دینی و اسلامی بھائی ہے ، یا مسلمان مسلمان کے لیے سگے بھائی کی طرح ہے بلکہ اس سے بھی اہم کہ نسبی بھائی کو ماں باپ  نے بھائی بنایا ہے اور مسلمان کو حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بھائی بنایا ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے رشتۂ غلامی قوی ہے ماں باپ  سے رشتہ نسبی ہے۔ ‘‘مزید فرماتےہیں : ’’یہ بھی معلوم ہوا کہ مؤمن و مسلم ہم معنی ہیں کہ قرآنِ کریم نے مؤمنوں کو بھائی قرار دیا :  )اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ   ( اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہاں مسلمون کو۔ خیال رہے کہ یہاں بھائی ہونا رحمت و شفقت کے لحاظ سے ہے نہ کہ اَحکام کے اعتبار سے۔ ‘‘([1])

حضور کو بھائی کہنا ہرگزجائز نہیں:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’خیال رہے کہ مؤمنوں کو مومن کا بھائی فرمایا نہ کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ، حضور تو عین ایمان ہیں ، ان کی نعلین پر ہزاروں ماں باپ قربان ، لہذا حضور کو بھائی کہنا ہرگز جائز نہیں۔ ‘‘([2])

مرآۃ المناجیح میں فرماتے ہیں : ’’مذکورہ حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ حضور نبی رحمت شفیع امت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسلمانوں کے بھائی نہیں ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو مثل والد کے ہیں اس لیے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اَزواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ مسلمانوں کی مائیں ہیں ۔ ‘‘([3])

اسلام میں ظلم کی ممانعت:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک میں اِس بات کا حکم دیاگیا کہ ایک مسلمان اپنے دوسرے مسلمان بھائی پر ظلم نہ کرے۔ اسلام میں ظلم کی شدید مذمت بیان فرمائی گئی ہے ، ظلم چاہے تھوڑا ہو یا زیادہ بہرصورت ناجائز وحرام ہے ، ظلم کرنے والوں کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سخت ناپسند فرماتا ہے ، ظلم کی مذمت پر تین فرامین مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)’’ظلم اور قطع رحمی کے علاوہ کوئی گناہ ایسا نہیں جس کے مرتکب کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ آخرت میں سزا دینے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی سزا دینے میں جلدی کرتا ہو۔ ‘‘([4]) (2) “ ظلم سے بچو بلاشُبہ ظلم قیامت کےدن اندھیریاں ہوگا۔ ‘‘  ([5])  (3) ’’ابلیس اپنے چیلوں سے کہتاہے کہ انسانوں سے ظلم اور حسد چاہو کیونکہ یہ دونوں چیزیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک شرک کے برابر ہیں۔ ‘‘([6])

ظالم کے سپرد کرنے کی ممانعت:

جس طرح ظلم کرنے کی ممانعت ہے ویسے ہی اپنے مسلمان بھائی کو کسی بھی ظالم کے سپرد کرنے یا کسی بھی ایسے شخص کے حوالے کرنے کی بھی سختی سے ممانعت ہے جو اُسے تکلیف پہنچائے ، کیونکہ شریعت نے اپنے مسلمان بھائی کی تکلیف دور کرنے اوراس کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی ہے اور اپنے مسلمان بھائی کو کسی ظالم کے سپرد کرنا اس کے خلاف ہے ،  نیز اپنے مسلمان بھائی کو کسی بھی ظالم کے سپرد کرنا یہ بھی اُس کے ساتھ ظلم ہے ،  اور ظلم کی سختی سے ممانعت ہے۔ شارِحِ حدیث علامہ قسطلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’اپنے مسلمان بھائی کو ظالم کے حوالے نہ کرنے سے مراد یہ ہے کہ اُس کو کسی بھی ایسے شخص کے پاس نہ چھوڑے جو اُسے تکلیف پہنچائے بلکہ اُس کی حفاظت کرے۔ ‘‘([7])

مسلمان بھائیوں کی حاجت رَوائی کرو:

مذکورہ حدیث پاک میں مسلمان کی ایک شان یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کرتا ہے ، اور جو اپنے بھائی کی حاجت روائی کرتا ہے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُس کی حاجت روائی فرماتا ہے ، اپنے مسلمان بھائی کی حاجت روائی کرنا اس کو خوش کرنا ہے اور جو کسی مسلمان کو خوش کرے گویا اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو خوش کیا اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو خوش کرنے کا صلہ جنت میں داخلہ ہے۔ چنانچہ حضرت سیدنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : “ جو میرے کسی اُمَّتی کی حاجت پوری کرے اور اُس کی نیت یہ ہو کہ اِس کے ذریعے اُس اُمَّتی کو خوش کرے تو اُس نے مجھے خوش کیا اور



[1]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۵۱ملتقطاً۔

[2]   نورالعرفان ، پ۲۶ ، الحجرات ، تحت الآیۃ : ۱۰۔

[3]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۵۱۔

[4]   ترمذی  ،  کتاب صفۃ القیامۃ ،  باب ۵۷ ،   ۴ /  ۲۲۹ ،  حدیث : ۲۵۱۹۔

[5]   مسلم ، کتاب البر والصلة  و الآداب ، باب تحریم الظلم  ، ص۱۳۹۴ ، حدیث : ۲۵۷۸ ۔

[6]   مسند الفردوس ،  ۱ / ۱۴۴ ، حدیث : ۹۲۳۔

[7]   ارشاد الساری ،  کتاب المظالم  ،  باب لا یظلم المسلم ۔ ۔ ۔ الخ ،  ۵ / ۵۰۲ ،  تحت الحدیث :  ۲۴۴۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن