30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترغیب دلائی ، میں نے حامی بھر لی ۔ اُن کی انفرادی کوشش نے میری آتشِ شوق کو کچھ ایسا بھڑکا دیا کہ میں پہلی فرصت میں مکتبۃ المدینہ پہنچا اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بیان کی کیسٹ ’’قبرکی پہلی رات‘‘ خریدی اور گھر جا کر یکسوئی سے سننا شروع کر دی۔
بیان کیا تھا !عبرت کے تازیانے تھے جو مجھ گناہ گار کے دل ودماغ پر برس رہے تھے۔ قبر میں طویل عرصہ رہنا اس قدر تکلیف دہ بھی ہوسکتا ہے اس کا اندازہ مجھے زندگی میں پہلی بار یہ بیان سن کر ہوا۔ عذاباتِ قبر کے بارے میں سُن کر تومیری سانسیں رُکنا شروع ہوگئیں ، میں پہلی بار اپنے انجام کے بارے میں فکر مند ہوا کہ’’ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟‘‘آنکھوں سے اشکِ ندامت بہہ نکلے ۔ میں نے اسی وقت اپنے سارے گناہوں سے توبہ کی اور چہرے پر سرکارِ دو عالم ، نور مجسم ، شاہ بنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کی نشانی یعنی داڑھی شریف سجانے کی بھی نیت کر لی ۔
میںدعوتِ اسلامی کے مہکتے مہکاتے مَدَنی ماحول سے منسلک ہوگیا جس کی بَرَکت سے نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنالیا۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّتادمِ تحریر دعوت اسلامی کے مَدَنی ماحول میں ذیلی مشاورت کے خادم (یعنی نگران) کی حیثیت سے سنتوں کی خدمت کی سعادت حاصل کر رہاہوں۔
چھوڑیں مے نوشیاں ، مت بکیں گالیاں … آئیں توبہ کریں ، قافلے میں چلو
اے شرابی تو آ ، آ جواری تو آ … چھوٹیں بد عادتیں ، قافلے میں چلو
ہوگا لطف خدا ، آؤ بھائی دعا … مل کے سارے کریں ، قافلے میں چلو
’’لُطْفِ خُدا ‘‘کے6حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے6مدنی پھول
(1)بدکاری کرنے والے شخص کو قاضی یا حاکم کے سامنے پیش کیا جائے اور وہی اُسے سزا دے۔
(2)گناہ کرنے پر کسی کو ذلیل و رُسوا ہونے کی بد دعا دینا گو یا کہ اُس کے خلاف شیطان کی مدد کرنا ہے کہ شیطان یہی چاہتا ہے یہ بار بار گناہ کرے اور لوگوں کے سامنے ذلیل و رُسوا ہوتا رہے ۔
(3)شراب بُرائیوں کی ماں ہےکہ شراب نوشی کے سبب آدمی کئی گناہوں میں مبتلا ہوجاتاہے۔
(4)شرابی دنیا وآخرت دونوں میں ذِلَّت ورُسوائی کا شکار ہوتاہے۔
(5)شراب کے دُنیوی نقصات کے ساتھ ساتھ اُخروِی نقصانات بھی ہیں۔
(6)شرابی کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا ، شرابی کے لیے آسمانوں کے دروازے بند ہوجاتے ہیں ، چالیس دن تک اُس کا کوئی عمل اُوپر نہیں پہنچتا۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ ہمیں گناہوں سے توبہ کرنے والے یا جسے اُس گناہ کی شرعی حد لگادی گئی ہو اُسے ذلیل ورُسوا کرنے سے محفوظ فرمائےاور شراب نوشی جیسی مُوذی بیماری کے قُرب سے دُور فرمائے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
با ب نمبر : 29 مسلمانوں کی حاجتوں کو پُوراکرنے کا بیان
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! فرد سے اَفراد اور اَفراد سے معاشرہ بنتا ہے ، یہ ایک فطری بات ہے کہ معاشرے میں ایک ساتھ رہنے والے تمام اَفراد کا ایک دوسرے کے ساتھ کسی نہ کسی حوالے سے کوئی تعلق ضرور ہوتا ہے ، ہر شخص کی ضروریات ، حاجات اور رہن سہن کے معاملات ایک جیسے نہیں ہوتے ، اُسے اپنے معاملات میں کہیں نہ کہیں اپنے دوسرے بھائی کی ضرور ت محسوس ہوتی رہتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ تمام اَفراد مل جل کر رہتےہیں ، معاشرتی نظام کی بقاء بھی اِسی میں ہے کہ تمام اَفراد مِل جُل کر رہیں ، مختلف معاملات میں ایک دوسرے کی حاجات کو پورا کریں ، ایک دوسرے کے کام آئیں ، ایک دوسرے کی مشکلات کو دُور کریں ، اپنے بھائیوں کی حاجت رَوائی کریں۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی مسلمانوں کی حاجتوں کو پوراکرنےکے بارے میں ہے۔ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِینے اس باب میں 1آیت اور 2اَحادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں۔ پہلے آیت مبارکہ اور اس کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔
اللہ عَزَّ وَجَلَّ قرآنِ مجید ، فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع