30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عبرت نشان ہے : ’’زناسے بچو کیونکہ اس میں چھ نقصانات ہیں ، تین دنیامیں اور تین آخرت میں : دنیاکے تین نقصانات یہ ہیں : (1)زنا زانی کے چہرے کی خوبصورتی ختم کردیتاہے۔ (2)اسے محتاج وفقیر بنادیتاہے۔ (3)اور اُس کی عمر گھٹا دیتا ہے۔ آخرت کے تین نقصانات یہ ہیں : (1)زنااللہ عَزَّ وَجَلَّ کی ناراضگی(2) کڑے وبُرے حساب اور(3)جہنم میں مدّتوں رہنے کاسبب ہے۔ ‘‘
نُور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَروَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا : ’’جس نے کسی شادی شدہ عورت سے زنا کیا تو قبرمیں اِس اُمَّت کانصف عذاب اُس مَرد اور عورت کو ہوگا۔ اورجب قیامت کادن ہوگاتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس زانی کی نیکیاں اُس عورت کے شوہر کو دے دے گااور اُس کے شوہر کے گناہ اُس زانی کے ذمہ ڈال دے گااور اُسے جہنم میں ڈال دے گااوریہ اُس وقت ہوگا جب شوہر کو زنا کاعلم نہ ہوا ، اور اگر اُس کے شوہر کو خبرہوئی کہ کسی نے اُس کی بیوی سے زناکیا اوروہ خاموش رہاتو اللہ عَزَّ وَجَلَّ اُس پر جنت کوحرام فرمادے گا۔ اِس لئے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے جنت کے دروازے پر لکھ دیاہے کہ تُو ’’دُیُّوث‘‘پر حرام ہے۔ (اوردیّوث وہ ہوتاہے) جسے اپنے اہل خانہ کی ناپسندیدہ بات (یعنی کسی بدکاری) کا علم ہو اور وہ خاموش رہے ایساشخص کبھی بھی جنت میں داخل نہ ہوگااور بے شک ساتوں آسمان زانی اور دیوث پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ‘‘
بعض آسمانی صحیفوں میں ہے : زانی لوگ قیامت کے دِن اِس حال میں اُٹھائے جائیں گے کہ اُن کی شرمگاہوں پر آگ دہکتی ہوگی ، اُن کے ہاتھ اُن کی گردنوں کے ساتھ بندھے ہوں گے ، عذاب کے فرشتے اُن کو گھسیٹتے ہوئے صدالگائیں گے : ’’اے لوگو!یہ زانی ہیں جن کے ہاتھ گردنوں کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں اور جو اپنی شرمگاہوں میں آگ لئے ہوئے آئے ہیں۔ ‘‘پھر اُن کی شرمگاہوں کو وسیع کر دیاجائے گاجس سے ان کی شرمگاہوں سے نہایت ہی سخت بدبودار آگ کی بھاپ نکلے گی ، عذاب کے فرشتے کہیں گے : ’’یہ اِن زانیوں کی شرمگاہوں کی بدبوہے جنہوں نے زناکرنے کے بعد توبہ نہیں کی تھی۔ تم سب اِن پر لعنت کرو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی اِن پر لعنت ہو۔ ‘‘اس وقت ہر نیک وبد اُن پر لعنت کرتے ہوئے کہے گا : ’’یااللہ عَزَّ وَجَلَّ تُو ان زانیوں پر لعنت فرما۔ ‘‘
زانی مَردوں وعورتوں کا ذلت ناک انجام:
سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عِبرت نشان ہے : ’’شبِ معراج میں نے کچھ مَردوں اور عورتوں کو دیکھاکہ سانپوں اور بچھوؤں کے ساتھ قید ہیں اور وہ اُن کو ڈس رہے ہیں۔ ہر کسی کی شرمگاہ کو سانپوں اور بچھوؤں کے درمیان گھسیٹا جارہاہے۔ بچھواپنے ڈنکوں سے انہیں ذلیل کررہے ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی ایک تھیلی ہے وہ جسے بھی کاٹتے ہیں اس کے جسم میں زہریلی تھیلی اُنڈیل دیتے ہیں اور اُن کی شرمگاہوں سے پیپ بہتاہے جس کی بدبوسے جہنمی چیختے چلاتے ہیں اور وہ اپنے بالوں سے لٹکائے گئے ہیں۔ میں نے جبرائیل امین عَلَیْہِ السَّلَامسے دریافت فرمایا : ’’اے جبرائیل! یہ کون ہیں؟‘‘جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَامنے عرض کی : ’’یہ زانی مَرد اور زانی عورتیں ہیں ۔ ‘‘([1])
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! لرز جائیے ، خوفِ خدا سے کانپ جائیے ، جہنم کا عذاب سہنے کی کسی میں طاقت نہیں ، آج دنیا کی معمولی سی تکلیف پر بسا اَوقات ہماری چیخیں نکل جاتی ہیں تو جہنم کا دردناک عذاب کیسے سہیں گے؟ یقیناً سمجھداری اِسی میں ہے کہ موت سے پہلے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرلیجئے ، اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ کو راضی کرلیجئے ، نیکیوں پر کمربستہ ہوجائیے ، گناہوں سے پیچھا چھڑا لیجئے۔ نہ جانے کب موت ہمیں دُنیا کی رونقوں سے اُٹھا کر ویران قبر کی تنہائیوں میں پہنچا دے ، جہاں نہ صرف گھپ اَندھیرا بلکہ وحشت کا بسیرا بھی ہوگا ، کوئی مُونس نہ کوئی ہمدرد ، آج موقع ہے تمام گناہوں سے توبہ کرکے ربّعَزَّ وَجَلَّ کو منالیجئے۔
کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی
قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی
سیدنا ’’عثمان‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول
(1)گناہ کرنے والے پر شرعی حد جاری کی جائے لیکن اُس کے گناہ کا چرچا نہ کیا جائے ۔
(2)گناہ کرنے والے پر شرعی حد قائم کر نے کے بعد اُسے ملامت کرنا گویا کہ شرعی حد میں اپنی طرف سے اِضا فہ کرنا ہےاور اِس چیز سے ہمیں اِسلام نے منع فرمایا ۔
(3)زنا ناجائز وحرام ، گناہِ کبیرہ اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے نیز زِنا کی اسلام میں شدید مذمت بیان فرمائی گئی ہے۔
(4)زانی مرد اور زانیہ عورت کے لیے دنیا میں تو شرعی سزا مقرر ہےلیکن آخرت میں بھی اِن دونوں کو نہایت ہی ذِلَّت ورُسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع