دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

(3) ’’سونا اور ریشم میری اُمت کی عورتوں کے لیے حلال ہے اور مردوں پر حرام۔ ‘‘([1])

مدنی گلدستہ

’’حقوقِ مسلم‘‘کے8حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

 اور اس کی وضاحت سے ملنے والے8مدنی پھول

(1)   اپنے کسی بھی بیمار مسلمان بھائی کی عیادت کرنا سنت ہے اور اجرو ثواب کا کام ہے۔

(2)   جنازے کے ساتھ چلنا بھی بڑے اجروثواب کا کام ہے۔

(3)   جب کسی مسلمان کو چھینک آئے اور وہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہے تو اس کی چھینک کا جواب ضروری ہے۔

(4)   اپنے مسلمان بھائی کی دعوت کو قبول کرلینا چاہیےجبکہ اس میں کوئی خلاف شرع کام نہ ہو۔

(5)   سلام کو عام کرنا چاہیے ، چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے جہاں بھی موقع ملے اپنے مسلمان بھائیوں کو سلام کرنا چاہیے ، سلام میں پہل کرنے والے کو زیادہ اجروثواب کی بشارت ہے۔

(6)   احادیث میں اپنے مظلوم مسلمان بھائی کی مدد کرنے کا بھی حکم دیاگیا ہے لہذا جو اس پر قادر ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے بھائی کی ضرور مددکرے۔

(7)   اپنے مسلمان بھائی کی قسم کو پورا کرنا اور اس کو قسم توڑنے کے کفارے سے بچانا بھی مستحب ہے۔

(8)   سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا  پینا ممنوع  ہےاور مَردوں کے لیے ریشم کا لباس حرام ہے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اَحکامِ شرعیہ پر عمل کرنے ، اپنے مسلمان بھائیوں کے تمام حقوق کو کما حقہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

                  آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر : 28                                                                   مسلمانوں کی پردہ پوشی کا بیان

مسلمانوں کی پردہ پوشی اور بلاضرورت اِشاعتِ عُیُوب کی مُمَانَعَت کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مسلمانوں کی پردہ پوشی کرنا ایک اچھی صفت ہے نیز اُن کے عیوب کی بلاضرورت اشاعت کرنا ایک بُری صفت ہے اور اسلام میں اس  کی ممانعت ہے ،  اپنے کسی بھی مسلمان بھائی کے عیوب کو بلا ضرورت کسی اور کے سامنے ظاہر کرنا  یقینا کئی خرابیوں کا باعث ہے ، اس سے آپس میں نفرتیں پیدا ہوتی اور محبتوں کا قلع قمع ہوتا ہے جبکہ اسلام تو نفرتیں مٹانے اور محبتیں پھیلانے کا درس دیتا ہے ، اسلام میں مسلمانوں کے عیوب کی پردہ داری اور اس کی  اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پاکیزہ صفات میں سے ایک صفت سَتَّار بھی ہے یعنی پردہ پوشی فرمانے والا۔ خود ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کسی ایک مسلمان کے عیوب دوسرے مسلمان پر ظاہر نہیں فرماتا حالانکہ وہ تمام اَحوال پر باخبر ہے ، اس پر ہرچیز عیاں ہے ، حتی کہ کل بروزِ قیامت بھی بعض مسلمانوں کے عیوب دیگر مسلمانوں پر ظاہر نہ فرمائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام میں مسلمانوں کے عیوب کی پردہ پوشی کا حکم دیا گیا ہے ، نیز بلاضرورت کسی بھی مسلمان کے عیوب کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنے سےمنع فرمایا گیا ہے۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی مسلمانوں کی پردہ پوشی کرنےاور بلاضرورت اُن کے عیوب کی اِشاعت کی ممانعت کے بارے میں ہے ، اِس باب میں 1آیت اور 4اَحادیثِ مبارکہ بیان فرمائی گئی ہیں۔ پہلے آیت اور اس کی تفسیرملاحظہ کیجئے۔

بے حیائی کا چر چا کرنے والے

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں اِرشاد فرماتا ہے :

اِنَّ الَّذِیْنَ یُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِیْعَ الْفَاحِشَةُ فِی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌۙ-فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَةِؕ-                                                                     (پ۱۸ ،  النور :  ۱۹)

ترجمۂ کنزالایمان : وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں برا چرچا پھیلے اُن کے لئے دردناک عذاب ہے دنیا  اور آخرت میں۔

مُفَسِّرِ قُرآن عَلَّامَہ اِسْمَاعِیْل حَقِّی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اِس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں فرماتے ہیں : ’’وہ لوگ جو چاہتے ہیں۔ ‘‘ اِس سے مراد عبداللہ بن اُبی منافق اور اُس کے متبعین ہیں۔ بے حیائی تمام بُرائیوں سے قبیح تر ہے ، خواہ اُس کا تعلق اَقوال سے ہو یا اَفعال سے۔ یہاں بے حیائی سے مراد زِنا ہے یعنی دشمنانِ رسول اُمُّ المؤمنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ طاہرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکےاِس واقعے کی خبر اُن لوگو ں تک پہنچانا چاہتے ہیں جو اِیمان لائے اور اِیمان کے بارے میں مخلص ہیں اِسی وجہ سے دشمنانِ رسول کے لئے دنیا میں  درد ناک



[1]   نسائی ، کتاب الزینۃ من السنن ،  باب تحریم الذھب علی الرجال ، ص۷۲۱ ، حدیث : ۵۱۵۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن