30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جاتا ہے تاکہ اس پر سوار ہونے والا شخص آرام سے بیٹھے۔ ’’اَلْقَسِّیُّ‘‘ سے مراد ایسے کپڑے ہیں جو ریشم اور سُوت کو ملاکر بُنے جاتے ہیں۔ ’’اِنْشَادُ الضَّالَّۃ‘‘ کا مطلب گمشدہ چیز کا اعلان کرنا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مذکورہ حدیث پاک میں بھی حقوقِ مسلمین کا بیان ہے ، اِن میں سے چند حقوق یعنی بیمار کی عیادت ، جنازے میں شرکت ، چھینک کا جواب ، دعوت قبول کرنا ، سلام کو پھیلانا اور مظلوم کی مدد کرنے کی شرح اور بیان تو پچھلی اَحادیث میں گزر چکا ہے ، بقیہ اُمور کا اِجمالی بیان پیشِ خدمت ہے۔
مسلمان بھائی کی قسم کو پورا کرنا:
علامہ ملا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’اگر کوئی شخص مستقبل کے متعلق کسی ایسے کام کی قسم کھائے جو تم کرسکتے ہو تو ضرور کردو تاکہ اُس کی قسم پوری ہوجائے اور قسم ٹوٹنے کی وجہ سے اُس پر کفارہ واجب نہ ہوجیسے کوئی کہے : خداکی قسم! جب تک تم فلاں کام نہ کر لو ، میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا تو تم وہ کام ضرور کر لوبشرطیکہ وہ کام ناجائز نہ ہو۔‘‘([1])
شیخ عبد الحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’بعض نے کہا کہ اِس کامعنی یہ ہے کہ اگر کوئی کسی کو قسم دے کر کہے کہ تم یہ کام ضرور کرو تو تمہارے لئے اُس کام کو کرنا مستحب ہے تاکہ خدا تعالیٰ کے اسم مبارک کی تعظیم بر قرار رہے اگر چہ ایسی قسم کو پورا کرنا لازم و ضروری نہیں ۔ ‘‘([2])
چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے اور استعمال کا حکم:
اسلام میں سونے چاندی کے برتنوں میں کھانے پینے سے منع فرمایا گیا ہے ، چنانچہ اس ضمن میں تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ ہوں : (1) ’’حریر اور دیباج نہ پہنو اور نہ سونے اور چاندی کے برتن میں پانی پیو اور نہ ان کے برتنوں میں کھانا کھاؤ کہ یہ چیزیں دنیا میں کافروں کے لیے ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہیں۔ ‘‘([3]) (2) ’’جو شخص سونے اور چاندی کے برتن ميں کھاتا پيتا ہے وہ اپنے پيٹ ميں غٹا غٹ جہنم کی آگ بھرتا ہے۔ ‘‘([4]) (3)’’جس نے دنیا میں سونے چاندی کے برتنوں میں پیا وہ آخرت میں ان کے ذریعے نہ پی سکے گا۔ ‘‘([5])
صدرالشریعہ ، بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’سونے چاندی کے برتن میں کھانا پینا اور ان کی پیالیوں سے تیل لگانا یا ان کے عطر دان سے عطر لگانا یا ان کی انگیٹھی سے بخور کرنا (یعنی دھونی لینا)منع ہے اور یہ ممانعت مرد و عورت دونوں کے لیے ہے۔ عورتوں کو ان کے زیور پہننے کی اجازت ہے۔ زیور کے سوا دوسری طرح سونے چاندی کا استعمال مرد و عورت دونوں کے لیے ناجائز ہے۔ سونے چاندی کے چمچے سے کھانا ، ان کی سلائی یا سرمہ دانی سے سرمہ لگانا ، ان کے آئینہ میں منہ دیکھنا ، ان کی قلم دوات سے لکھنا ، ان کے لوٹے یا طشت سے وضو کرنا یا ان کی کرسی پر بیٹھنا ، مرد عورت دونوں کے لیے ممنوع ہے۔ سونے چاندی کی چیزوں کے استعمال کی ممانعت اس صورت میں ہے کہ ان کو استعمال کرنا ہی مقصود ہو اور اگریہ مقصود نہ ہو تو ممانعت نہیں ، مثلاً سونے چاندی کی پلیٹ یا کٹورے میں کھانا رکھا ہوا ہے اگر یہ کھانا اسی میں چھوڑ دیا جائے تو اضاعتِ مال ہے اُس کو اُس میں سے نکال کر دوسرے برتن میں لے کر کھائے یا اُس میں سے پانی چلّو میں لے کر پیا یا پیالی میں تیل تھا ، سر پر پیالی سے تیل نہیں ڈالا بلکہ کسی برتن میں یا ہاتھ پر تیل اس غرض سے لیا کہ اُس سے استعمال ناجائز ہے ، لہٰذا تیل کو اُس میں سے لے لیا جائے اور اب استعمال کیا جائے یہ جائز ہے اور اگر ہاتھ میں تیل کا لینا بغرضِ استعمال ہو جس طرح پیالی سے تیل لے کر سر یا داڑھی میں لگاتے ہیں ، اس طرح کرنے سے ناجائز استعمال سے بچنا نہیں ہے کہ یہ بھی استعمال ہی ہے۔ ‘‘([6])
ریشمی لباس و ریشم کے استعمال کا حکم:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ریشم کے کپڑے مرد کے لیے حرام ہیں ، جبکہ عورتوں کے لیے جائز ہیں ، البتہ بعض مخصوص شرائط کے ساتھ مردوں کو ریشم کا استعمال جائز ہے۔ چنانچہ ریشم کی ممانعت سے متعلق تین فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے :
(1)’’جو دنیا میں ریشم پہنے گا ، وہ آخرت میں نہیں پہنے گا۔ ‘‘([7])
(2) ’’ دنیا میں وہی ریشم پہنے گاجس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔ ‘‘([8])
[1] مرقاۃ المفاتیح ، کتاب الجنائز ، باب عیادۃ المریض۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۷ ، تحت الحدیث : ۱۵۲۶ملتقطاً۔
[2] اشعۃ اللمعات ، کتاب الصلوۃ ، باب عیادۃ المریض وثواب المرض ، ۱ / ۶۷۴۔
[3] بخاری ، کتاب الاطعمۃ ، باب الاکل في اناء۔ ۔ ۔ الخ ، ۳ / ۵۳۵ ، حدیث : ۵۴۲۶۔
[4] مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ ، باب تحریم استعمال اوانی الذھب ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۴۲ ، حدیث : ۲۰۶۵۔
[5] مستدرک حاکم ، کتاب الاشربۃ ، باب من لبس الحریر۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ / ۱۹۵ ، حدیث : ۷۲۹۸۔
[6] بہارشریعت ، حصہ ۱۶ ، ۳ / ۳۹۵۔
[7] بخاری ، کتاب اللباس ، باب لبس الحریر۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۵۹ ، حدیث : ۵۸۳۴۔
[8] بخاری ، کتاب اللباس ، باب لبس الحریر ۔ ۔ ۔ الخ ، ۴ / ۵۹ ، حدیث : ۵۸۳۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع