4مسلمان بھلائی کا حکم دیں اور بُرائی سے منع کریں
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

لئے دولت مندی خیر ہے،کسی کےلئے فقیری خیر،کسی کےلئے خَلْوَتْ یعنی تنہائی خیر، تو کسی کےلئے جَلْوَتْ یعنی بِھیڑ خیر۔ لہٰذااگر کوئی مسلمان فقیر ہو اور اپنے لیے فقیری کو پسند کرتا ہو مگر  اپنے بھائی کے لیے دولت مندی کو پسند کرے کہ اُسے دولت مندی ہی پسند ہے تو یہ اِس فرمان کے خلاف نہیں، اِسی طرح اگر کوئی خلوت نشین ہو یعنی تنہائی پسند ہو مگر وہ اپنے بھائی کے لیے جلوت پسند کرے کہ اُسے جلوت ہی پسند ہے تو یہ بھی اِس فرمان کے منافی نہیںوَعَلٰی ھٰذَا الْقِیَاس۔دراصل تمام مسلمانوں میں خیر ہی خیر ہے مگر ہرمسلمان میں اِس کی صورت مختلف ہے جیسا کہ پاور یعنی بجلی ایک ہی ہوتی ہے مگر ہیٹر میں پہنچے تو گرمی دیتی ہے اورفِرج میں پہنچے تو ٹھنڈک ۔([1])

خیر خواہی سےمتعلق  تین  فرامین مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم :

(1)اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے کہ میرے نزدیک بندے کی سب سے پسندیدہ عبادت لوگوں سے خیر خواہی کرناہے۔([2])(2)مؤمن اُس وقت تک اپنے دِین (یعنی رحمتِ الٰہی)کی وُسعت میں رہتا ہے جب تک اپنے مسلمان بھائی کی خیر خواہی چاہتا ہے اور جب اُس کی خیرخواہی سے الگ ہو جاتا ہے تو اُس سے توفیق کی نعمت چھین لی جاتی ہے۔([3])(3)جوقیامت کے دن پانچ چیزیں لے کرآئے گا ،اُسے جنت سے نہ روکا جائے گا: (1)اللہ عَزَّ وَجَلَّ (2)اُس کے دِین(3)اُس کی کتاب(4)اُس کے رسول اور (5) مسلمانوں کی جماعت کی خیرخواہی۔([4])

مدنی گلدستہ

’’رحمت ‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اُس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)   جو اچھی چیز اپنے لیے پسند ہو وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرنا کامل مؤمن ہونے کی علامت ہے۔

(2)   خیرخواہی کرنا نہایت ہی پسندیدہ عبادت ہے۔

(3)   جب تک بندہ اپنے مسلمان بھائی کا خیر خواہ رہتا ہے تب تک رحمتِ الٰہی کی وُسعت میں رہتا ہے۔

(4)   اپنے مسلمان بھائی کی خیرخواہی کرنا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو بہت محبوب ہے۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ ہمدردی اور خیرخواہی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، جو اچھی چیز ہم اپنی ذات کے لیے پسند کریں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھی وہی پسند کریں، ہمیں نیکیاں کرنے، دوسروں کواُن کی  ترغیب دلانے، گناہوں سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کی توفیق عطافرمائے۔          

آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر : 23                       اَمْرٌبِالْمَعْرُوْف وَنَہْیٌ عَنِ الْمُنْکَر کا بیان

نیکی کی دعوت دینےاور بُرائی سے منع کرنے کا بیان

اللہ عَزَّ وَجَلَّ خالق جن و بشر ہے ، مالکِ خشک و ترہے ، قادِرِمطلق وبےنیاز ہے ، سبب ووسیلے سے بے پرواہ ہےلیکن اُس کی مشیت ہےکہ اُس نے معاملات کواَسباب کےساتھ مُعَلّق فرمایا ہے۔ انسانوں کی اصلاح کےلیے وہ کسی کامحتاج نہیں لیکن پھربھی اُس نےاِس کاروانِ دنیا کو چلانے اوررُشدو ہدایت کی مہک کو پھیلانے کے لیے اپنے پاکباز بندوں یعنی انبیاء و رسول عَلَیْہِمُ السَّلَام کو مبعوث فرمایا۔ اُس  کی مشیت تھی کہ میرے بندے نیکی کی دعوت دیں ، بُرائیوں سے منع کریں ، اپنی اور ساری دنیا کےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کریں ، میری رضااور اُمَّت کی اِصلاح کی خاطِر مَصائِب و تکالیف برداشت کریں اور میں اُس کے صلہ میں اُن کے درجات بلند کروں۔ نبی آخرالزماں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پرنبوت کادروازہ بند ہوگیا ، اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔ ایسےمیں امر بالمعروف  یعنی نیکی کی دعوت دینے اور نہی عن المنکر یعنی بُرائی سے منع کرنے  کا عظیم فریضہ مسلمانوں کو عطا فرمادیا گیاجسے وہ قیامت تک سَراَنجام دیتے رہیں گےاور اپنے رب تعالیٰ کی بارگاہ میں اجر و ثواب کے عظیم خزانے حاصل کرکے سُرخُرو ہوتے رہیں گے۔ ریاض الصّالحین کا یہ باب بھی نیکی کی دعوت دینےاوربُرائی سےمنع کرنے کے بارے میں  ہے۔ عَلَّامَہ نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے اِس باب میں8آیات اور 14 اَحادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ پہلے آیات اور ان  کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

(1)بھلائی کا حکم دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا گروہ

 



[1]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۵۵ملخصاً۔

[2]   کنزالعمال ،  کتاب الاخلاق  ،  قسم الاقوال ، جزء : ۳  ، ۲ / ۱۶۶ ،  حدیث : ۷۱۹۷ ۔

[3]   مسند الفردوس ، باب اللام الف ، حدیث : ۷۷۲۲  ، ۲ / ۴۲۹۔

[4]   کنزالعمال ،  کتاب الاخلاق  ،  قسم الاقوال ، جزء : ۳  ، ۲  / ۱۶۶ ،  حدیث : ۷۱۹۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن