دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’اُسے روکو یا ظلم کرنے سے منع کرو کیونکہ یہی اس کی مدد ہے ۔ ‘‘

ظالم کی مدد:

علامہ غلام رسول رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ظالم کی مدد اس کو ظلم سے روکنا ہے کیونکہ اگر اس کو ظلم سے نہ روکو گے تو وہ ظلم میں اور آگے بڑھ جائے گا اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کی ایک دن اس سے قصاص لیا جائے گا لہٰذا اس کو ظلم سے روکنے میں اس کو قصاص سے نجات دلانا ہے اور یہ اس کی مدد ہے ۔ ‘‘([1])

مسلمان بھائی کی ہر حال میں مدد کرو:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ اپنے بھائی مسلمان کی بہرحال مدد کرو ، خواہ تمہاری مدد اس کو خوش کرے یا مغموم کرے۔ یعنی ظالم کو ظلم سے روک دینا ہی اس کی بڑی مدد ہے کہ اسے مظلوم کی بددعاؤں سے ، اللہ کے عذاب سے بچالینا ہے۔ ‘‘([2])

حدیث پاک کا مفہوم کلی:

شارح حدیث سیدمحمود احمدرضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’رُوحِ حديث یہ ہے کہ تمام  دنیا کے مسلمانوں کے درمیان اِسلامی رشتے کی بنیا دپر ایک دوسرے پر جو حقوق ہیں اُس کا لحاظ رکھنا چاہیے ۔ بلا وجہ کسی مسلمان پر ظلم وزیادتی کرنا تو حرام و ناجائز ہے لیکن اِسلامی رشتے کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو نشانۂ ظلم بننے کے لئے بے مدد نہ چھوڑا جائے اور حتی المقدور اُس کی قانونی ، مالی اور اَخلاقی اِمداد کی جائے۔ ‘‘([3])

دو اہم مدنی پھول:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ حدیث پاک سے یہ دو اہم مدنی پھول حاصل ہوئے : (۱) فقط کسی کو نیکی کی دعوت دینا یا اچھائی کی طرف بلانا ہی اُس کی مدد نہیں ہے بلکہ کسی کو ظلم سے روکنا ، یا اُس کی ذات میں پائی جانے والی کسی بھی برائی سے روکنا بھی دراصل اُس کی مدد کرنا ہے۔ (۲) حقیقی مددگار اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پاک  ذات ہے ، مگر اُس کی عطا سے اُس کے بندے بھی ایک دوسرے کے مددگار ہیں ، کوئی اپنے بھائی کو نیکی و اچھائی کی طرف بلا کر اُس کی مددکرتا ہے تو کوئی اپنے بھائی کو برائی سے منع کرکے یا بچا کر اُس کی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے بندے بھی اُس کی عطا سے ایک دوسرے کے مددگار ہوسکتے ہیں۔

مدنی گلدستہ

اسم جلالت ’’اللہ‘‘کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

   (1)اسلامی رشتے کی بنیاد پرمسلمانوں کے درمیان جو حقوق لازم ہوتے ہیں اُن کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

   (2)اپنے مسلمان بھائیوں کی ہرحال میں ہرطرح سے  مدد کرنی چاہیے۔

   (3)ظالم اور مظلوم دونوں کی مدد کی جاسکتی ہے ، ظالم کو اُس کے ظلم سے روکنااور مظلوم کو ظالم کے ظلم سے چھڑا نا اُس کی مدد ہے۔

   (4)حقیقی مددگار فقط اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی ہے مگر اُس کی عطا سے اُس کے بندے بھی ایک دوسرے کے مددگار ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے ، انہیں نیکی کی دعوت دینے اور گناہوں سے بچانے کی توفیق عطا فرمائے۔   آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 238                                                                                                مسلمان کے مسلمان پر حقوق

عَنْ اَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِىَ اللهُ عَنْهُ اَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِـمِ خَمْسٌ:رَدُّ السَّلَامِ وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ  وَاتِّبَاعُ الْجَنَائِزِ  وَ اِجَابَةُ الدَّعْوَةِ  وَتَشْمِيْتُ الْعَاطِسِ.([4])

وَفِيْ رِوَايَةٍ لِمُسْلِم ٍ :  حَقُّ الْمُسْلِمِ سِتٌّ: اِذَا لَقِيْتَهُ فَسَلِّمْ عَلَيْهِ وَاِذَا دَعَاكَ فَاَجِبْهُ  وَاِذَا اسْتَنْصَحَكَ فَاَنْصِحْ لَهُ وَاِذَا عَطِسَ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتْهُ وَاِذَا مَرِضَ فَعُدْهُ وَاِذَا مَاتَ فَا تَّبِعْهُ.([5])

 



[1]   تفہیم البخاری ، ۳ / ۲۷۰۔

[2]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۵۰۔

[3]   فیوض الباری ، ۹ / ۲۳۸۔

[4]   بخاری ، كتاب الجنائز ،  باب الامر باتباع الجنائز  ، ۱  / ۴۲۱ ،  حدیث : ۱۲۴۰۔

[5]   مسلم ،  کتاب السلام ،  باب من حق المسلم۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۹۲ ،  حدیث :  ۲۱۶۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن