30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’اَلنَّجَشُ‘‘ اَنْ يَزِيْدَ فِيْ ثَمَنِ سَلْعَةٍ يُنَادٰي عَلَيْهَا فِيْ السُّوْقِ وَنَحْوِهٖ وَلَا رَغْبَةَ لَهُ فِيْ شَرَائِهَا بَلْ يَقْصِدُاَنْ يَّغُرَّ غَيْرَهُ وَهٰذَا حَرَامٌ وَالتَّدَابُرُاَنْ يُعْرِضَ عَنِ الْاِنْسَانِ وَيَهْجُرَهُ وَيَجْعَلَهُ كَالشَّيْءِ الَّذِيْ وَرَاءَ الظَّهْرِ وَالدُّبُرِ.
ترجمہ : حضرت سیدنا ابو ہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالیٰ عَنْہُسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’ایک دوسرےسے حسد نہ کرو ، تناجش نہ کرو ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اورقطع تعلقی نہ کرو۔ کسی کی بیع پر بیع نہ کرو ۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ ، مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ، وہ اس پر ظلم نہ کرے ، اُسے حقیر نہ جانے ، اور نہ ہی اُسے بے یارو مددگارچھوڑ ے۔ ‘‘ پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَنے اپنے سینے کی طرف اشارہ کر کے تین مرتبہ فرمایا : ’’تقویٰ یہاں ہے۔ ‘‘ پھر فرمایا : ’’کسی شخص کے برا ہونے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے ، ہر مسلمان کے لئے دوسرے مسلمان کی عزت ، اس کا مال اور اس کا خون حرام ہے ۔ ‘‘
مشکل الفاظ کے معانی : ’’النَّجَشْ‘‘ کسی سامان کی فروخت کے لئے بازار میں بولی لگائی جا رہی ہو تو کوئی شخص دوسروں کو دھوکہ دینے کے لئے قیمت میں اضافہ کردےحالانکہ وہ خریدنا نہیں چاہتا تو یہ نجش ہے اور نجش حرام ہے۔ ’’تَدَابُر‘‘یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے سے بے رخی کرے اور اسے اس طرح چھوڑدے جیسے کوئی چیز پیٹھ کے پیچھے ہوتی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس حدیث پاک میں چند اہم باتوں کا بیان ہے : (1) حسد (2)تناجش (3) بغض (4) قطع تعلقی (5) بیع پر بیع (6) ظلم کرنے (7)بے یارومددگار چھوڑ دینے(8)اور حقیر جاننے کی ممانعت (9) اورمسلمان کی عزت ، مال اور خون کی حرمت کا بیان۔ ان میں سے بعض مضامین کی وضاحت اور شرح حدیث نمبر۲۳۴میں گزر چکی ہے ، بقیہ مضامین کی مختصرشرح پیش خدمت ہے۔
’’کسی کی دینی یا دنیا وی نعمت کے زوال (یعنی اس کےچھن جانے )کی تمناکرنا یا یہ خواہش کرنا کہ فلاں شخص کو یہ نعمت نہ ملے حسد کہلاتا ہے ۔ ‘‘([1]) حسد کی قرآن وحدیث میں شدید مذمت بیان فرمائی گئی ہےچنانچہ ارشاد ہوتا ہے :
اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ-فَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اٰلَ اِبْرٰهِیْمَ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ اٰتَیْنٰهُمْ مُّلْكًا عَظِیْمًا(۵۴) (پ۵ ، النساء : ۵۴)
ترجمۂ کنزالایمان : یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا۔
حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’حسد سے دور رہو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھاجاتا ہے جس طرح آگ خشک لکڑی کو۔ ‘‘([2])اگر اپنے اختیار وارادے سے بندے کے دل میں حسد کا خیال آئے اور یہ اس پر عمل بھی کرتا ہے یا بعض اَعضاء سے اس کااظہار کرتا ہے تو یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([3])واضح رہے کہ حسد ایک موذی بیماری ہے ، اس کے نقصانات شمار سے باہر ہیں ، جب یہ بیماری کسی کو لگ جائے وہ کہیں کا نہیں رہتا ، اس کا نامہ اعمال نیکیوں سے بالکل خالی ہوجاتا ہے ، حسد مسلمانوں کے مابین نفرت کا بہت بڑا سبب ہے ، حسد سے بہت سے گناہ پیدا ہوجاتے ہیں ، حسد بندے کو بدگمانی میں مبتلا کردیتا ہے ، حسد صلہ رحمی کو ختم کردیتا ہے ، حسد سے رزق میں برکت ختم ہوجاتی ہے۔ الغرض حسد میں کوئی بھلائی اور اچھائی نہیں ہے ، حسد میں نقصان ہی نقصان ہے۔ بہت خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو حسد کی بیماری سے پاک وصاف ہیں بلکہ رشک اور شکر جیسی دولت سے مالا مال ہیں ، کسی کے پاس نعمت دیکھ کر حسد مت کیجئے بلکہ اس کے حق میں دعا کردیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو بھی وہ نعمت نصیب ہوجائے گی۔ حسد جیسی بیماری کے علاج کے لیے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۳۵۲صفحات پر مشتمل کتاب ’’باطنی بیماریوں کی معلومات‘‘ صفحہ۵۰ کا مطالعہ فرمائیے۔
کسی شے کی فروخت کے لئے بازار میں بولی لگائی جا رہی ہو تو کوئی شخص دوسروں کو دھوکہ دینے کے لئے قیمت میں اضافہ کرے ، حالانکہ وہ خریدنا نہیں چاہتا تو یہ نجش ہے اور نجش حرام ہے۔ صدرالشریعہ بدرالطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ نجش مکروہ ہے حضور اَقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نے اِس سے منع فرمایا۔ نجش یہ ہے کہ مبیع (یعنی فروخت کی جانے والی شے)کی قیمت بڑھائے اورخود خریدنے کااِرادہ نہ رکھتا ہو۔ اس سے مقصود یہ ہوتا ہے کہ دوسرے گاہک کو رغبت پیدا ہواور قیمت سے زیادہ دے کر خریدلے اور یہ حقیقۃً خریدار کو دھوکا دینا ہے جیسا کہ بعض دُکانداروں کے یہاں اس قسم کے آدمی لگے رہتے ہیں ، گاہک کو دیکھ کر چیز کے خریدار بن کر دام بڑھا دیا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع