30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دعاہے کہ وہ ہمیں اپنی رضا والے کاموں کو کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اُن تمام کاموں سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے جن سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے منع فرمایاہے۔ آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر : 231 رسولُ اللہ کی نماز میں شفقت
عَنْ اَبِىْ قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : اِنِّى لَاَقُوْمُ اِلیَ الصَّلَاةِ واُرِيْدُ اَنْ اُطَوِّلَ فِيْهَا فَاَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِىِّ فَاَتَجَوَّزُ فِى صَلاَتِىْ كَرَاهِيَةَ اَنْ اَشُقَّ عَلٰى اُمِّهِ. ([1])
ترجمہ : حضرت سیدنا ابو قتادہ حارِث بن رِبعیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے ، فرماتے ہیں کہ شہنشاہِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’میں نماز پڑھانے کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ نماز میں قراءت طویل کروں لیکن جب میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو اس بات کو ناپسند کرتے ہوئے قراءت کو طویل نہیں کرتاکہ یہ اس کی ماں پر دشوار ہوگا۔ ‘‘
رسولُ اللہ کی اپنی اُمَّت پر کمال شفقت:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! “ یہ حضور سید عالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اپنی اُمت پر کمال شفقت ہے کہ آپ بچوں کے رونے کی آواز سن کر قراءت میں تخفیف فرمادیتے تھے اور اس زمانے میں عورتیں بھی نماز میں شامل ہوا کرتی تھی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم چھوٹی سورتیں اِس لئے پڑھتے تاکہ ماں کا دل بچے کی وجہ سے پریشان نہ ہو۔‘‘([2])
واضح رہے کہ عورتوں پر نہ عیدین کی نماز واجب ہے نہ ہی جمعہ کی نماز فرض ، بلکہ اُن پر جمعۃ المبارک کے دن ظہر کی نماز فرض ہوتی ہے۔ پنج وقتہ فرض نماز ہو یا عام نفل نماز ، اُن کی ادائیگی میں عورتوں کے لیے افضل یہی ہے کہ گھر میں ہی ادا کریں اور گھر میں بھی جتنا چُھپ کر نماز پڑھے اتنا ہی افضل ہے ، کسی بھی نماز کے لیے عورتوں کو مساجد میں جانے کی اجازت نہیں۔ درمختار میں ہے : فسادِ زمان کی وجہ سے مفتی بہ قول یہ ہے کہ عورتوں کو کسی بھی نماز کی جماعت میں اگرچہ وہ جمعہ یا عیدین کی نماز ہو ، حاضر ہونا مکروہ ہے۔ ([3])
مذکورہ حدیث پاک میں اِختصار کا معنی یہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم قراءت کو کم کردیتے تھے جیساکہ ایک حدیث پاک میں ہے : ’’حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پہلی رکعت میں تقریبا ًساٹھ آیتیں پڑھیں پھر آپ نے بچےکے رونے کی آواز سنی تو دوسری رکعت میں تین آیتیں پڑھیں۔ ‘‘([4])
نماز کو مختصر نہ کرنے پر تنبیہ:
روایت میں ہے کہ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نُبوت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں ایک شخص نے عرض کی : ’’یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں فجر کی نماز فلا ں شخص کی وجہ سے تاخیر سے ادا کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت لمبی قراءَت کرتا ہے۔ ‘‘ (راوی فرماتے ہیں کہ) میں نے حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کوجتنے جلال وشدت میں اس دن نصیحت کرتے ہوئے دیکھا ، اس سے پہلے کبھی اتنی شدت نہ دیکھی۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : ’’اے لوگو! تم میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو متنَفِّرکرتے ہیں ، لہٰذاجب تم میں سے کوئی لوگوں کی امامت کرائے تو نماز کو مختصر رکھے کیونکہ اس کے پیچھے بچے ، بوڑھے اور ضرورت مند بھی ہوتے ہیں۔ ‘‘([5])نماز میں امام کے لیے قراءت کو مختصر کرنے یا طویل کرنے کے مختلف احکام جاننے کے لیے اسی باب کی حدیث نمبر۲۲۸ کی شرح ملاحظہ کیجئے۔
’’مکہ‘‘کے3حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے3مدنی پھول
(1) حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی اُمَّت پر کمال مہربان ہیں۔
(2) آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نماز میں بچوں کی آواز سن کر قراءت میں تخفیف فرمادیتے تھے۔
[1] بخاری ، کتاب الاذان ، باب من اخف الصلوۃ عند بکاء الصبی ، ۱ / ۲۵۳ ، حدیث : ۷۰۷۔
[2] فیوض الباری۳ / ۳۵۴۔
[3] درمختار ، باب الامامۃ ، کتاب الصلاۃ ، ۲ / ۳۶۷۔
[4] عمدۃ القاری ، کتاب الاذان ، باب من اخف الصلوۃ عند بکاء الصبی ، ۴ / ۳۴۳ ، تحت الحدیث : ۷۰۷۔
[5] مسلم ، کتاب الصلوٰۃ ، باب امرالائمۃ بتخفیف الصلاۃ فی تمام ، ص۲۴۳ ، حدیث : ۴۶۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع