دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

مدنی گلدستہ

’’بغداد‘‘کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور

اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

   (1)اسلام میں اگر بزرگوں کے ادب واحترام کی تعلیم دی گئی ہے تووہیں چھوٹے بچوں پر شفقت ومحبت کی بھی تعلیم دی گئی ہے۔

   (2)اپنے چھوٹے بچوں کو شفقت سے چومنا ، ان پر رحم کرنا حدیث پر عمل کرنا ہے۔

   (3)جوشخص نرم دلی ، رحمت و مہربانی کی خصلت سے محروم کردیاگیاتووہ دنیا و آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا۔

   (4)رحم کرنا اورمہربانی و شفقت کا سلوک  کرنا یہ ایک بہترین اور قابل تعریف عادت ہے۔

   (5)اگر بندہ دوسروں پررحم کرےگا تواس پربھی رحم کیاجائے گااور اگر انسان دوسرے انسانوں پر ظلم کرے گاتو اس پر بھی ظلم کیا جائےگا۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعاہے کہ وہ ہمیں بزرگوں کے ادب واِحترام کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں پر شفقت کرنے کی توفیق عطا فرمائے بلکہ ہرمسلمان پررحم وشفقت کرنےکی توفیق عطا فرمائے ۔                                                  آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 226                      دِلوں سے رحم وکرم کا نکلنا

عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا قَالَتْ :  قَدِمَ نَاسٌ مِّنَ الْاَعْرَابِ عَلٰى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوْا : اَتُقَبِّلُوْنَ صِبْيَانَكُمْ؟ فَقَالَ : نَعَمْ! قَالُوْا :  لَكِنَّا وَاللهِ مَا نُقَبِّلُ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اَوْاَمْلِكُ اِنْ كَانَ اللهُ نَزَعَ مِنْ قُلُوْبِكُمُ الرَّحْمَةَ؟([1])

ترجمہ : اُمّ المؤمنین حضرتِ سَیِّدَتُناعائشہ صدیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ کچھ دیہاتی رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضرہوئےاور کہنے لگے : ’’کیا آپ اپنے بچوں کو چومتے ہیں؟‘‘آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’جی ہاں۔ ‘‘ وہ کہنے لگے : ’’لیکناللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم!ہم تونہیں چومتے۔ ‘‘آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’اگراللہ عَزَّ وَجَلَّنےتمہارے دلوں سے رحمت نکال دی ہے تومیں کیاکرسکتاہوں۔ ‘‘

رحم صرف ربّ تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے:

شاہ عبدالحق محدث دہلوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’اِس حدیث پاک میں بے رحمی پر زجر ہےاوراس طرف اشارہ ہےکہ جس دِل میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ رحم پیدانہ فرمائےتوکوئی دوسرایہ چیزوہاں پیدانہیں کرسکتا۔ ‘‘ ([2]) عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’حدیث پاک کامعنی یہ ہے کہ اگر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے تیرے دل سے رحمت نکال دی ہے تومیں تیرے دل میں رحمت لانے پر قادرنہیں ہوں۔ ‘‘([3])

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’تم لوگوں کا اپنے بچوں کو نہ چومنااس لیے ہے کہ رب تعالیٰ نے تمہارے دلوں سے رحم وکرم نکال دیا ہے جن کے دلوں سےاللہ رحم نکال دے اس کے دل ہم رحمت و کرم کس طرح ڈالیں ہم تو اللہ کی رحمتوں کا دروازہ ہیں۔ ‘‘([4])

چھوٹے بچوں کوخوش رکھنے کی فضیلت:

اُمّ المؤمنین حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا روایت کرتی ہیں کہ حضور نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : “ بے شک جنت میں ایک گھر ہے جسے “ الفرح “ کہا جاتاہے ، اس میں وہی لوگ داخل ہوں گےجوبچوں کو خوش کرتے ہیں۔ “ ([5])

رسولُ اللہ کی شہزادہ حسن پر شفقت :

حضرت سیِّدُناابوہریرہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک بارسرکارِدوعالَم ، نورِ مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمدِن کے وقت بنی قینقاع کے بازار سے واپس لوٹنے کے بعد اپنی لاڈلی شہزادی حضرت سیدتنا فاطمۃ الزھراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکے گھر کے صحن میں تشریف فرما ہوگئےاورشہزادہ حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بارے میں دریافت فرمایا۔ سیدتنا فاطمۃ



[1]   مسلم ، کتاب الفضائل ، باب  رحمتہ صلی اللہ علیہ وسلم الصبیان۔ ۔ ۔ الخ ،  ص۱۲۶۷ ، حدیث : ۲۳۱۷۔

[2]   اشعۃ اللمعات ، کتاب الاٰداب ، باب الشفقۃ  والرحمۃ  علی الخلق ، ۴ / ۱۲۲ملخصاً۔

[3]   عمدۃ القاری ،  کتاب الادب ، باب رحمۃ الولد وتقبیلہ  ومعانقتہ  ، ۱۵ / ۱۶۶ ،  تحت الحدیث : ۵۹۹۸۔

[4]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۴۵۔

[5]   جامع صغیر ، ص۱۴۰ ، حدیث : ۲۳۲۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن