امام حسن کو چومنا بوسہ رحمت تھا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 3 | فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

book_icon
فيضانِ رياضُ الصالحين جلد سوئم

   (1)اسلام میں ایک مسلمان کی حرمت کا بہت خیال رکھا گیا ہے لہذا بلا وجہ شرعی کسی بھی مسلمان کو کسی بھی طرح کا کوئی بھی نقصان پہنچانے یا تکلیف دینے کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔

   (2)حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے مسلمانوں پر کمال درجہ مہربان بنا کر بھیجا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مسلمانوں کا تکلیف میں پڑنا کسی طرح بھی گوارا نہیں ، اسی وجہ سے مسلمانوں کو تکالیف سے بچانے کی تعلیم فرمائی۔

   (3)بازار ، مسجد ، اجتماعِ ذکرونعت ، ہفتہ واراجتماع ، بزرگانِ دین کے عرس یاکسی بھی ایسی جگہ جانے کا موقع ملے تو اپنے ساتھ تکلیف دہ چیزوں (جیسے ہتھیار وغیرہ نوکیلی چیز)کو نہ رکھا جائےاوراگر ضرورتاً اپنے ساتھ کسی ایسی چیز کو رکھنا بھی پڑے تو کوشش کرکے اس انداز میں رکھیں کہ اس سے کسی بھی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔

   (4)حدیث پاک میں ایک مومن کی حرمت کو کعبۃ اللہ شریف کی حرمت سے بھی بڑھ کر بتایا گیا ہے ،  جس سے واضح ہوتاہے کہ مسلمانوں کی عزت ، جان ، مال کی حفاظت بہت ضروری ہے۔

   (5)اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ، اسلام نے ہر  معاملے میں مسلمانوں کی رہنمائی فرمائی ہے حتی کہ مذکورہ حدیث پاک میں ہتھیار اٹھانا بھی سکھایا گیا ہے کہ اسے اس طرح اٹھایا جائے کہ اسے سے کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچے۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے دعاہے کہ وہ ہمیں احترام مسلم بجالانے کےلیے ، اپنے پیارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سیرت طیبہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔                                                                        آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر : 224          مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک

 عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيْرٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:مَثَالُ  الْمُؤْمِنِيْنَ فِی تَوَادِّهِمْ وَ تَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ اِذَا اشْتَكٰى مِنْہُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ  الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى. ([1])

ترجمہ : حضرت سیدنا نعمان بن بشیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسےروایت ہےکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’مسلمانوں کی آپس میں دوستی ، رحمت اور شفقت کی مثال ایک جسم کی طرح ہے جب جسم کا کوئی عضو تکلیف میں  ہوتاہے توپوراجسم بخاراوربے خوابی کی کیفیت  میں مبتلاہوجاتاہے۔ ‘‘

مسلمان آپس میں ایک جسم کی طرح ہیں:

مُفَسِّر شہِیر ،  مُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’کامل مسلمان ، ایمان ، اسلامی رشتے کی وجہ سے ایسے ہیں جیسے ایک جسم کے اعضاء جن کے نام بھی مختلف ہیں ، کام اور شکل و صورت بھی جداگانہ مگر چونکہ اِن سب کی روح ایک ہے اس لیے ایک عضو کی تکلیف تمام اعضاءکو بے قرار کردیتی ہےیوں ہی مختلف ممالک کے مسلمانوں کے نام ، کام ، زبان ، غذا ، دنیاوی رہن سہن مختلف ہیں مگر ان سب کا نبی حضور محمد مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک ہیں ، لہٰذاایک کی تکلیف سارے مسلمانوں کوبے قرارکردیتی ہے مگر یہ کیفیت زندہ مسلمانوں کی ہے جو مُردہ یا بےحس ہوگئے وہ مُردہ جسم یا سوکھے ہوئے اَعضاء کی طرح ہیں کہ ایک کو چوٹ لگاؤ دوسرے کو خبر نہ ہو۔ ایک عضو کو بیماری ہو تو سارے اَعضاءبے قرار ہوکر اُس کی تکلیف دفع کرنے کی کوشش کرتے ہیں جب تک اُسے آرام نہ ہوجائے یہ چین سے نہیں رہتے۔ یوں ہی ایک مسلمان کی تکلیف کو ساری قوم مل کر دفع کرتی ہے اُس کے بغیر چین سے نہیں بیٹھتی۔ اللہتعالیٰ ہم سب کو اپنے محبوب سے وابستگی نصیب فرمائےاور ہماری ساری قوم کا یہ ہی حال ہوجائے۔ ‘‘([2])

مومنین کی مثال ایک جان کی طرح ہے:

حدیث پاک میں بیان ہوا کہ ’’جب مسلمان کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تواس کاپوراجسم بخاراور بے سکونی کی کیفیت  میں مبتلاہوجاتاہے۔ ‘‘ عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی فرماتے ہیں : ’’جس طرح حالتِ صحت میں اِنسان کا تمام جسم راحت وسکون میں ہوتاہے اِسی طرح حالتِ بیماری میں اِنسان کا تمام جسم تکلیف میں مبتلا ہوجاتاہے ۔ جب انسان کے کسی عضومیں تکلیف ہوتی ہے تو وہ تمام جسم میں سرایت کرجاتی ہے۔ اِسی طرح مومنین کی مثال ہےکہ وہ ایک جان کی طرح ہیں کہ جب اُن میں سے کسی ایک کوبھی تکلیف پہنچے تو چاہیے کہ تمام کے تمام غمزدہ ہوجائیں اور اُسے زائل کرنے کی کوشش کریں۔ ‘‘([3])

مسلمانوں کے حقوق اور اُن کی عظمت کا بیان:

 



[1]   مسلم ، کتاب البروالصلۃ ، باب تراحم المومنین ...الخ ، ص۱۳۹۶حدیث : ۲۵۸۶۔

[2]   مرآۃ المناجیح ، ۶ / ۵۴۸ملخصًا۔

[3]   مرقاۃ المفاتیح  ،  کتاب الاداب ،  باب الشفقۃ   والرحمۃ علی الخلق ، ۸ / ۶۸۵ ،  تحت الحدیث : ۴۹۵۳ ، ملخصًا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن