پانچ کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

کہ محنت سے جوڑنا، مشقت سے اس کی حفاظت کرنا،  حسرت سے چھوڑنا ۔خیال رہے کہ فراغت اور بیکاری میں فرق ہے فراغت اچھی چیز ہے بیکاری بُری چیز۔ فرمایا نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمنے کہ جنتی لوگ کسی چیز پر حسرت نہ کریں گےسوائے اُن ساعتوں کے جو اُنہوں نے دنیا میں اللہ کے ذکر کے بغیر صَرف کردیں ۔ ‘‘  ([1])  

پانچ کو پانچ سے پہلے غنیمت جانو:

حضرت سَیِّدُنَا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو:  (1)  جوانی کو بڑھاپے سے پہلے۔ (2)  صحت کو بیماری سے پہلے۔ (3)  مالداری کو تنگدستی سے پہلے۔  (4)  زندگی کو موت سے پہلےاور     (5)  فراغت کو مصروفیت سے پہلے۔ ‘‘  ([2])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقیناً زندگی بے حد مختصر ہے،  جو وقت مل گیا سو مل گیا،  آئندہ وقت ملنے کی اُمید دھوکا ہے،  کیا معلوم ہم آئندہ لمحے موت کی آغوش میں جاچکے ہوں ،  واقعی کتنے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کا مدنی ذہن رکھتے ہیں ،  اِس کے لیے بھرپور کوششیں کرتے ہیں ،  اپنے قیمتی اوقات کو فضولیات،  کھیل کود اور دیگر لہوولعب کے کاموں میں صرف کرنے کی بجائے اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی اطاعت وفرمانبرداری والے کاموں میں لگا کر اَنمول بناتے ہیں ،  بیماری سے قبل صحت وتندرستی کی نعمت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب عبادات کرتے ہیں اور کتنے بدقسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کی تیاری کا مدنی ذہن نہیں رکھتے،  اپنے قیمتی اوقات کو فضولیات میں صَرف کردیتے ہیں ،  صحت وتندرستی جیسی عظیم نعمت کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی رِضا والے کاموں میں صَرف کرنے کے بجائے گناہوں میں ضائع کردیتے ہیں ۔ یاد رکھیے! جب تک بندہ جوان رہتاہے،  اس کی ہڈیاں اور جسم بھی مضبوط رہتاہے،  جیسے جیسے وہ بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے کمزوری آنا شروع ہوجاتی ہے،  پھر اس میں وہ طاقت نہیں رہتی جو جوانی میں تھی،  اس لیے اپنی جوانی کو غنیمت جانیے اور خوب خوب ربّ عَزَّ  وَجَلَّکی عبادات کیجیے۔ شہزادہ اعلیٰ حضرت،  حضور مفتی اعظم ہند،  حضرت علامہ مولانا محمد مصطفےٰ رضا خان نوری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیجوانی میں عبادات وریاضت سے متعلق کیا خوب ارشاد فرماتے ہیں :

ریاضت کے یہی دن ہیں ،  بڑھاپے میں کہاں ہمت

جو کچھ کرنا ہو اب کرلو،  ابھی نوری جواں تم ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

”صدیق“کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1)  تندرستی اور فراغت یہ دو  ایسی نعمتیں ہیں کہ جن سے اکثر لوگ  غافل ہیں ۔لہٰذا ان نعمتوں کی قدر کرتے ہوئے  اَعمالِ صالحہ کی کثرت کرنی چاہیے ۔

(2)  دنیا آخرت کی کھیتی ہے  اس میں جیسا بیج ڈالیں گے  آخرت میں و یسا ہی  پھل ملے گا۔ 

(3)  وقت کی اہمیت کا اس بات سے اندزاہ لگایا جا سکتا ہے کہ جنت میں  کسی شے کی حسرت نہ ہوگی سوائے اس وقت کے جو دنیا میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذ کر کے بغیر گزرا۔

جو صحت و فراغت میں نیک  اعمال نہ کر سکے تو  اسے سوچ لینا چاہیے کہ  صحت  کے بعد بیماری اور فراغت کے بعد مصروفیت   ہے  اور بیماری و مصروفیت



[1]    مرآۃ المناجیح،۷ / ۲۔

[2]   مستدرک حاکم، کتاب الرقاق،۵  / ۴۳۵، حدیث:  ۷۹۱۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن