دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

۔شارح حدیث علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اس کے دو معنی بیان فرمائے ہیں : ’’  (۱) پہلا معنی یہ ہے کہ میں اس کے کان  آنکھ اورہاتھ اور پاؤں کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھتا ہوں ۔ (۲) دوسرا معنی یہ ہے کہ جب وہ  اپنے ہاتھ ، کان یا پاؤں سے  کوئی عمل کرتا ہے تو میری یاد اس کے دل  میں بسی ہوتی ہے جب وہ میری طرف متوجہ ہوتا ہے تو غیر کے لیے کوئی کام نہیں کرتا۔ ‘‘  ([1])   (اس کے  سب کام میری رضا کے لیے  ہوتے  ہیں ۔)

عَلَّامَہ بَدْرُ الدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی فرماتے ہیں : ’’ یہ حدیث اپنے مجازی معنی پر محمول ہے  اور اس سے مراد یہ  ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے نیک بندے کی  اِس طرح حفاظت فرماتا ہےجیسے بندہ اپنے اعضاء کی خودحفاظت  کر تااورانہیں ہلاکت سے بچاتا ہے۔ ‘‘ امام خطابی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں : ’’ اِس حدیث میں سمجھانے کے لیے اِس طرح  مثال دی گئی ہے اور معنی یہ ہیں کہ  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اپنے نیک بندے کو اِن چار اعضاء  ( یعنی ہاتھ،  زبان،  کان اور پاؤں )  سے ہونے والے نیک اُمور کی پہچان کرا  دیتا ہے۔پھر اِن نیک اَعمال کی محبت  اِس کے دل میں ڈال کر  اِنہیں اِس  پرآسان کر دیتا ہےاوراِن  اعضاءکو اپنی ناراضی  والے کاموں   مثلاً بُری باتیں سننا، ممنوع اشیاء کی طرف نظر کرنا ، حرام اشیاء کو پکڑنا،  ناجائز اُمور کی طرف چلنا وغیرہ سے محفوظ کر دیتا ہے۔یا پھر  اِس پراِس طرح آسانی فرماتا ہے کہ اِس کی دعائیں اور حاجتیں جلدپوری  فرماتا ہے۔ ‘‘  ([2])  

ایک اِشکال اور اُس کا جواب:

حدیث پاک میں فرمانِ باری تعالی ہے کہ : ’’ میں اس کے ہاتھ ہو جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے،  اس کے پاؤں ہوجاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے ۔وغیرہ جبکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ تو جسم سے پاک ہے۔ ‘‘  اس اشکال کا جواب دیتے ہوئے فقیہ اعظم،  شارح حدیث حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ یہ حدیث متشابہات میں سے ہے۔ اس پر  اہل سنت کا اتفاق ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّجسم اور جسمانیات سے  مُنَزَّہ (پاک) ہے۔ پھر اس حدیث کا کیا مطلب ہے؟ اس کا تحقیقی جواب وہی ہے کہ حقیقی مراد کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ جانے یا ا س کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جانیں ۔ یہ ارشادِ خدا ہے اور حق ہے اور یہی ہمارا ایمان۔ تاہم علماء نے اس کی مختلف توجیہات بیان کی ہیں :

* ……اَوّل یہ ہے کہ  (میرا ) بندہ بالکلیہ میرے ساتھ مشغول ہے تو وہ اپنے کان سے صرف اُنہی باتوں کو سنتا ہے جو مجھے پسند ہیں اور اپنی آنکھ سے صرف اُنہی چیزوں کو دیکھتا ہے جن کا دیکھنا مجھے  پسند ہے۔ یوں ہی اپنے ہاتھ میں صرف اُنہی چیزوں کو لیتا ہےجن کی میں نے اجازت دی ہے اور وہیں جاتا ہے جہاں جانے کو میں نے اس کے لیے رَوا  (یعنی جائز) رکھا ہے۔ اور زبان سے وہی نکالتا ہے جو حق ہے اور وہی سوچتا ہے جو میری مرضی ہوتی ہے ۔

* …… ثانی: میں اس کو اس کے تمام مقاصد  عطا فرماتا ہوں گویا وہ اپنے مقاصد کو اپنے جوارِح  (یعنی اعضاء) سے حاصل کرلیتا ہے۔ یہ توجیہ حدیث کے آخر ی حصے ”اِنْ سَاَ لَنِیْ لَاُعْطِیَنَّہُ“  (اگر وہ مجھ سے مانگے تو میں ضرور ضرور اسے دوں گا)  کے مطابق ہے۔

* ……ثالث:میں اس کی مدد فرماتا ہوں جیسے اس کے اعضاء اس کے کام میں لگے رہتے ہیں ۔

* …… رابع: اس حدیث میں مصدر (سمع و بصروغیرہ) بمعنی مفعول ہے۔ معنی یہ ہوئے کہ میں اس کا مسموع ہوجاتا ہوں کہ وہ صرف میرا ذکر سنتا ہے اورمیری یاد سے لذت پاتا ہے اور مجھ سے مناجات میں اُنسیت پاتا ہے اور ہاتھ اُنہی چیزوں کی طرف بڑھاتا ہے جس میں میری رضا ہے اور وہیں جاتا ہے جہاں جانا مجھے پسند ہے۔

* ……خامس: علمائےمُعْتَمِدِیْن نے  اس بات پر اتفاق کیاکہ یہ کنایہ ہے بندے کی مدد اور اعانت کرنے سے۔تمثیلاً  (بطور مثال) فرمایا کہ جیسے کوئی دشمن کسی پر حملہ کرے تو بے اختیار اس کے جوارِح  (یعنی اعضاء)  اس کی حمایت کرتے ہیں اسی طرح بلاتمثیل میں اپنے بندے کی مدد فرماتاہوں اگرچہ وہ



[1]   الاربعین النوویۃ، ص۱۳۰۔

[2]   عمدۃ القاری، کتاب الرقاق ، باب التواضع، ۵  ۱ / ۵۷۷، تحت الحدیث: ۶۵۰۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن