30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا ولی ہونے کی وجہ سے عداوت:
مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کبیر حَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ وَلِیُ اللہسے اس لیے عداوت وعِناد (دشمنی وبغض رکھنا) کہ وَلِیُ اللہہے یہ تو کفر ہے۔اسی کا یہاں (حدیث پاک میں ) ذکر ہےاور ایک ہے کسی ولی سے اختلافِ رائے یہ نہ کفر ہے اور نہ ہی فسق۔ ‘‘ ([1])
شارح حدیث حضرت علامہ غلام رسول رَضویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی حدیث پاک کے اس حصے: ’’ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی۔ ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں : ’’ یعنی جو کوئی ولی سے عداوت (دُشمنی) اس لیے کرتا ہے کہ وہ میرا ولی ہے، میں اس سے جنگ کرتا ہوں اور اس کو ہلاک کرتا ہوں اور اس پر ایسے لوگ مسلط کرتا ہوں جو اس کو اذیت پہنچاتے رہیں ۔اُس شخص کی یہ رسوائی دنیا میں ہےآخرت کی خرابی اس کے علاوہ ہے۔اللہ تعالٰیمسلمانوں کو ایسی ذلت و رُسوائی سے پناہ دے۔ ‘‘ ([2])
عَلَّامَہ مُلَّا عَلِی قَارِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیائمہ کرامرَحِمَھُمُ اللّٰہُ السَّلَامکے حوالے سے بیان فرماتے ہیں : ’’ دو قسم کے گناہ گاروں سے ربّ عَزَّوَجَلَّنے اِعلانِ جنگ کیا ہے: (۱) سُود خور (۲) اَولیاء کا دشمن ۔یہ دونوں (یعنی سود خوری اور اللہ عَزَّ وَجَلَّکے ولیوں سے دشمنی) بہت بڑے گناہ ہیں کیونکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا بندے سے جنگ کرنابندے کے بُرے خاتمے پر دلالت کرتاہے اورجس سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اِعلان جنگ کر دےوہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ ‘‘ ([3])
فرائض اور نوافل کی ادائیگی میں فرق:
فقیہ اعظم حضرت علامہ مفتی شریف الحق امجدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی حدیث پاک کی شرح کے تحت فرماتے ہیں : ’’ فرائض کی پابندی اور ادائیگی بہ نسبت نوافل کے افضل ہےاور یہ بالکل ظاہر ہے کہ فرائض اداکرنے میں ثواب کی امید ہے اور ترک میں عذاب کا استحقاق اور نوافل کی ادائیگی میں ثواب کی امید اور ترک پر کوئی گناہ نہیں ۔نیز فرائض مَامُوْربِہٖ ہیں (یعنی ان کے کرنے کا حکم دیا گیاہے) ان کا کرنے والا تابع فرمان ہے۔اس میں آمر (یعنی حکم دینے والے) کی عظمت ظاہر ہے، اس میں عبودیت کا تذلل بھی ہے۔نیز فرائض اصل ہیں اور نوافل فرع ۔حتی کہ حدیث میں فرمایا گیا کہ جو (شخص) فرائض ترک کیے (ہوئے) ہواور نوافل ادا کرے تو اس کے سارے نوافل زمین وآسمان کے درمیان مُعَلَّق رہیں گے مقبول نہ ہوں گے۔ اسی لیے علماء نے فرمایا :جس کے فرائض قضا ہوگئے ہوں وہ بجائے نوافل کے فرائض کی قضاکرے۔ ‘‘ ([4])
کن نوافل سے قرب ِ الٰہی حاصل ہو تا ہے؟
حدیثِ مذکور سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نوافل کے ذریعے بندہ اپنے ربّ کا مُقَرَّب ومحبوب بن جاتا ہے ۔ تو یہاں مطلقاً نوافل مراد نہیں بلکہ وہ نوافل مرادہیں جو فرائض کی ادائیگی کے بعد اضافی طور پر ادا کیے جائیں ۔فرائض کی ادائیگی کے بغیرمحض نوافل کی وجہ سے نہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا قرب مل سکتا ہے نہ وِلایت ۔
فقیہ اعظم حضرت علامہ مولانا مفتی شریف الحق امجدیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِینوافل کے ذریعے قرب حاصل کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ اس سے مراد یہ ہے کہ فرائض کی کَمَا حَقُّہُ ادائیگی کے بعد نوافل کی ادائیگی کرتا ہے۔یہ مطلب نہیں کہ فرائض چھوڑے اور نوافل ادا کرے پھر بھی محبوب ہوگا۔ اس لیے کہ جو فرائض چھوڑے گا فاسق ہوگا وہ محبوب کیسے ہوگا؟ نوافل چونکہ بندہ اپنی طرف سے بخوشی ادا کرتا ہے اس لیے نوافل ادا کرنے والا محبت کا مستحق ہوا، اس کی مثال یہ ہے کہ جیسے ایک شخص خدمت پر نوکر ہے جس کی تنخواہ لیتا ہےاورمتعلقہ خدمت کے سوا کچھ انجام نہیں دیتا وہ مشاہرے کا ضرورمستحق ہے اور وہ ایک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع