دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

عَزَّوَجَلَّکے سوا کسی پر اِعتماد نہ کرے۔ہاں ! مشورہ کرنا توکل کے خلاف نہیں ۔ ‘‘  ([1])

 (6)  بھروسہ کرنے والوں کو اللہ کافی ہے

ربّ تعالی اِرشاد فرماتا ہے:

وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗؕ- (پ۲۸،  الطلاق:۳)                    

                              ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔

تفسیرِ بغوی میں ہے:حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:  ’’ اگر تم اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایسا توکل کروجیسا توکل کرنے کاحق ہے تو وہ تمہیں بھی ایسے ہی رزق دے گا جیسے پرندوں کو دیتا ہے کہ وہ صبح خالی پیٹ جاتے ہیں اور شام کو پیٹ بھر کر واپس آتے ہیں ۔ ‘‘  ([2])

 (7) مؤمنوں کی علامات

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے:

اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ اِذَا ذُكِرَ اللّٰهُ وَ جِلَتْ قُلُوْبُهُمْ وَ اِذَا تُلِیَتْ عَلَیْهِمْ اٰیٰتُهٗ زَادَتْهُمْ اِیْمَانًا وَّ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَۚۖ (۲)   (پ۹،  الانفال:۲)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان: ایمان والے وہی ہیں کہ جب اللہ یاد کیا جائے ان کے دل ڈر جائیں اور جب اُن پر اس کی آیتیں پڑھی جائیں ان کا ایمان ترقی پائے اور اپنے ربّ ہی پر بھروسہ کریں ۔

تفسیر دُرِّ منثور میں ہے: حضرتِ سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرما تے ہیں : ’’ مسلمان اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے سوا کسی سے اُمید نہیں رکھتے۔ ‘‘ حضرتِ سَیِّدُنا سعید بن جُبَیْررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:  ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر توکل اِیمان کو جمع کرتا ہے۔ ‘‘ مزید فرمایا کہ  ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پرتوکل کرنا نصف ایمان ہے۔ ‘‘  ([3])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! چونکہ یہ باب یقین و توکل کے بارے میں ہے،  لہذا اب یقین وتوکل سے متعلق چند اَہم اُمور کی وضاحت پیش کی جاتی ہے،  ملاحظہ فرمائیے۔

یقین اور توکل کی تعریف:

علامہ سیدشریف جُرجَانی حنفی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’ یقین لغت میں اُس علم کو کہتے ہیں جس میں کوئی شک نہ ہو۔ اور اِصْطِلَاح میں کسی شے کے بارے میں یہ پختہ اِعتقاد رکھنا کہ وہ اِس طرح ہے،  اِس کے علاوہ کسی اور طرح نہیں ہوسکتی اور حقیقت میں بھی وہ شے اُسی طرح ہو تو ایسا اِعتقاد یقین کہلاتا ہے۔ ‘‘  ([4])

صَدرُ ا لا فاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سَیِّدمحمد نعیم الدین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْھَادِیتوکل کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ توکل کے معنی ہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر اِعتماد کرنا اور کاموں کو اُس کے سپرد کر دینا۔ مقصود یہ ہے کہ بندے کا اِعتماد تمام کاموں میں اللہ پر ہونا چاہیے۔ ‘‘  ([5])

توکل کیسے حاصل ہو؟

فتح الباری میں ہےکہ جمہور علمائے کرام رَحِمَھُمُ اللّٰہُ السَّلَامنے فرمایا:  ’’ توکل اِس طرح حاصل ہوتا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے کیے ہوئے وعدے پر کامل بھروسہ ہو



[1]    تفسیر خازن،پ۴،آل عمران،تحت الآیۃ: ۱۵۹، ۱ /  ۳۱۶۔

 

[2]   تفسیر بغوی،پ۲۸،الطلاق،تحت الآیۃ: ۳، ۴ / ۳۲۸۔

[3]   تفسیر درمنثور،پ۹،الانفال،تحت الآیۃ: ۲ ، ۴ / ۱۱۔۱۲ملتقطا۔

[4]   التعریفات، ص۱۷۹۔

[5]   خزائن العرفان، پ۴،آلِ عمران،تحت الآیۃ: ۱۵۹۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن