30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنگ میں حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ڈھال کٹ کر گر پڑی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے آگے بڑھ کر قلعہ قموص کا پھاٹک اکھاڑ دیا اور درازے کو ڈھال بناکر اس پر دشمنوں کی تلواریں روکتے رہے۔ یہ اتنا بڑا اور وزنی تھا کہ جنگ کے بعدچالیس آدمی مل کر بھی اسے نہ اٹھاسکے۔جنگ جاری تھی کہ حضرت علی شیرخدارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے کمال شجاعت کے ساتھ لڑتے ہوئے خیبر کو فتح کرلیا اور حضرت صادق الوعد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان، صداقت کا نشان بن کر فضاؤں میں لہرانے لگا کہ:”کل میں جھنڈا اسے دوں گا جس کے ہاتھ پر اللہ عَزَّ وَجَلَّ فتح دے گا وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّاو رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا محب و محبو ب ہے ۔“
بے شک! حضرت مولائے کائنات مولا مشکل کشا حضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اللہ و رسول کے محب و محبوب ہیں ۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہاتھ سے خیبر کی فتح عطا فرمائی اور قیامت تک کے لیے اللہ تعالٰی نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو فاتح خیبر کے معزز لقب سے سرفراز فرما دیا اور یہ وہ فتح عظیم ہے جس نے پورے ”جزیرہ ٔعرب“میں یہودیوں کی جنگی طاقت کا جنازہ نکال دیا۔ فتح خیبر سے قبل اسلام یہودیوں اور مشرکین کے گٹھ جوڑ سے نزع کی حالت میں تھا لیکن خیبر فتح ہوجانے کے بعد اسلام اس خوفناک نزع سے نکل گیا اور آگے اسلامی فتوحات کے دروازے کھل گئے۔ چنانچہ اس کے بعد ہی مکہ بھی فتح ہوگیا۔ اس لیے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ فاتح خیبر کی ذات سے تمام اسلامی فتوحات کا سلسلہ وابستہ ہے۔ بہرحال خیبر کا قلعہ20 دن کے محاصرہ اور زبردست معرکہ آرائی کے بعد فتح ہوا۔ ان معرکوں میں 93یہودی قتل ہوئے اور 15مسلمان جام شہادت سے سیراب ہوئے۔ ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاناور بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن اپنے پیارے نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے فرامین سن کر فوراً اس پر عمل پیرا ہونے اور نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے تھے ۔ اس ضمن میں 2 واقعات ملاحظہ فرمائیے:
حضرت سَیِّدُنَا رافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ سفر پر تھے۔ ہمارے اونٹوں پر سرخ ڈورے والی چادریں تھیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ میں دیکھتا ہوں کہ یہ سرخی تم پر غالب ہوتی جارہی ہے۔ ‘‘ یہ فرمان سنتے ہی ہم گھبرا کر ایسے اُٹھے کہ ہمارے بھاگنے سے اونٹ بھی ادھر اُدھر بھاگنے لگے اور ہم نے فوراً سب چادریں اونٹوں سے اُتار لیں ۔ ‘‘ ([2])
حضرتِ سَیِّدُنامنذر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سَیِّدُنَا مالک بن دینار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَفَّارکو دیکھا وہ اپنے آپ سے کہہ رہے تھے: ’’ کم بخت عمل پر جلدی کر، اس سے پہلے کہ حکم آجائے۔ ‘‘ یہ بات آپ نے60مرتبہ دہرائی میں سن رہا تھا لیکن وہ مجھے نہیں دیکھتے تھے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع