دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں لوگوں سے کس بنیاد پر جہاد کروں ؟  ‘‘ ارشاد فرمایا:  ’’ تم لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرو کہ وہ لَا اِلَہَ اِلَّا اللہُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہِ،  کی شہاد ت دیں ۔ جب وہ  اس کی شہادت دے دیں تو انہوں نے تم سے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ کرلیا ، مگر یہ کہ ان پر کسی کا حق ہو اور ان کا حساب اللہ تعالٰی کے ذمہ ہے۔ ‘‘

 چونکہ یہ حدیث پاک ”غزوہ خیبر“سے متعلق ہے۔اس ‏لیے  اس  غزوہ   کے بارے میں شیخ الحدیث  علامہ عبد المصطفے اعظمی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیکی تالیف”سیرتِ مصطفیٰ“سے   چند واقعات پیش خدمت ہیں ۔ 

غزوہ ٔخیبر:

”خیبر“مدینہ منورہ سے آٹھ منزل کی دوری پر ایک شہر ہے۔یہ بڑا زرخیز علاقہ تھا اور یہاں عمدہ کھجوریں بکثرت پیدا ہوتی تھیں ۔ عرب میں یہودیوں کا سب سے بڑا مرکز یہی خیبر تھا۔یہاں کے یہودی عرب میں سب سے زیادہ مالدار اور جنگجو تھے اور ان کو اپنی  مالی اور جنگی  طاقتوں پر بڑا ناز اور گھمنڈ تھا،   یہ لوگ اسلام اور  بانی اسلام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے بدترین دشمن تھے،  یہاں  یہودیوں  نے بہت  سے مضبوط قلعے  بنا رکھے  تھے،  جن میں بعض کے آثار  اب تک موجود ہیں ۔ ان میں سے آٹھ  قعلے بہت مشہور ہیں ۔ درحقیقت یہ آٹھوں  قلعے  آٹھ محلوں  کے مثل تھے  اور انہی آٹھوں  قعلوں کا مجموعہ”خیبر“ کہلاتا تھا ۔

جنگ ِخیبر کا سبب:

جنگ ِخندق  کے بعد جب ”بنونضیر“ کے یہودی مدینہ منورہ  سے جِلاوطن کیے گئے تو  وہ  خیبر چلے گئے۔ ان کے سینوں میں انتقام آگ  کی  بھڑک رہی تھی۔ چنانچہ  وہ مدینہ منورہ پر دو بارہ حملہ کرنے کی تیاریاں کرنے لگے۔اس مقصد کے ‏لیے انہوں نے عرب  کے ایک بہت ہی طاقتور اور جنگجو قبیلے غطفان کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا ۔خیبر کے یہودی خود بھی عرب کے سب سے بڑے سرمایہ دار ،  جنگجو اور تلوار کے دھنی تھے۔ ان دونوں کے گٹھ جوڑ سے ایک بڑی طاقتور فوج تیار ہوگئی۔ وہ لوگ  مسلمانوں کو تہس نہس کرنا چاہتے تھے۔ جب رسول خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو خبر ملی توآپ  1600صحابۂ کرام کا  لشکر  لے کرجانب ِخیبر روانہ ہوئے ۔ اور  نماز فجر کے بعد شہر میں داخل ہوگئے۔خیبر کے یہودی کھیتوں میں کام کاج کے ‏لیے قلعہ سے  باہر نکلے  توحضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو دیکھ کر چلِّانے لگے: ’’ خدا کی قسم! اس لشکر کے  ساتھ محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) ہیں ۔ ‘‘ ان کی چیخ  وپکار سن کرحضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:  ’’ خیبر برباد ہوگیا۔بلاشبہ ہم جب کسی قوم کے میدان میں اتر پڑتےہیں تو کفار کی صبح بُری ہوجاتی ہے۔ ‘‘

یہودیوں نے اپنی عورتیں ، بچےاورراشن وغیرہ”ناعِم“قلعےمیں پہنچادیااور ان کی فوج ”نَطارَہ“اور   ”قموص“ کے قلعوں میں  جمع ہو گئی ۔  وہاں تمام  قلعوں میں سب سے زیادہ مضبوط اور محفوظ قلعہ”قموص“ تھا۔ جس کا رئیس ”مُرَحَّب“یہودی تھا  جوعرب کے   ایک ہزارسواروں  کے برابر مانا جاتا تھا۔ یہودیوں کے پاس تقریباً بیس ہزار فوج تھی،  جو مختلف قلعوں کی حفاظت کے ‏لیے مورچہ بندی کیے ہوئے تھی۔

قلعہ خیبر پر پے درپے مختلف حملے:

 اس قلعے   پر کئی حملوں کےباوجود یہ فتح  نہ ہوسکا ۔ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس قلعہ پر پہلے دن حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی کمان میں اسلامی فوجوں کو چڑھائی کے ‏لیے بھیجا اور انہوں نے بہت ہی شجاعت  و جانبازی  سے  حملہ کیا مگر یہودیوں نے قلعہ کی فصیل پر سے اس زور کی تیراندازی اور سنگ باری کی کہ مسلمان قلعہ کے پھاٹک تک نہ پہنچ سکے اور رات ہوگئی۔ دوسرے دن حضرت  سَیِّدُنَا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن