30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عَنْ اَبِیْ سَرُوْعَۃَ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ:صَلَّیْتُ وَرَاءَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم بِالْمَدِیْنَۃِ اَلْعَصْرَ، فَسَلَّمَ ، ثُمَّ قَامَ مُسْرِعًا فَتَخَطَّی رِقَابَ النَّاسِ إِلٰی بَعْضِ حُجَرِ نِسَائِہٖ، فَفَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِہٖ فَخَرَجَ عَلَیْہِمْ فَرَاٰی اَنَّہُمْ قَدْ عَجِبُوْا مِنْ سُرْعَتِہٖ.قَالَ:ذَکَرْتُ شَیْئًا مِنْ تِبْرٍ عِنْدَنَا فَکَرِہْتُ اَنْ یَّحْبِسَنِیْ فَاَمَرْتُ بِقِسْمَتِہٖ. ([1]) وَفِیْ رِوَایَۃٍ لَہُ:کُنْتُ خَلَّفْتُ فِیْ الْبَیْتِ تِبْرًا مِنَ الصَّدَقَۃِ فَکَرِہْتُ اَنْ اُبَیِّتَہُ. ([2])
ترجمہ :حضرتِ سَیِّدُنااَبُو سَرُوْعَہعُقْبہ بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ’’ میں نے مدینہ منورہ میں حضور نبی اکرم نورِمُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے پیچھےنمازِ عصرادا کی۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سلام پھیرنے کے بعدتیزی سے کھڑے ہوئے اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے اپنی اَزواجِ مُطَہَّرات میں سے کسی ایک کے حجرے میں تشریف لے گئے ۔لوگ آپ کی اس تیزی سے گھبرا گئے۔واپسی پرلوگوں کو اس جلدی فرمانے پرمتعجب دیکھا تو ارشادفرمایا: ’’ مجھےاپنے پاس سونے کا ایک ٹکڑا یاد آگیا تو مجھے ناپسند ہوا کہ وہ مجھے مشغول کرے، پس میں نے اسے صدقہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ‘‘ بخاری شریف کی دوسری روایت میں یوں ہے کہ فرمایا: ’’ میں گھر میں صدقے کے سونے کا ایک ٹکڑا چھوڑ آیا تھا مجھے اس کا رات بھر رکھنا پسند نہ آیا۔ ‘‘
زکوۃ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کرو:
عَلَّامَہ بَدْرُالدِّیْن عَیْنِیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں : ’’ اس حدیث سے یہ مسائل مستفاد ہوتے ہیں : (۱) ایسی ضرورت جس کے بغیر چارہ نہ ہو اس کے لیے مسجد میں لوگوں کی گردنیں پھلانگ کر جانا جائز ہے جیسے نکسیر پھوٹنا یا فطری تقاضوں (مثلاًپیشاب ، پاخانہ وغیرہ) کی شدت ہونا (۲) نیک و اہم کاموں کی ادئیگی میں جلدی کرنی چاہیے۔ (۳) جو شخص زکوۃ ادا کرنے یا مسلمانوں کے صدقات ادا کرنے یا وصیت پوری کرنے میں تاخیر کرے تو خدشہ ہے کہ یہ تاخیر قیامت کے دن اُسے دُخول ِجنت سے روک دے۔ ‘‘ ([3])
تفہیم البخاری میں علامہ غلام رسول رضوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیفرماتے ہیں : ’’ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جس نے مسلمانوں کا صدقہ وغیرہ اپنے پاس روک رکھا ہو اس کے بارے میں خطرہ ہے کہ وہ قیامت میں جنت میں داخل ہونے سے روکا جائے۔اور اس حدیث سے یہ بھی واضح ہوتاہے کہ اہم کام بہت جلد سر انجام دینے چاہییں ۔ ‘‘ وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَمُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ ([4])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں : ’’ معلوم ہوا کہ ضرورۃ ً لوگوں کی گردنیں پھلانگتے ہوئے مسجد سے نکل جانا جائز ہے۔جیسے اگر امام کا دورانِ نماز وضو ٹوٹ جائے تو وہ دوسرے کو اپنا نائب مقرر کرکے گردنیں پھلانگتا ہوا ہی وضو گاہ تک
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع