دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

علمائے  سُوء اُن کے حرام کاموں  کو  جائز  قرار دیں گے ۔ (۳) معاملات یعنی خرید وفروخت،  نکاح وغیرہ میں جوخلاف شرع طریقے رائج ہیں لوگ انہیں حلال  سمجھیں گے ۔ ‘‘  ([1])

سب سے بدتر شخص کی علامات:

خاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،  رَحْمَۃٌ لّلْعَالَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ کیامیں تمہیں سب سے بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ  جو خود تو کھائے مگر اپنے مہمان کو کھانے سے روک دے۔ تنہا سفر کرے اور اپنے غلام کو مارے۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جو لوگوں سے بغض رکھے اور لوگ بھی اس سے بغض رکھیں ۔کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ یہ وہ ہے جس سے برائی کا خوف  ہو بھلائی کی اُمیدنہ  ہو۔ کیا میں تمہیں اس سے بھی بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جو دوسرے کی دنیاکے عوض اپنی آخرت بیچ ڈالے،  کیا میں تمہیں اس سے بھی بدترشخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟  یہ وہ ہے جودین کے بدلے دنیا کھائے۔ ‘‘  ([2])

بے وقوف کون؟

حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے سوال ہوا کہ انسان کون ہیں ؟ فرمایا:  ’’ علمائے اسلام۔ ‘‘ پوچھا: بادشاہ کو ن ہیں ؟ فرمایا: ’’ دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنے والے۔ ‘‘  پوچھا: بے وقوف کون ہیں ؟  فرمایا:  ’’ اپنے دین کے بدلے دنیا خریدنے والے۔  ‘‘  ([3])  

دولت دنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے

میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 ’’ قرآن ‘‘ کے4حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے4مدنی پھول

(1) فتنے وآزمائش میں مبتلا ہونے سے پہلے  اعمالِ صالحہ کی کثرت کرنی چاہیے۔

(2) قربِ قیات  میں ایسے بھیانک فتنے ظاہر ہوں گے کہ  بندہ نیک اعمال احسن طریقے سے نہ کرسکے گا۔

(3) حرام و ناجائز کاموں سےآنکھوں  کی حفاظت  بہت  ضروری  ہے کیونکہ بسا ا وقات آدمی  اِس فتنے میں مبتلا  ہوکر ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔

(4)    بدترین وبے وقوف لوگ ہی دین  کو دنیا کے بدلے  بیچتے ہیں ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں تمام فتنوں سے محفوظ فرمائے،  ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے،   ہم سب کو  دین ودنیا کی بھلائیاں عطا فرمائےاورایمان پر خاتمہ بالخیر عطا فرمائے۔آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

 



[1]   شرح الطیبی، کتاب الفتن ، باب الفصل الاول،۱۰‏ /  ۵۴، تحت الحدیث: ۵۳۸۳۔

[2]   کنز العمال، الفصل الثامن، ۸‏ /  ۴۰، حدیث: ۴۴۰۳۸، الجزء الثانی۔

[3]    المتجر الرابح، ابواب العلم، ثواب العلم والعلماء وفضلھم، ص۱۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن