دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(پ۲،  البقرۃ: ۱۴۸)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور ہر ایک کے ‏لیے توجہ کی ایک سمت ہے کہ وہ اسی کی طرف منہ کرتا ہے،  تو یہ چاہو کہ نیکیوں میں اوروں سے آگے نکل جائیں ۔ تم کہیں ہو اللہ تم سب کو اکٹھا لے آئے گا بیشک اللہ جو چاہے کرے۔

تفسیرِطبری میں ہے: ’’ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس آیت  میں مؤمنین کو اپنی فرمانبرداری  اورآخرت  کی تیاری کاحکم دیا ہے۔پس ارشاد فرمایا:اےمؤمنو!اپنے ربّ عَزَّ  وَجَلَّکی فرمانبرداری اورابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی شریعت سےملنے والی  ہدایت  کو  لازم پکڑنے  میں سبقت کرو۔بے شکاللہ عَزَّ  وَجَلَّ تمہیں اورتمہارےقبلہ ودین وشریعت کےمخالفین کوقیامت کے دن جمع  فرمائے گا، چاہے تم زمین کے کسی بھی خطّےمیں ہو۔پھر تم میں سے نیکوں کو  ان کی نیکیوں کی جزا اور گناہ گاروں کو ان کے گناہوں کی  سزا دی جائےگی ۔یا پھر ان پر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا فضل ہو گااور اُن کے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔ ‘‘  ([1])

 (2) ربّ کی بخشش کی طرف دوڑو

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ  سَارِعُوْۤا  اِلٰى  مَغْفِرَةٍ  مِّنْ  رَّبِّكُمْ  وَ  جَنَّةٍ  عَرْضُهَا  السَّمٰوٰتُ  وَ  الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ  لِلْمُتَّقِیْنَۙ (۱۳۳)   (پ۴،  آل عمران: ۱۳۳)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اوردوڑواپنے ربّ کی بخشش اور ایسی جنت کی طرف جس کی چوڑان میں سب آسمان وزمین آجائیں پرہیزگاروں کے ‏لیے تیار رکھی ہے۔

تفسیر دُرِّمنثورمیں ہے:مسلمانوں نے بارگاہ رسالت میں عرض کی: ’’ یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے نزدیک بنی اسرائیل ہم سے زیادہ مکرم تھے  کیونکہ جب ان میں سے کوئی گناہ کرتا تو صبح اس  کا کَفَّارَہ اپنے دروازے  پرلکھا پاتا کہ اپنی ناک کاٹ لے یا تو اپنا کان کاٹ لے یا  بطورِ کَفَّارَہ تیری   یہ سزا ہےوغیرہ وغیرہ ۔ ‘‘ یہ سن کرحضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے  سُکوت فرمایا ۔اس وقت یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:  ’’ کیا میں تمہیں اس سے بہتر بات نہ بتاؤں ؟  ‘‘ پھرلوگوں کے سامنےیہی آیت ِمبارکہ تلاوت فرمائی۔حضرتِ سَیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں :  ’’ اس آیت میں مغفرت سے مراد تکبیر ِاُولیٰ ہے۔ ‘‘  ([2])  (یعنی تکبیر اُولیٰ کی طرف سبقت کرو) ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حدیث نمبر:87                                                                             

نیک اَعمال میں جلدی کرو

 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم قَالَ: بَادِرُوْا بِالْاَعْمَالِ فِتَنًا کَقِطَعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ :یُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا ویُمْسِیْ کَافِرًا وَیُمْسِیْ مُؤْمِنًا وَیُصْبِحُ کَافِرًا یَبِیْعُ دِیْنَہُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْیَا. ([3])  

ترجمہ :حضرت سَیِّدُنَا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسےمروی ہے کہ حضور نبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:  ’’  (نیک)  اَعمال میں جلدی کرو،  اُن فتنوں سے پہلے جو اندھیری رات  کے حصوں کی طرح  ہوں گے۔آدمی صبح مؤمن ہوگا، شام کو کافر ہوجائے



[1]   تفسیر طبری، پ۲،البقرۃ، تحت الآیۃ: ۱۴۸، ۲‏ / ۳۳۔

[2]   تفسیر د ر منثور، پ۳، آلِ عمران، تحت الآیۃ: ۱۳۳، ۲‏ / ۳۱۴۔

[3]   مسلم، کتاب الایمان ، باب الحث علی المبادرۃ۔۔۔الخ ، ص۷۳، حدیث: ۱۱۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن