دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(1) ایک گھڑی غوروفکر کرنا پوری رات کے قیام سے بہتر ہے۔

(2) غوروفکر کرنا تمام بھلائیوں کی اصل ہے۔

(3) جو ستاروں کو دیکھ کر ان کی دعا پڑھے اور پھر ان کی تخلیق ورب تعالی کی قدرت میں تَفَکُّر یعنی غورو فکر کرے تو اس کے لیے ستاروں کی تعداد کے برابر نیکیاں لکھی جائیں گی۔

(4) اپنی عاقبت کے بارے میں غوروفکر کرنا دانائی میں اضافے کا باعث ہے۔

(5) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرنا راہِ راست کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔

(6) اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی قدرت میں غور وفکر کرنا بہترین عبادت ہے ۔

(7) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرنا دل کی روشنی اور معرفت کا ذریعہ ہے۔

(8) انسان سب سے زیادہ تعجب خیز مخلوق ہے۔

(9) غور وفکر اسی وقت باعثِ اجر وثواب ہے جب اُمور ِآخرت میں ہو ۔

(10)     عقل مندوں کو ہر چیز میں قدرتِ الٰہی کی نشانیاں نظر آتی ہیں ۔

(11)    کائنات کی ہر شے اپنے اپنے انداز میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پاکی بیان کرتی ہے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں غور وفکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے،  اپنی زبان کو ہر وقت ذکر و درود سے تررکھنے کی توفیق عطا فرمائے،  ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے،  ہماری بخشش فرمائے۔      آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

با ب نمبر:10                                                                                                                                              نیکیوں میں سبقت کا بیان

                             نیکیوں پر اُبھارنےاور ان کی طرف سبقت کرنے کا بیان

خُدائے حَنَّان ومَنَّان عَزَّ  وَجَلَّ کاہم گناہ گاروں پر کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں نبیِّ آخرالزَّمان،  شہنشاہِ کون و مکان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اُمَّت میں پیدا فرما یا۔کروڑوں درودوسلام ہوں اُس نبیَِّ رحمت ، شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر کہ جن کے صَدقے اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے ہمارے ‏لیے نیکی کرنا نہ صرف آسان کردیا بلکہ ہمیں  اَعمالِ صالحہ پر آمادہ کرنے کے ‏لیے اسباب بھی عطا فرمائے اور بظاہر چھوٹی نظر آنے والی نیکیوں پر عظیم بخششوں کا وعدہ فرماکر ہمارے ‏لیے نیکیوں کی کثرت وزیادت پر استقامت کے حصول میں آسانی فرمائی ۔اگر ربّ کریم کا یہ احسان عظیم  نہ ہوتا تو شایدانسان  اپنی  لالچی طبیعت  کی وجہ سے  نیکیوں کی طرف مائل نہ ہوتااور یوں دائمی نعمتوں سے محروم رہ جاتا ۔ریاض الصالحین کا یہ باب ’’ نیکیوں پر ابھارنے اور ان کی طرف سبقت کرنے ‘‘  کے بارے میں ہے۔عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب میں 2 آیات مُقَدَّسَہ اور8 احادیث مبارکہ بیان فرمائی ہیں ۔ پہلے آیات مُقَدَّسَہ اور ان کی تفسیر ملاحظہ فرمائیے۔

 (1)  نیکیوں میں سبقت کرو

قرآنِ کریم میں ارشادِباری تعالٰی ہے :

وَ لِكُلٍّ وِّجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّیْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَیْرٰتِﳳ-اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یَاْتِ بِكُمُ اللّٰهُ جَمِیْعًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ (۱۴۸)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن