دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

وَ مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ (۳۸) مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ (۳۹)   

(پ۲۵،  الدخان: ۳۸،  ۳۹)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور ہم نے نہ بنائے آسمان اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر۔ ہم نے انہیں نہ بنایا مگر حق کے ساتھ،  لیکن ان میں اکثر جانتے نہیں ۔

اے لوگو ! تم پر لازم ہے کہ غورو فکر کی راہوں پربتدریج آگے بڑھو،  سب سے پہلے اپنے آپ کو پہچانو،   پھر زمین،  نباتات ، حیوانات او رجمادات پر غور کرو۔ پھرہوا ، بادل اور ان کے عجائبات پہچانو ، پھر آسمان و کواکب پھر کرسی اور اس کے بعد عرشِ الٰہی میں تَفَکُّر کرو۔پھر عالَمِ اَجسام سے نکل کر عالَمِ اَرواح میں غور وفکر و کرو پھر ملائکہ کو پہنچانوپھر شیاطین اور جنات میں غور وفکر کرو۔پھر فرشتوں کے درجات،  ان کے مختلف مقامات میں غورو فکر کرو۔ ([1])

آسمان کے عجائبات میں غور وفکر:

آسمان و زمین ، ستارے،  ا ن کی گردش وطلوع و غروب کے مقامات ، ان کی کیفیت وبناوٹ اور ان کی تخلیق کے مقصد میں غوروفکر کرو ۔ ستاروں کی کثرت کی طرف دھیان دو،  یہ اس قدر ہیں کہ کوئی انہیں شمار نہیں کر سکتا۔ سب کے رنگ وسائز مختلف، کوئی چھوٹا توکوئی بڑا۔ پھر ان کے اجتماع سے بکری، بیل بچھو اور ان کے علاوہ کئی مختلف شکلیں بنتی  ہیں ۔ ستاروں کی گردش میں بھی بہت اختلاف ہے ۔آسمان کی مسافت کو کوئی مہینے میں ، کوئی ایک سال میں تو کوئی بارہ یا تیس سال میں ،  بلکہ بعض تو تیس ہزار سال میں آسمان کی مسافت طے کر یں گے اگر اس دوران قیامت نہ آئی تو ۔اے لوگو !تم کسی دولت مند کے نقش ونگا ر سے مزین گھرکو دیکھ کرتو خوب اس کی تعریف کرتے ہو۔لیکن اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے جس گھرمیں تم ہمیشہ رہتے ہو اس پر تمہیں تعجب نہیں ہوتا ۔ جی ہاں !یہ عالَم اجسام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا گھر ہے۔ زمین اس گھر کا فرش اور آسمان اس کی چھت ہے۔ اور اس چھت کا بغیر ستون کے قائم رہناکتنا تعجب خیز ہے ۔پہاڑ ا س گھر کا خزانہ ، سمندر اس کا گنجینہ،  حیوانات و نباتات اس گھر کا سازوسامان،  چاند اس کا چراغ ، سورج اس کی مشعل ستارے اس کی قندیلیں اور فرشتے مَشعل بردار ہیں ۔ مگر تم ان عجائب سے بے خبر ہو ۔ اس بے خبری کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یہ گھر بہت ہی بڑا ہے اورتمہاری آنکھیں بہت جھوٹی ہیں ،  وہ اس کا احاطہ نہیں کر سکتیں ۔ تمہاری مثال تو اس چیونٹی کی طرح ہے جس کا بِل بادشاہ کے وسیع وعریض محل میں ہو۔ اس کی معرفت صرف اپنے بِل، غذااور اپنے ساتھیوں تک محدود رہتی ہے۔ وہ قصرِ شاہی کی رونق ،  غلاموں کی کثرت اور تختِ شاہی کی عظمت سے بالکل بے خبر رہتی ہے۔ تواے انسان! اگر تو چیونٹی کی طرح بنناچاہتا ہے توتیری مرضی، ورنہ معرفت الٰہی کے باغات کی سیر کا طریقہ تجھے بتا دیا گیا ہے،  پس تواپنی محدود سوچ کے دائرے سے باہر نکل تاکہ قدرت الٰہی کی حیران کُن اور تعجب خیز نشانیوں کو  دیکھ سکے ۔  ([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی گلدستہ

 ’’ فکرِآخرت کیجیے ‘‘ کے12حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے12مدنی پھول

(1) تَفَکُّر یعنی غوروفکر کرناایمان کا نور یا ایمان کی روشنی ہے۔

 



[1]   کیمیائے سعادت،۲‏ / ۹۱۶، ۹۱۷ ملخصا۔

[2]   کیمیائے سعادت،۲‏ / ۹۱۸ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن