دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

بنایااور ماں کے سینے میں پستان پیدا کرکے اُن کا سِرا نرم اور تمہارے منہ کے مطابق بنایا،  پھر اس میں سوراخ پیدا کیے تاکہ دودھ حاصل کرنے میں تمہیں مشقت نہ ہو ۔ ماں کے سینے میں صفائی کا بہترین قدرتی نظام بنایاتاکہ سرخ خون سفید،  پاکیزہ اور لطیف دودھ بن کرتم تک پہنچے۔ پھر ماں کے دل میں تمہاری ایسی محبت ڈالی کہ تمہارا ایک ساعت کے لیے بھوکا رہنا اسے بے قرارکر دیتا ہے ۔دودھ پینے کے ایام میں تمہیں دانتوں کی حاجت نہ تھی اس ‏لیے دانت نہیں دیے تاکہ ماں کی چھاتی کو دانتوں سے تکلیف نہ پہنچے ۔پھر جب تم کھانا کھانے کے قابل ہوئے توتمہیں دانت عطا کیے تاکہ سخت غذاچبا سکو۔ وہ شخص کتنا احمق و اندھا ہے جو اس ربِّ قدیرکی قدرت وطاقت دیکھ کر بے خود نہ ہو اور اس کے کمال لطف وکرم پر حیران ہو کر اس کے جمال و جلال کا عاشق نہ بنے اورحقیقت یہ ہے کہ جو اِن عجائب اور اپنے احوال میں غور وفکر نہ کرے تو وہ نِرَا حیوان اور نادان ہے کہ اس نے اپنے قیمتی گوہریعنی عقل کو ضائع وبرباد کر دیا۔ اسے بس اتنی ہی خبر ہے کہ جب بھوک لگتی ہے تو کھانا کھالیا ، جب غصہ آتا ہے تو کسی سے جھگڑ پڑا ۔ تو ایسا شخص جانوروں کی طرح ہے کہ گلشنِ معرفتِ الٰہی کی سیر سے محروم ہے۔ تمہیں خبردار وبیدار کرنے کے ‏لیے اتنا ہی کافی ہے کہ جو کچھ ہم نے بیان کیا وہ تمہارے خلقت کے لاکھوں عجائبات میں سے چند عجائب ہیں ۔ اس کے علاوہ جانوروں میں بھی مچھر سے لے کر ہاتھی تک بے شمار عجائب ہیں جن کی شرح بہت طویل ہے ۔ ([1])

زمین اور نباتات کے عجائبات:

اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی نشانیوں میں سے ایک بڑی نشانی زمین اور اس کے اوپر اور نیچے موجود اشیاء ہیں ۔ اگر تم اپنے جسم کے علاوہ اور عجائب دیکھنا چاہتے ہو تو زمین پر غور کرو اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اُسے کس طرح تمہارا بچھونا بنایااوراُسے اتنی وسعت دی کہ تم اس کے کناروں تک نہیں پہنچ سکتے۔پہاڑوں کو زمین کے ‏لیے میخ  (کیل)  بنا یا تاکہ زمین تمہارے قدموں کے نیچے ٹھہری رہے۔میٹھے پانی کے چشمے سخت پتھروں کے نیچے سے نکالے تاکہ پانی ساری زمین میں بتدریج پہنچے۔ اگر سخت پتھر اس پانی کو نہ روکتے اور پانی یکدم جوش مار کر نکل آتاتوزمین کا نظام درہم برہم ہو جاتا۔موسمِ بہار کے بارے میں سوچو کہ پوری زمین ایک جمی ہوئی مٹی ہے۔ لیکن برسات ہوتے ہی کیسی رنگین و شاداب ہو جاتی ہے۔

ذرا ان سبزیوں کو دیکھو جو اس خاک سے اُگتی ہیں ،  ان میں رنگ برنگے پھول اور کلیاں بھی شامل ہیں ،  سب کے رنگ وخوبیاں ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ پھر ذرا پھلوں میووں اور درختوں کی طرف دھیان دو ، ان کی خوبصورتی،  ذائقے ، خوشبو اور فوائد میں غور وفکر کرو۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہزاروں سبزیاں جن کے نام و نشان تک تمہیں معلوم نہیں اُس نے اُگائے اور عجیب و غریب فوائد اُن میں رکھے۔ پھر اُن کے ذائقوں  کے بارے میں غورو فکر کرو کہ کوئی کڑوا کوئی میٹھا کوئی تُرش ۔کسی میں وبا توکسی میں شِفا رکھی، کوئی جان بچانے والی تو کوئی جان لیوا زہر ، کوئی صفرا کو بڑھائے تو کوئی اُسے دور کرے۔ایک سَودا  دُور کرے تو ایک اُسے بڑھائے ۔ کسی کا مزاج گرم تو کسی کا سَرد، کوئی نیند آوَر تو کوئی نیند کو دور کرنے والی،  ایک دل کو سُرور دے تو  ایک طبیعت میں کَدُورت وبدمزگی پیدا کرے۔ کوئی سبزی انسانوں کی غذا تو کوئی جانوروں اور پرندوں کی غذا ۔اب غور کرو کہ مخلوق کتنی ہزار ہیں اور ان میں کتنے ہزار عجائب ہیں ۔ اگر غور کرو گے تو تمہیں ہر چیز میں ایسی قدرتِ کاملہ نظر آئے گی کہ جس پر عقلِ انسانی حیران ہے ۔ ([2])

 



[1]   کیمیائے سعادت،۲‏ / ۹۰۷ تا   ۹۱۰ملخصا۔

[2]   کیمیائے  سعادت،۲‏ / ۹۱۱ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن