دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(1)   عنوانات وموضوعات(Headings)کی کتاب کے شروع میں اِجمالی فہرست اور کتاب کے آخر میں تفصیلی فہرست بھی دی گئی ہے،  تاکہ ایک ساتھ کتاب کے تمام مضامین کا مطالعہ کیا جاسکے اور مطالعہ کرنے والے آسانی سے اپنے مطلوبہ مواد  تک پہنچ سکیں ۔

(2)   کام کے دوران مختلف مواقع پر مكمل كتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ کی گئی ہے،  البتہ اِحتیاطاً  کتاب کا کام ہر اِعتبار سے مکمل ہونے کے بعد طباعت سے قبل پروف ریڈنگ کے ماہر ایک اسلامی بھائی سے اس کی فائنل پروف ریڈنگ بھی کروالی گئی ہے۔

(3)   اِس کتاب کے مکمل مواد کی عقائد ومسائل وغیرہ کے حوالے سے شرعی تفتیش بھی کروالی گئی ہے۔

اس کتاب میں جو بھی خوبیاں ہیں وہ یقیناً اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے فضل وکرم اور اس کے پیارے حبیب،  ہم گناہگاروں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطاؤں ،  اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی عنایتوں اور امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پُرخلوص دعاؤں کا نتیجہ ہے اورجو بھی خامیاں ہوں ان میں ہماری کوتاہ فہمی کادخل ہے۔حصولِ تقویٰ وعلمِ دین،  اِطاعتِ رَبُّ الْعَالَمِیْن و اِتِّباعِ رَحْمَۃٌ لِّلْعالَمِیْن پر اِسْتِقَامَت پانے اور اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کا مُقَدَّس جذبہ اُجاگر کرنے کے لئے خود بھی اس کتاب کا مطالعہ کیجیے اورحسب ِ استطاعت دعوتِ اسلامیکے اشاعتی ادارے مَکْتَبَۃُ الْمَدِیْنَۃ سے ہد یۃً حاصل کر کے دوسروں کو بالخصوص مفتیانِ کرام اور علمائے اہلسنت کی خدمت میں تحفۃً پیش کیجئے ۔

پوری کوشش کی گئی ہے کہ یہ کتاب خوب سے خوب تر ہو لیکن پھر بھی غلطی کااِمکان باقی ہے،  اہل ِعلم حضرات سے درخواست ہے کہ اپنے مفید مشوروں اور قیمتی آراء سے ہماری حوصلہ اَفزائی فرمائیں اوراِس کتاب میں جہاں کہیں غلطی پائیں ہمیں تحریری طور پر ضرور آگاہ فرمائیں ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہماری اِس کاوش کواپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور اِسے ہماری بخشش ونجات کا ذریعہ بنائے ۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

شعبۂ فیضان حد یث، مجلس المد ینۃ العلمیۃ

جمادی الثانی۱۴۳۶ہجری بمطابق اپریل2015ء

باب نمبر:7 

                                        یَقِیْن وتَوَکُّل کا بیان

تمام تعریفیں اُس خالق کائنات کے ‏لیے ہیں جس نے ساری مخلوق کا رِزق اپنے ذمۂ کرم پر لیا ہے۔ وہی سب کامالک ہے۔جسے چاہتا ہے، جتناچاہتا ہے، جیسے چاہتا ہے،  رزق عطا فرماتا ہے۔جواُس پاک پروردگار عَزَّ  وَجَلَّ پربھروسہ کرتاہے، کبھی مایوس نہیں ہوتا۔ اُس پر یقین رکھنے والاکبھی محروم نہیں رہتا۔ وہ مُتَوکلین کو دوست رکھتا ہے اور اُن کا والی وناصِر ہے ۔یقین وتوکل کی دولت پانے والا دنیا سے بے نیاز ہوجاتا ہے لیکن یقین وتوکل کی راہیں بہت کٹھن ہیں ،  اِسی ‏لیے اِس منزل تک بہت کم لوگ پہنچتے ہیں ۔ ریاض الصالحین کا یہ باب بھی ”یقین وتوکل“کے بارے میں ہے۔ عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینے اِس باب میں 7 آیات اور11احادیث بیان فرمائی ہیں۔پہلے آیات اور اُن کی تفسیر ملاحظہ کیجئے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن