دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

سے ایک بھی خراب ہو جائے تو آنکھ کی روشنی میں خلل واقع ہو جائے۔ اپنی آنکھ پر غور کرو،  اس کو سات طبقات سے پیدا کیا اورایسی شکل وصورت میں بنایا کہ اس سے بہتر مُتَصَوَّر نہیں ۔ سیاہ وسیدھی پلکیں بنائیں تاکہ گرد وغبار سے حفاظت ہو،  خوبصورتی بڑھے اور اشیاء کومسلسل دیکھنا ممکن ہو۔کتنی عجیب بات ہے کہ آسمان وزمین اپنی وُسْعَتُوں کے باوجود آنکھ کے چھوٹے سے تِل سے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ آسمان اتنی دوری کے باوجود نظر آ جاتا ہے۔ ان کے علاوہ آنکھوں کے بے شمار عجائب ہیں جن کی تفصیل کے لیے دفتر درکار ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ہڈیوں کے عجائبات:

پھر ذرا اپنی ہڈیوں پر غور کرو کیسی مضبوط ومستحکم ہیں ،  انہیں رقیق نطفے سے پیدا کیا گیا۔ان کا ہرہر ٹکڑا علیحدہ ساخت و مقدار میں ہے، کوئی گول توکوئی لمباچوڑا، کوئی جوف دار تو کوئی بھرا ہوا۔پھریہ ساری ہڈیاں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں ۔ان کی تعدادوبناوٹ میں بے شمار حکمتیں ہیں ۔ریڑھ کی ہڈی کو تمہارے بدن کے لیے ستون بناکراعضا کی بنیاد اس پر رکھی ۔اگریہ ستون ایک ہی ہڈی پر مشتمل ہوتا توکمر جھکانا ناممکن ہوتا اور اگر یہ جدا جدا ہڈیوں پر مشتمل ہوتا تو سیدھا کھڑا رہنادشوار ہوجاتا۔ لہٰذااس میں مُہرے بنائے تاکہ کمر جھک سکے۔ پھر ان مُہروں کو ایک دوسرے سے جوڑ کر انہیں رگوں اور پٹھوں سے لپیٹ کر خوب مضبوط کیا، انہیں ایک دوسرے میں پیوست کیا ،  ان کے گرد لپٹے ہوئے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے لیے چاروں طرف پہلو بنائےتاکہ سیدھا کھڑا ہوناممکن ہو ۔

سرکے عجائبات:

پھرذرااپنے سر کو دیکھو55 ہڈیوں سے بنا ہو اہے اور یہ سب ہڈیاں باریک ریشوں سے جوڑی گئی ہیں تاکہ اُن میں سے اگرکوئی ایک حصہ مجروح ہو جائے تودوسر ے حصے سلامت رہیں ، یکبارگی سب نہ ٹوٹیں ۔

دانتوں کے عجائبات:

اپنے دانتوں کو دیکھوکیسے ہیں ،  ان میں کچھ کے سِرے چوڑے ہیں تاکہ لقمہ چبایاجا سکے ۔اور کچھ کے سِرے باریک و تیز تاکہ لقمہ وغیرہ ریزہ ریزہ کرکے پچھلے دانتوں کی طرف پہنچائیں ۔ پچھلے دانت چکی کی طرح ہیں جو خوراک کو پیس کر باریک کرتے ہیں ۔

گردن وپٹھوں کے عجائبات:

اپنی گردن پر غور کرو،  اسے سات7 مُہروں سے بنایا گیا ہے ۔مُہروں کی مضبوطی کے لیے رگیں اورپٹھے ان پرلپیٹے گئے،  پھر سر کو گردن کے اوپر رکھا گیا ۔ پیٹھ چوبیس24 مُہروں پربنائی گئی۔ پھر گردن کو اس پر رکھا گیا ۔پھر سینے کی ہڈیاں ان مُہروں کے عرض میں بنائی گئیں ۔اسی طرح پورے جسم میں ہڈیاں ہیں اور ہر ایک کی تفصیل کے لیے ایک دفتر درکار ہے،  مجموعی طور پر ہر جسم میں دو سو سینتالیس 247ہڈیاں ہیں ۔ ان سب کی خلقت ایک جیسے نطفے سے ہوئی لیکن سب کے فوائد و خواص مختلف ہیں ۔ اگر ان ہڈیوں میں سے ایک بھی کم ہوجائے تو تمہارا کام رک جائے ، اگر ایک بھی زیادہ ہوجائے تو سکون برباد ہو جائے ۔ جسم کے تمام اعضاء کو ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ مربوط کرنے کےلیے تمہارے جسم میں 527 عضلات  (پٹھے) پیداکیے جومچھلی کی طرح درمیان سے موٹے اور کناروں کی طرف سے باریک ہیں ۔ان میں سے بعض عَضَلَات چھوٹے ہیں تو بعض بڑے، یہ گوشت اور چربی سے بنائے گئے ہیں ۔ پانچ سو ستائیس 527عَضَلَات میں چوبیس24 عَضَلَات تو صرف اس لیے ہیں کہ تم اپنی آنکھ اور پلکوں کو ہر طرف حرکت دے سکو۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن