دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

دیکھ سکتے ہیں جیسے آسمان،  زمین چاند، سورج،  ستارے،  زمین اور اس پر موجود پہاڑ، جنگلات، سمندراور بستیاں ،  جواہرات اور دوسری معدنیات ،  طرح طرح کے نباتات،  خشکی وسمندر میں موجود طرح طرح کے حیوانات ، بادل،  بارش،  برف،  اولے ، بجلی،  کڑک،  کہکشاں اور ہوا میں موجود کئی طرح کی نشانیاں اورزمین وآسمان میں سب سے زیادہ حسین ترین مخلوق انسان، الغرض اِن سب میں سے ہر ایک میں غور و فکر کامیدان بہت وسیع ہے۔یہ سب اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کاریگری کے عجائبات ہیں ۔ ہم یہاں اِن میں کچھ عجائبات کی طرف اشارہ کریں گے ۔خدا ئے رحمٰن ورحیم نے قرآن ِکریم میں ارشاد فرمایا:

وَ كَاَیِّنْ مِّنْ اٰیَةٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ یَمُرُّوْنَ عَلَیْهَا وَ هُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ (۱۰۵)   (پ۱۳،  یوسف: ۱۰۵)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور کتنی نشانیاں ہیں آسمانوں اور زمین میں کہ اکثر لوگ ان پر گزرتے ہیں اور ان سے بے خبر رہتے ہیں ۔

ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:

اَوَ لَمْ یَنْظُرُوْا فِیْ مَلَكُوْتِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ مِنْ شَیْءٍۙ-  (پ۹،  الاعراف: ۱۸۵)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: کیاا نہوں نے نگاہ نہ کی آسمانوں اور زمین کی سلطنت میں اور جو چیز اللہ نے بنائی۔

ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:

اِنَّ  فِیْ  خَلْقِ  السَّمٰوٰتِ  وَ  الْاَرْضِ   وَ  اخْتِلَافِ  الَّیْلِ  وَ  النَّهَارِ  لَاٰیٰتٍ  لِّاُولِی  الْاَلْبَابِۚۙ (۱۹۰)   (پ۴،  آل عمران: ۱۹۰)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کی باہم بدلیوں میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے ‏لیے۔

ان کے علاوہ اوربھی  کئی آیاتِ مبارکہ میں عجائب قدرت میں غور وفکر کا بیان ہے۔ ([1])

جسمِ انسانی کے عجائبات:

 (اے لوگو)  زمین پر تم سے زیادہ عجیب وغریب کوئی چیز نہیں مگر تم اپنے وجود سے بے خبر ہو۔ تمہیں نِد اکی جاتی ہے کہ اپنے آپ کو پہچانو تاکہ رَبِّ قدیر کی عظمت وجلالت سے آشنائی ہو،  ارشاد باری تعالٰی ہے :

وَ فِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَۙ (۲۰) وَ فِیْۤ اَنْفُسِكُمْؕ-اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ (۲۱)   (پ:۲۶، الذاریات:۲۰،  ۲۱)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو اور خود تم میں  تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں ۔

پیدائش کے عجائبات:

تم ذرا اپنی پیدائش پر غور کرو کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے تمہیں پانی کے ایک قطرے  ( نطفے ) سے پیدا کیا ۔اسے پہلے تمہارے باپ کی پشت،  پھر ماں کے بطن میں ٹھہرایا ،  ماں باپ میں شہوت رکھی ،  ماں کے رحم کو کھیتی اور باپ کے نطفے کو بیج بنایا۔رحمِ مادر میں نطفے کو پہلے خون کی شکل دی،  پھرگوشت کا لوتھڑا بنایا، پھر اس میں جان ڈالی،  پھر اس سے تمہارے اعضاء بنائے، سر کو گول بنایا،  دولمبے ہاتھ اور دوپاؤں بنائے،  انگلیاں بنائیں ،  انگلیوں میں پورے بنائے، اعضا کو ہڈیوں ،  رگوں ، پٹھوں ،  گوشت اور کھال سے بنایا۔

آنکھ کے عجائبات:

اپنی آنکھ کو دیکھو کہ حجم میں اَخروٹ سے بڑی نہیں ، لیکن اس میں سات پردے بنائے ، ہر پردے کی صفت علیحدہ علیحدہ بنائی۔اگران میں



[1]   کیمیائے سعادت ،۲‏ / ۹۰۶ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن