دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

اسی طرح اعمالِ صالحہ اور ان کی فضیلت میں غور وفکر کرے جتنے ممکن ہوں بجا لائے ،  زبان کے بارے میں سوچے کہ اسے ذکر الٰہی اور مسلمانوں کی راحت کے لیے پیدا کیا گیا ہے۔ لہٰذا میں اپنے ربّ کا ذکر کروں گا اور اچھی باتوں سے مسلمان بھائیوں کو راحت پہنچاؤں گا،  اپنی آنکھ سے فلاں عالِمِ دین کوتعظیم کی نظر سے دیکھوں گا،  اپنا مال مسلمانوں پر خرچ کروں گا اوراس معاملے میں ایثار سے کام لوں گا،   روزانہ اس طرح غور وفکر کرے،  ممکن ہے کسی لمحے ایسی سوچ نصیب ہوجو تمام عمر گناہوں سے باز رکھنے کا سبب بن جائے ۔ اسی لیے توایک ساعت کے غور وفکر کو سال بھر کی عبادت سے افضل قرار دیا گیا ہے کیونکہ اُس کا فائدہ تمام عمر باقی رہتا ہے۔جب ظاہری طاعات ومعاصی میں غور وفکر کرچکے تو اپنے باطن کی طرف متوجہ ہو کہ اُس میں کون کون سی برائیاں اوراچھائیاں ہیں ؟  تاکہ برائیوں سے بچ سکے اور اچھائیوں کو اپنا سکے۔اصل مُہْلِکَات ( ہلاک کرنے والے ا عمال)  دس ہیں : (۱) بخل (۲) تکبر (۳)  عُجب (۴)  رِیا (۵)  حسد  (۶)  بدنظری  (۷)  کھانے کی حرص  (۸) فضول گوئی  (۹)  مال سے محبت (۱۰)  حُبِّ جاہ۔ اگر آدمی ان اُمور سے بچے تو یہ اسے کفایت کریں گے۔ مُنْجِیَات (نجات دلانے والے اعمال) بھی دس ہیں :  (۱)  گناہوں پر ندامت  (۲) مصائب پر صبر (۳)  تقدیرپرراضی رہنا (۴) شکرِنعمت  (۵، ۶) خوف و رِجَا کی درمیانی حالت  (۷) دنیا سے بے رغبتی  (۸)  اعمالِ صالحہ میں اخلاص (۹)  مخلوق کے ساتھ اچھا برتاؤ  (۱۰) محبتِ الٰہی۔ ان صفات میں سے ہر صفت میں تَفَکُّرکی گنجائش ہے۔ انسان کو چاہیے کہ ایک رجسٹر میں یہ تمام صفات لکھ کر اُن کے حصول کے طریقوں میں غور و فکر کرے جو صفت حاصل ہو جائے اس پر نشان لگا دے پھر دوسری صفت میں مشغول ہو جائے۔ اسی طرح تمام صفات کو حاصل کرنے کی بھرپور سعی کرے ۔ اور صاحبِ علم کو تو غورو فکر کی بہت زیادہ حاجت ہے۔ مثلاً جوصاحبِ علم ظاہری برائیوں سے چھٹکارا پا چکا ہولیکن وہ  اپنے علم پر غرور کرتاہو،  نام ونمود کا طالب ہو،  اپنی عبادات اور ظاہری حالت کو دکھاوے کی خاطر سدھارے،  اپنی تعریف پر خوش ہو،  اگر کوئی کسی عیب کی نشاندہی کرے تو اس سے بغض و کینہ رکھے،  اس سے انتقام لینے کے مواقع تلاش کرے۔تویہ پوشیدہ گندگیاں ہیں جوآدمی کے دین میں رُکاوٹ بن جاتی ہیں ۔توروزانہ غوروفکر کرناچاہیے تاکہ یہ برائیاں ختم ہوں ،  اس کے لیے جلوت وخلوت یکساں ہو جائے اوراس کی نظر صرف اور صرف اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف ہو۔  ([1])

 (2) مخلوق کے عجائبات میں غوروفکر:

زمین وآسمان کاذرہ ذرہ زبانِ حال سے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی پاکی،   اس کی قدرتِ کاملہ اور اس کے لا محدود علم کو بیان کر رہا ہے ۔ مخلوق کے عجائب بے شمار ہیں ،  اُن کی تفصیل ممکن نہیں ۔اگر سمندرروشنائی بن جائے ، تمام درخت قلم بن جائیں اور سب بندے زمانۂ دراز تک لکھتے رہیں تب بھی عجائبِ قدرت تمام نہیں ہوسکتے کہ ﷲ تعالٰی کا ارشاد ہے:

قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ اَنْ تَنْفَدَ كَلِمٰتُ رَبِّیْ وَ لَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهٖ مَدَدًا (۱۰۹)   (پ۱۶،  الکھف: ۱۰۹)

 ترجمہ ٔ کنزالایمان: تم فرمادواگر سمندر میرے ربّ کی باتوں کے لیے سیاہی ہوتوضرور سمندر ختم ہو جائے گا اور میرے ربّ کی باتیں ختم نہ ہوں گی اگرچہ ہم ویسا ہی اور اس کی مدد کو لے آئیں ۔

مخلوق کی دو قسمیں ہیں  (۱)  وہ مخلوق جس کی ہمیں خبر نہیں لہٰذا اس میں غور و فکر نہیں کیا جاسکتا۔  (۲) وہ مخلوق جس کے بارے میں ہمیں علم ہے،  پھر یہ مخلوق بھی دو طرح کی ہے: ایک وہ جسے ہم دیکھ نہیں سکتے جیسے عرش و کرسی،  ملائکہ اور جنات وغیرہ اور دوسری وہ مخلوق جسے ہم



[1]   کیمیائے سعادت ،۲ / ۹۰۳ ملخصا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن