دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

دُرِّ منثور میں ہے :حضرتِ سَیِّدُنا قتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: ’’ جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے جنت کی نعمتوں کا ذکر کیا تو گمراہ لوگوں نے تعجب کیاپس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے یہ آیات نازل کیں اور فرمایا : ’’  تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا اورآسمان کو کیسا اونچا کیا اور پہاڑوں کو کیسے قائم کیااور زمین  کیسے بچھائی گئی ۔ ‘‘   (اے انسان)  تو بڑی بڑی چٹانوں پر چڑھتا ہے،  اُن میں پھوٹنے والے چشموں اوردرختوں میں پھلوں کو دیکھتا ہے۔ یہ کسی انسان نے نہیں اُگائے بلکہ یہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی طرف سے ایک نعمت ہے ۔ توجس خالقِ حقیقی نے یہ سب کچھ بنایا بے شک! وہ جنت میں بھی ہر وہ چیز بنانے پر قادر ہے جو وہ چاہے۔ ‘‘  ([1])

 (4) سابقہ اُمَّتوں کے اَنجام سے عبرت

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے:

اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا  (پ۲۶،  محمد: ۱۰)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے۔

تفسیر خازن میں ہے: ’’  ( اے محبوب)  یہ مشرکینِ مکہ جو آپ کو جھٹلاتے ہیں ،  کیا انہوں نے زمین میں سفر نہیں کیاتا کہ دیکھتے کہ اُن سے پہلی اُمَّتوں کا کیا انجام ہوا؟  رسولوں کو جھٹلانے کے سبب انہیں ہلاک کر دیا گیا،  لہٰذا اُن کے انجام سے کفا رِ مکہ کو عبرت حاصل کرنی چاہیے ۔ اگرغور و فکر کرتے اور عبرت حاصل کرتے تو ایمان لے آتے۔ ‘‘  ([2])

تفسیر طبری میں ہے: ’’  ( اے محبوب) یہ مشرکینِ مکہ جو توحید،  آپ کی نبوت اور جو چیز آپ لے کر آئے یعنی اخلاص،  طاعت اور عبادت وغیرہ اُس کا انکار کرتے ہیں ۔کیا انہوں نے زمین میں سفر نہیں کیا تاکہ پہلی قوموں کا انجام دیکھیں کہ جب انہوں نے ہمارے رسولوں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ہلاک کیااور اپنے رسولوں اور پیروکاروں کو اُن سے نجات عطا فرمائی ۔ انہیں چاہیے کہ تَفَکُّر کریں اور عبرت پکڑیں ۔ ‘‘  ([3])

عَلَّامَہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرَف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی تَفَکُّرسے متعلق آیات قرآنیہ بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں : ’’ تَفَکُّر سے متعلق بہت سی احادیث مبارکہ ہیں ،  ان میں سے ایک وہ ہے جسے ہم پچھلے ابواب میں بیان کر چکے ہیں ۔یعنی  ’’ عقلمند وہ ہے جو اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔ ‘‘

تَفَکُّر کی تعریف :

 ’’ علم کو معلومات کی طرف لے جانے والی قوت کوعقل کے مطابق استعمال کرنا تَفَکُّر (غورو فکر)  کہلاتا ہے۔ اور تَفَکُّر اسی چیز میں ہوتا ہے جس کی صورت دل میں ہو ،  اسی لیے حکم دیا گیاکہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں میں غور وفکر کرو،  اس کی ذات میں نہ کرو۔فکر غفلت کو دور کرتی ہے اور دل میں اس طرح خوفِ خدا بڑھاتی ہے جس طرح پانی کھیتی کو بڑھاتا ہے ،  غموں سےزیادہ کوئی چیز دلوں کو ویران نہیں کرتی اور فکر سے زیادہ کوئی چیز دلوں کو روشن نہیں کرتی۔ ‘‘  ([4])

علامہ سید شریف جرجانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی تَفَکُّر کا معنی بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  ’’  مطلوب کو پانے کے لیے دل کا معنوی اشیاء میں تصرف کرنا تَفَکُّر ہے اور یہ دل کا چراغ ہے جس سے دل کی اچھائی ،  برائی اور نفع و نقصان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ‘‘  ([5])

غور و فکر کرنے کے فضائل:

 (1) حضرتِ سَیِّدُناابو ہریرہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا:قیامت



[1]   تفسیر در منثور، پ۳۰،الغاشیۃ، تحت الآیۃ:  ۱۷ تا ۲۱ ،۸ / ۴۹۴ ملخصا۔

[2]   تفسیر خازن، پ۱۳، یوسف،تحت الآیۃ: ۱۰۹،  ۳ / ۴۹ ملتقطا۔

[3]   تفسیر طبری، پ۱۳، یوسف،تحت الآیۃ: ۱۰۹، ۷  /  ۳۱۵۔

[4]   تفسیرخازن،پ۴،آلِ عمران ،تحت الآیۃ: ۱۹۰،۱۹۱، ۱  / ۳۳۶ ملتقطا۔

[5]   التعریفات،ص ۴۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن