دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(1)   امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیمسلکاً شافعی تھے، اِس لیے انہوں نے فقہی مسائل میں امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی کا موقف اختیار فرمایا ہے جبکہ اس کتاب میں فقہی اَبحاث ودلائل کی طوالت سے بچتے ہوئے ضرورتاً اَحناف کا موقف ذکر کر دیا  گیاہے ۔

(2)   کوشش کی گئی ہے کہ حتی المقدور ہر حدیث کی وضاحت اس کے موضوع کے اعتبار سے ہولیکن کئی مقامات پر ضمناً  اس حدیث پاک سے متعلقہ دیگر مفید باتیں بھی بیان کی گئی ہیں ۔

(3)   اَحادیث کی شرح میں حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ دیگر عربی شروحات میں جو شارحین نے شرح بیان کی ہے اسے ہی نقل کیا جائے،  البتہ علامہ نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِینےبعض احادیث ایسی بھی ذکر کی ہیں ،  کتب شروح میں جن کی کوئی خاص شرح نہیں کی گئی،  ہم نے ایسی اَحادیث کے نفس موضوع کو لے کر مختلف کتب سے شرح ذکر کی ہے۔

(4)   موقع کی مناسبت سے شرح میں ترغیبی وترہیبی اور دعائیہ کلمات بھی ڈالے گئے ہیں ۔

(5)   بعض اَحادیث کے مختلف اَلفاظ کے معانی بھی بیان کیے گئے ہیں ۔

(6)   اَحادیثِ مبارکہ اور اُن کی شرح کو مختلف سرخیوں  (Headings)  کے ذریعے واضح کیا گیا ہے تاکہ مطالعہ کرنے والوں کی دلچسپی اور ذوق برقرار رہے۔

(7)   ہر حدیث کی شرح بیان کرنے کے بعد آخر میں اُس کا خلاصہ مدنی پھولوں کی صورت میں بطورِ مدنی گلدستہ بیان کیا گیا ہے۔

(8)   اصل ماخذ تک پہنچنے کے لیے آیات مُقَدَّسَہ،  اَحادیثِ مبارکہ،  توضیحی عبارات ،  فقہی جزئیات اور دیگر مواد کی مکمل تخریج حاشیے میں کردی  گئی ہے ۔

(9)   امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بعض اَوقات اَحادیث کو بیان کرنے کے بعد حدیث کے ماخذ کی طرف اِشارہ کردیتے ہیں ۔ وہ اِشارہ عموماًتمام اَلفاظوں کے ساتھ بعینہٖ حدیث پاک کی طرف نہیں ہوتا بلکہ مطلق اِشارہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے تمام اَحادیث کی فقط اُس کتاب سے تخریج کی ہے جس میں حدیث کے بعینہٖ پورے الفاظ،  یا بعض الفاظ یا مکمل یااکثرمفہوم موجود ہے۔ مثلاً: امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے ایک حدیث پاک بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ اسے امام بخاری وامام مسلم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمَا دونوں نے بیان فرمایا ہے۔جب اس حدیث کی تخریج کی گئی تو بعینہٖ ان الفاظوں کے ساتھ وہ حدیث فقط مسلم میں تھی،  تو ہم نے اس حدیث کی تخریج بخاری کی بجائے فقط مسلم سے ہی کی ہے۔

(10)   امام نووی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بسا اوقات ایک حدیث بیان کرنے کے بعد اس سے متعلقہ دیگر روایات کو مختلف الفاظوں کے تغیر کے ساتھ بیان کرتے ہیں ،  ہم نے اصل حدیث کے ساتھ ساتھ ان تمام روایات کی بھی حتی المقدور تخریج کردی ہے۔

(11)   ایسی کسی کتاب کا حوالہ نہیں دیا گیا جو ہمارے پاس کسی بھی اعتبار سے موجود نہ ہو۔

(12)   اِس كتاب میں جن مطبوعات سے مواد لیا گیا ہے،  ان کی تفصیل ماخذومراجع میں دے دی گئی ہے۔

(13)   حسب موقع اِمامِ اَہْلسُنّت، عظیمُ البَرَکَت، عظیمُ المَرْتَبت، پروانۂِ شَمْعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین  ومِلَّت مولانا شاہ امام اَحْمَدرَضاخَان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن،  خلفائے اعلیٰ حضرت،  شیخ طریقت،  امیرِ اہلسنت،  بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ودیگر علمائے اہلسنت دَ امَتْ فُیُوضُہُمْ کے اَشعار بھی بیان کیے گئے ہیں ۔

(14)   فارمیشن،  رُموز ِاَوقاف اور مشکل اَلفاظ پر اِعراب کا اِلْتِزَام بھی کیا گیا ہے، نیزبعض مقامات پر مفید حواشی بھی دیے گئے ہیں ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن