دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

(۱۱۳) )   (پ۵،  النساء: ۱۱۳)   (ترجمہ ٔ کنزالایمان:اور اللہ کاتم پر بڑا فضل ہے۔)  لہٰذا ہم اَور رحمت سے جنتی ہیں ، حضور ِانور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم دوسری رحمت سے۔ سورج وچاند دونوں کو نور ربّ نے دیا مگر چاند کو سورج کے ذریعے اور سورج کو بِلا واسطہ اپنی طرف سے۔ لہٰذااس حدیث سے حضور کا ہماری مثل ہونا ثابت نہیں ہوتا ۔ (سَدِّدُوْا: یعنی راہِ راست پر رہو۔) اس طرح کہ عقائد درست رکھو، عبادات میں درمیانی رَوِش چلو کہ بقدرِ طاقت نوافل شروع کرو،  پھر ہمیشہ نبھادو اور صرف فرائض پر کفایت نہ کرو،  بلکہ نوافل بھی ادا کیا کرو، خصوصاً آخری رات میں عبادت کیا کرو کہ یہ چیزیں رحمتِ الٰہی حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں ۔ خلاصہ یہ ہے کہ جنت کا ذریعہ رحمت الٰہی ہے اور رحمت کا ذریعہ نیک اعمال ہیں ،  لہٰذا اَعمال سے غافل نہ ہو ،  منزل قریب ہے۔ ‘‘  ([1])

مدنی گلدستہ

 ’’ فَضْلِ ربّ ‘‘ کے5حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے5مدنی پھول

(1) جنت میں داخلہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت سے ہوگا، بغیر رحمت الٰہی کے محض اپنے عمل سے کوئی بھی جنت میں داخل نہیں ہوسکتا۔

(2) جنت کا ذریعہ رحمتِ الٰہی ہے اور رحمت الٰہی  کا ذریعہ نیک اَعمال ہیں ،  لہٰذا بندے کو چاہیے کہ ربّ تعالی کی رحمت پر نظر رکھتے ہوئے نیک اعمال کرتا رہے۔

(3) جو کام اِستقامت  سے کیا جائے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت شامل حال ہوتو  اس کام میں ضرور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

(4) جنتی جنت میں حضورنبی رحمت شفیع اُمَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے داخل ہوں گے کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت ہیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت ہی سے جنت ملے گی۔

اللہ کی رحمت سے تو جنت ہی ملے گی

اے کاش! محلے میں جگہ اُن کے ملی ہو

(5) نفلی عبادت میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے تاکہ اس پر دَوام و اِسْتِمْرَار  (یعنی ہمیشگی ) حاصل ہو سکے ۔

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے دعا ہے کہ وہ اپنے رحمت والے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے صدقے ہمیں  دینی ودُنیوی معاملات میں میانہ رَوی کی توفیق عطا فرمائے، اعمال صالحہ پر استقامت اور اپنی دائمی رضا سے مالا مال فرمائے۔آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

باب نمبر:9                  

اُمُورِ کَائِنَات میں غو  ر   و   فِکْر کا بیان

ربّ تعالی کی عظیم مخلوق،  دنیا کے فنا ہونے، آخرت کی ہولناکیوں ،  دنیا وآخرت کے معاملات میں نفس کی کوتاہی،

 اُس کی اصلاح اوراُسے اِستقامت پراُبھارنے کے بارے میں غوروفکر کا بیان

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآن وحدیث میں جابجا تَفَکُّر، تَدَبُّر اورنظروعِبرت کا حکم دیا گیاہے،  ان سب کا معنی ہے: ’’ غور و فکر کرنا۔ ‘‘  



[1]   مرآۃ المناجیح، ۳‏ / ۳۸۳ ملتقطا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن