دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

ثابت قدم رہیئے، اِس پر عمل کرتے رہیئے اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہی سے دعا مانگئے جیسا کہ آپ کے ربّ نے آپ کو حکم دیا ہے۔یاد رہے یہ  حکم تاکید کے لیے ہے کیونکہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تو پہلے ہی ثابت قدم تھے۔ یہ اس طرح ہے جیسے کسی کھڑے ہوئے شخص سے کہا جائے کہ میرے آنے تک کھڑے رہنا۔ ([1])

حضرتِ سَیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہرسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر پورے قرآنِ پاک میں اِس آیت سے زیادہ دشواراور کوئی آیت نازل نہیں ہوئی۔  ایک مرتبہ جب صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے عرض کی: ’’ یَا رَسُوْلَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ پر عمررسیدگی کے آثار بہت جلد نمودار ہوگئے ہیں ۔ ‘‘  تو فرمایا :  ’’ مجھے سورۃ ھوداور اُس جیسی دوسری سورتوں نے عمر رسیدہ کر دیا ہے۔ ‘‘  ([2])

مُفَسِّر شہِیرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں : ’’ صوفیاء کرام فرماتے ہیں کہ ایک استقامت ہزار کرامتوں سے بہتر ہے،  استقامت یہ ہے کہ بندہ رنج وغم مصیبت وراحت میں اللہ کی بندگی سے منہ نہ موڑے،  ہر حال میں راضی بہ رَضا رَہے،  اِستقامت ہی ولایت کی جڑ ہے،  جس سے حضور کی ہمراہی ملتی ہے۔ ‘‘  ([3])

 (2) فرشتوں کے دوست

اِرشاد باری تعالی ہے:

اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْهِمُ الْمَلٰٓىٕكَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَ لَا تَحْزَنُوْا وَ اَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ كُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ (۳۰) نَحْنُ اَوْلِیٰٓؤُكُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِۚ-وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَشْتَهِیْۤ اَنْفُسُكُمْ وَ لَكُمْ فِیْهَا مَا تَدَّعُوْنَؕ (۳۱) نُزُلًا مِّنْ غَفُوْرٍ رَّحِیْمٍ۠ (۳۲)   (پ۲۴،  حم السجدۃ: ۳۰ تا  ۳۲)               

ترجمہ ٔ کنزالایمان: بیشک وہ جنہوں نے کہا ہمارا ربّ اللہ  ہے پھر اس پر قائم رہے اُن پر فرشتے اُترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہو اس جنت پر جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا ہم تمہارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں اور تمہارے لیے ہے اس میں جو تمہارا جی چاہے اور تمہارے لیے اس میں جو مانگو مہمانی بخشنے والے مہربان کی طرف سے۔

اِن آیات کے تحت تفسیر خزائن العرفان میں ہے: ’’ حضرتِ صدیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے دریافت کیا گیا:استقامت کیا ہے؟  فرمایا: یہ کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے ۔ حضرتِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: استقامت یہ ہے کہ اَمْرونَہْی پر قائم رہے۔ حضرتِ عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: اِستقامت یہ ہے کہ عمل میں اِخلاص کرے ۔ حضرتِ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: اِستقامت یہ ہے کہ فرائض ادا کرے اور اِستقامت کے معنی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے اَمر (حکم)  کو بجالائے اور معاصی  (نافرمانی )  سے بچے ۔ ‘‘  ([4])

 



[1]   تفسیر خازن،پ۱۲،ھود ،تحت الآیۃ: ۱۱۲، ۲‏‏ / ۳۷۳۔

[2]   شرح مسلم للنووی،کتاب الایمان، باب جامع اوصاف الاسلام،۱ / ۸، الجزء الثانی۔

[3]   نورالعرفان، پ۱۲، ھود، تحت الآیۃ:  ۱۱۲۔

[4]   خزائن العرفان، پ۲۴، حم السجدۃ، تحت الآیۃ:  ۳۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن