دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan e Riaz us Saliheen Jild 2 | فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

book_icon
فیضان ریاض الصالحین جلد دوئم

رِزْق میں برکت کا بہترین ذریعہ:

مُحَقِّقْ عَلَی الْاِطْلَاق شَیْخ عَبْدُ الْحَقّ مُحَدِّث دِہْلَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :  ’’ اس شخص نے حضورنبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں اپنے بھائی کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سارا بوجھ مجھ پر ڈال دیا ہے اسے میری مدد کرنی چاہیے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس شخص کو بھائی کی کفالت کرنے پر صبر و ہمت کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا کہ جو کچھ توکماکراپنے بھائی پر خرچ کرتا ہے یہ سب رزق تجھے اسی کی برکت سے دیا جاتا ہے۔حدیث مذکور اس بات پر واضح دلیل ہے کہ فقراء بالخصوص اپنے قریبی رشتہ داروں کی کفالت کرنا رزق میں برکت کا بہترین ذریعہ ہے۔ ‘‘  ([1])

دین کے لیے وقف ہونا:

مُفَسِّرشہِیرمُحَدِّثِ کَبِیْرحَکِیْمُ الاُمَّت مُفتِی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’ یہ شخص اپنے کو خدمت دین کے لیے وقف کر چکا تھا،  حضور  (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے پاس علم دین سیکھنے آتاتھا،  یہ رسم آج تک چلی آرہی ہے کہ بعض لوگ اپنے کو علم دین کے لیے وقف کردیتے ہیں اور مسلمان اُن کا خرچہ اٹھا تے ہیں اصحاب صفہ بھی ایسے ہی لوگ تھے۔معلوم ہوا کہ طالب علم کی خدمت کرنا خرچہ دینا بہت بڑی عبادت ہے ۔  (فرمایا:شاید تجھے اس کی برکت سے ہی رزق دیا جا رہا ہے)  تو اسے علم دین سیکھنے دے،  اس کا خرچہ تو برداشت کیے جا،  اللہ تعالٰی اس کا رزق تیرے دستر خوان پربھیجے گا ، تجھے برکتیں ہوں گی ، اِس فرمانِ عالی سے چند مسئلے معلوم ہوئے:

 (۱)  ایک یہ کہ بعض لوگوں کا اپنے کو علم دین کے لیے وقف کردینا سنت صحابہ ہے۔ عالم دین بننا فرض کفایہ ہے بقدرِ ضرورت علم دین سیکھنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔ (۲)  دوسرے یہ کہ ان طالب علموں کا خرچہ مسلمانوں کو اٹھانا چاہیے،  اِنْ شَآءَ اللہ اس میں بڑی برکت اور بڑا ثواب ہے۔ (۳)  تیسرے یہ کہ اپنے غریب قرابت داروں کی مدد کرنا بڑی برکت کا باعث ہے۔ ربّ تعالٰی فرماتا ہے:

وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ  (پ۱۵، بنی اسرائیل: ۲۶)

ترجمہ ٔ کنزالایمان: اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے اور مسکین اور مسافر کو۔

اور جب ایک شخص غریب بھی ہو،  قرابت دار بھی اور طالب علم بھی اس پر خرچہ کرنا نُورٌ عَلٰی نُور ہے۔ خیال رہے!حضور انور کا”لَعَلَّیعنی شاید ‘‘ فرمانا ”شک“کے لیے نہیں ۔ کریموں کی ”شاید“ بھی یقینی بلکہ حَقُّ الْیَقِیْنِیْ ہوتی ہے۔ ‘‘  ([2])

مدنی گلدستہ

 ’’ رزق حلال کمائیـے ‘‘ کے13حروف کی نسبت سے حدیثِ مذکور اور اس کی وضاحت سے ملنے والے13مدنی پھول

(1) صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا یہ معمول تھا کہ وہ علم دین کے حصول کے لیے ہر وقت بارگاہِ رسالت میں حاضر رہا کرتے تھے۔

(2) حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ سے علم دین جیسی عظیم دولت سمیت ربّ تعالٰی کی ہر نعمت نصیب ہوتی ہے۔

(3)   طالب علم کی برکت سے اُس کے والدین یا سرپرست وغیرہ کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔

(4)   طالب علم کا رزق اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ذمۂ کرم پر ہے۔

(5)  جو اپنے رزق میں وُسعت،  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت اور دین ودنیا کی بھلائی کا خواہاں ہو،   اسے چاہیے کہ دینی طلبہ کے ساتھ خیر خواہی کر ے۔

 



[1]   اشعۃ اللمعات، کتاب الرقاق ، باب التوکل و الصبر،۴  / ۲۶۲ ملخصا۔

[2]   مرآۃ المناجیح، ۷ / ۱۲۲، ۱۲۳ ملتقطا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن